متفرق پائتھون کے ذریعے سے یوٹیوب کی ویڈیو ڈاؤنلوڈ کرنا۔

مجھے پائتھون کا ایک یوٹیوب سے متعلق لائبریری ملی ہے جس کا نام ہے پائی ٹیوب ہے۔ اس سے ہم بہت آسانی سے یوٹیوب کی ویڈیو ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔ جس کا طریقہ یہ ہے:

سب سے پہلے پائی ٹیوب ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگا۔ جس کا کوڈ یہ ہے:

کوڈ:
pip install pytube3

اس کے بعد آئی ڈی ایل ہی میں جا کر ہم اس سے یوٹیوب کی کوئی بھی ویڈیو ڈائلوڈ کرسکتے ہیں۔ بس ہمیں اس ویڈیو کا یوآر ایل چاہیے ہوگا۔ کوڈ مندرجہ ذیل ہے۔
کوڈ:
from pytube import YouTube

url = input('Please paste YouTube video url :')
YouTube(url).streams.first().download()

اور بس، آپ کی یوٹیوب ویڈیو ڈائلوڈ ہو جائے گی۔ :)

بہت آسان ہے۔ اب محفلین کے لیے میں ایک چیلنج پیش کرتا ہو کہ وہ ایک ایسا ورکنگ پروگرام بنائیے جس میں ہم ویڈیو کا یوآرایل دینے کے بعد ویڈیو سے متعلق دیگر معلومات بھی دے سکیں جیسے کسی ریسولیوشن میں ڈاؤنلوڈ کرنی ہے، ڈانلوڈ کی ہوئی ویڈیو کا نام کیا ہوگا، اور یہ کہ ویڈیو ڈاؤنلوڈ کرنی ہے یا پھر صرف آڈیو۔

اور اگر ممکن ہو تو یہ فیچر بھی ایڈ کرے کے کہا سے کہا تک ویڈیو ڈاؤنلوڈ کرنی ہے۔

تو کیا خیال ہے، کون کون میرے اس چیلنج کو قبول کرے گا؟
 
محمد سعد

محفلین
تو کیا خیال ہے، کون کون میرے اس چیلنج کو قبول کرے گا؟
کیوں نہ دوسروں کو چیلنج کرنے سے پہلے آپ خود بھی اس پر ایک کوشش کر لیں؟ کچھ اندازہ بھی تو ہو کہ آپ خود بھی سنجیدہ ہیں۔ تو بتائیے، کیا پلان ذہن میں آتا ہے؟
کوئی جی یو آئی ٹول کٹ دیکھی ہے؟ اس کی کیا خوبیاں کام کی لگی ہیں؟
pytube3 کی ڈاکومنٹیشن میں کون کون سے حصے کام کے لگے ہیں؟
اگر آپ دوسروں کو اپنے کسی پراجیکٹ کا حصہ بنانا چاہتے ہیں تو پہلے خود بھی اس کے لیے کچھ سنجیدگی دکھانی پڑے گی۔
 
میں شوقیہ پروگرامنگ کررہا ہوں۔ باقاعدہ کوئی کمرشل سافٹ وئیر نہیں بنارہا ہوں۔

اس پوسٹ کا مقصد یہ ہے کہ سادہ سے پروگرام لکھنے میں کون اور کتنے لوگ دلچسپی لیتے ہیں۔ تاکہ مستقبل میں ان لوگوں کو فولو کر کے کچھ سیکھ سکوں۔
 
کیا پلان ذہن میں آتا ہے؟
ک

ایک سادہ سے سی ایل آئی پروگرام ہو، جسے ہم چلائیں تو وہ ہم سے ویڈیو کا یو آر ایل مانگے، پھر پوچھے اس کو کسی فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کرنا ہے اور پھر یہ کہ کہاں ڈاؤنلوڈ کرنا ہے۔ بس یہی ہے میرے ذہن میں۔
 
محمد سعد

محفلین
میں شوقیہ پروگرامنگ کررہا ہوں۔ باقاعدہ کوئی کمرشل سافٹ وئیر نہیں بنارہا ہوں۔
اس پوسٹ کا مقصد یہ ہے کہ سادہ سے پروگرام لکھنے میں کون اور کتنے لوگ دلچسپی لیتے ہیں۔ تاکہ مستقبل میں ان لوگوں کو فولو کر کے کچھ سیکھ سکوں۔
پہلے اپنے شوق کا عملی طور پر اظہار تو کریں کہ میں نے فلاں فلاں لائبریری کا سروے کیا ہے، اس میں فلاں فلاں فیچر ہمارے کام آ سکتے ہیں۔ ہمیں آپ کی دلچسپی حقیقت میں نظر آئے گی تو پھر ہم بھی ضرور دلچسپی لیں گے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
سب سے پہلے پائی ٹیوب ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگا۔ جس کا کوڈ یہ ہے:

پہلے تو آپ کا شکریہ کہ آپ نے یہ موضوع شروع کیا ہے۔ میں نے اس سے کچھ نیا سیکھا ہے۔
آپ نے pytube لائبریری کا انتخاب کیوں کیا ہے؟ یہ youtube-dl سے کس اعتبار سے بہتر ہے؟
 
پہلے تو آپ کا شکریہ کہ آپ نے یہ موضوع شروع کیا ہے۔ میں نے اس سے کچھ نیا سیکھا ہے۔
آپ نے pytube لائبریری کا انتخاب کیوں کیا ہے؟ یہ youtube-dl سے کس اعتبار سے بہتر ہے؟

میرا بھی یہی سوال ہے کہ pytube لائبریری youtube-dl سے کس اعتبار سے بہتر ہے جبکہ اسی لائبریری پر ایک گرافیکل انٹرفیسyoutube-dl-gui بھی موجود ہے جسے wxPython میں لکھا گیا ہے۔
 
محب علوی، محمد سعد

محترمیں، مجھے اس لڑی میں گفتگو کرتے ہوئے مزہ نہیں آرہا، اس لیے معذرت کے ساتھ میں مزید سوالات نہیں کروں گا۔

اور وجہ یہ ہے کہ کوئی کوڈنگ میں دلچسپی ہیں نہیں لے رہا، سوائے آپ دونوں کے۔ چنانچہ معذرت۔
 
میرا بھی یہی سوال ہے کہ pytube لائبریری youtube-dl سے کس اعتبار سے بہتر ہے جبکہ اسی لائبریری پر ایک گرافیکل انٹرفیسyoutube-dl-gui بھی موجود ہے جسے wxPython میں لکھا گیا ہے۔

سوال کرنے کہ لیے شکریہ!

میں آپ کی معلومات کے لیے بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے پائتھون سیکھتے ہوئے لگ بھگ ایک ماہ ہوا ہے۔ اس مختصر عرصے میں بہت زیادہ سیکھ لینا محال ہے۔ اس لیے میں یہ تو نہیں بتا سکتا کہ آپ کی بتائی ہوئی لائبریری میں کیا خصوصیات ہیں۔ اور میرے تجویزکردہ لائبریری کیونکر بہتر ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
محب علوی، محمد سعد

محترمیں، مجھے اس لڑی میں گفتگو کرتے ہوئے مزہ نہیں آرہا، اس لیے معذرت کے ساتھ میں مزید سوالات نہیں کروں گا۔

اور وجہ یہ ہے کہ کوئی کوڈنگ میں دلچسپی ہیں نہیں لے رہا، سوائے آپ دونوں کے۔ چنانچہ معذرت۔

اگر آپ کو ذاتی طور پر اس پراجیکٹ میں کوئی دلچسپی تھی تو آپ کے لیے دلچسپی لینے والے دو افراد بھی کافی ہونے چاہئیں۔
کہیں آپ کو مزہ نہ آنے کی یہ وجہ تو نہیں کہ آپ خود اس میں کوئی حصہ نہیں ڈالنا چاہتے تھے؟
 
جو میرے ذہن میں آئیدیا ہے، وہ بمشکل 10، 12 لائن کے کوڈ میں سما جائے گا، اور وہ کوڈ لکھنا میرے لیے نہایت آسان ہے۔

آپ شاید سمجھ رہے ہے کہ میں دوسروں سے فری میں کوئی پروگرام لکھوانا چاہ رہا ہوں، تو ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
 
پروگرام کرنے والے جو 'سرپھرے' ہوتے ہیں ان کو دراصل ایسے چیلنچز حل کرنے کا 'خبط' ہوتا ہے۔ یہاں مجھے اُن 'سرپھروں' اور 'خبطیوں' کی شدید کمی نظر آرہے ہے۔ اس لیے میں بھی یہاں سے چلا۔
 
محمد سعد

محفلین
آپ شاید سمجھ رہے ہے کہ میں دوسروں سے فری میں کوئی پروگرام لکھوانا چاہ رہا ہوں، تو ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
آپ اگر چاہیں تو عملی طور پر کچھ اپنا حصہ ڈال کر اس تاثر کو ختم کر سکتے ہیں۔
لازمی نہیں کہ آپ کوڈ ہی لکھ کر دیں۔ آپ صرف سٹینڈرڈ لائبریری اور دیگر ماڈیولز کے متعلقہ حصوں کی جانب بھی اشارہ کر سکتے ہیں کہ وہ کیسے اس تصویر میں فٹ ہوں گے۔
 
ہاں یہ میں ضرور کردوں گا۔ تاکہ 'سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے'
 
سوال کرنے کہ لیے شکریہ!

میں آپ کی معلومات کے لیے بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے پائتھون سیکھتے ہوئے لگ بھگ ایک ماہ ہوا ہے۔ اس مختصر عرصے میں بہت زیادہ سیکھ لینا محال ہے۔ اس لیے میں یہ تو نہیں بتا سکتا کہ آپ کی بتائی ہوئی لائبریری میں کیا خصوصیات ہیں۔ اور میرے تجویزکردہ لائبریری کیونکر بہتر ہے۔

ایک ماہ میں پائتھون سیکھنے کی رفتار اچھی ہے آپ کی البتہ آپ دوسروں سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کر رہے ہیں بلکہ ایک استاد کی طرح دوسروں سے اسباق ، کوڈ میں دلچسپی لینے اور ہوم ورک مکمل کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ میرے سوال کا بنیادی مقصد آپ کی توجہ اس طرف مبذول کروانا تھا کہ یہ مسئلہ حل شدہ ہے اور ایک عمدہ اور آسان گرافیکل ٹول میسر ہے جس سے یوٹیوب فائلزڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔اس کے علاوہ دونوں لائبریریوں کا تقابلی جائزہ تو میں نے بھی نہیں لیا۔ :)
 
0
پروگرام کرنے والے جو 'سرپھرے' ہوتے ہیں ان کو دراصل ایسے چیلنچز حل کرنے کا 'خبط' ہوتا ہے۔ یہاں مجھے اُن 'سرپھروں' اور 'خبطیوں' کی شدید کمی نظر آرہے ہے۔ اس لیے میں بھی یہاں سے چلا۔

یہ بنیادی طور پرکوڈ یا پروگرامنگ کا فورم نہیں ہے، پروگرامنگ کا ایک گوشہ ضرور موجود ہے مگر وہ کسی کے شوق کی داستان یا کچھ معلومات شیئر کرنے کی غرض س ہے۔ آپ اگرغور کریں تو ایک پروگرام شیئر کرکے آپ نے کافی سوال پیدا کیے اور کچھ کے جواب حاصل بھی کیے، یہ کامیابی سے کم نہیں خصوصاََ جب ایسے کسی پروگرام پراکثر گفتگو نہیں ہوتی۔

پروگرامر میں سب سے ضروری صفت "صبر" ہوتی ہے ، اگر اس کی کمی ہو تو آپ زیادہ دیرنہ تو اس فیلڈ میں کام کر سکتے ہیں نہ کسی پروگرام کو بنانے میں وقت صرف کر سکتے ہیں۔
آپ نے دو بنیادی باتوں کو بالکل نظرانداز کر دیا، اول یہ کہ ہو سکتا ہے کچھ ماہر پروگرامرموجود ہوں اس فورم پر مگر وہ پڑھائی ، نوکری یا دیگر مصروفیات کی وجہ سے فی الوقت توجہ نہ دے سکے ہوں۔
دوسرا آپ کا شیئر کیا ہوا پروگرام اور گفتگویہاں موجود رہے گی اور آنے والے لوگوں کے لیے ایک مفیدکوڈ اور پروگرامنگ کے رموز سیکھنے کے لیے بہترین دھاگہ ثابت ہو۔

مثبت چیزوں پر توجہ دیں اور یہ سمجھیں کہ جو آپ شیئر کر رہے ہیں اگر ایک شخص نے بھی اس سے فائدہ اٹھا لیا تو آپ کا مقصد پورا ہو گیا ۔
 
Top