کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

زیک

مسافر
چونکہ یہاں جارجیا میں ڈرائیونگ لائسنس کے آفس کروناوائرس کی وجہ سے بند ہیں اس لئے جن کے لائسنس ان دنوں ایکسپائر ہو رہے ہیں وہ جاری رہیں گے۔ اس کے علاوہ جو ٹین ایجر اس دوران لرننگ پرمٹ سے لائسنس کے لئے کوالیفائی کریں گے وہ اپنے والدین کے بیان ہر بغیر روڈ ٹیسٹ کے لائسنس لے سکتے ہیں۔ سنا ہے کہ ریاست بھر میں بیس ہزار بچوں نے ایسے لائسنس لیا ہے
 
Anees jan

محفلین
ہمارے ہاں یہاں رائے ونڈ میں الحمداللہ بازار کل گئے ہیں خوب رش گہماگہمی اور چہل پہل تھی بازار میں

ہاں آج میں ایک پولیس ناکے سے گزرا تو وہاں پر موجود پولیس والوں نے روکا اور کہا کہ خان صاحب آپ نے ماسک کیوں نہیں پہنا؟
میں نے کہا کہ جس وجہ سے آپ نے نہیں پہنا اسی وجہ سے میں نے بھی نہیں پہنا

بیچاروں نے خود بھی نہیں پہنے تھے چپکے سے ہوگئے
 
جاسم محمد

محفلین
چونکہ یہاں جارجیا میں ڈرائیونگ لائسنس کے آفس کروناوائرس کی وجہ سے بند ہیں اس لئے جن کے لائسنس ان دنوں ایکسپائر ہو رہے ہیں وہ جاری رہیں گے۔ اس کے علاوہ جو ٹین ایجر اس دوران لرننگ پرمٹ سے لائسنس کے لئے کوالیفائی کریں گے وہ اپنے والدین کے بیان ہر بغیر روڈ ٹیسٹ کے لائسنس لے سکتے ہیں۔ سنا ہے کہ ریاست بھر میں بیس ہزار بچوں نے ایسے لائسنس لیا ہے
وائرس کا سب سے زیادہ فائدہ بچوں اور نوجوانوں نے اٹھا یا ہے۔
 
زیک

مسافر
جارجیا میں پرائمری الیکشن مارچ میں ہونا تھا۔ کروناوائرس کی وجہ سے پہلے مئی اور پھر جون میں ملتوی ہوا۔ سیکریٹری آف سٹیٹ نے تمام ووٹرز کو پوسٹل بیلٹ کی درخواست بھیجی۔ وہ پر کر کے کاونٹی کے آفس کو ای میل کر دی۔ لیکن بیلٹ آنے میں دیر ہو رہی ہے کہ عام پرائمری سے کافی زیادہ ووٹرز نے اس بار پوسٹل بیلٹ کا انتخاب کیا ہے
 
جاسم محمد

محفلین
چونکہ یہاں جارجیا میں ڈرائیونگ لائسنس کے آفس کروناوائرس کی وجہ سے بند ہیں اس لئے جن کے لائسنس ان دنوں ایکسپائر ہو رہے ہیں وہ جاری رہیں گے۔ اس کے علاوہ جو ٹین ایجر اس دوران لرننگ پرمٹ سے لائسنس کے لئے کوالیفائی کریں گے وہ اپنے والدین کے بیان ہر بغیر روڈ ٹیسٹ کے لائسنس لے سکتے ہیں۔ سنا ہے کہ ریاست بھر میں بیس ہزار بچوں نے ایسے لائسنس لیا ہے
اس فیصلہ پر تو آپ کی اسٹیٹ کا مذاق تو اُڑ ایا جا رہا ہے :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بالآخر کورونا وائرس نے سعودیوں کے تیل کے گھمنڈ کو بھی شکست دے دی۔
ویسے اس تیل کے انحصار کا اندازہ نہیں کچھ عرصہ پہلے ہو چکا تھا جب انہوں نے یہ پانچ فیصد ٹیکس اور غیرملکیوں کی فیملی کے افراد پر بھاری رہائشی ٹیکس عائد کیے اور کچھ ٹوؤرزم وغیرہ کے بارے میں سوچنا شروع کیا تھا ۔
 
شمشاد خان

محفلین
۵ فیصد پہلی جولائی سے ۱۵ فیصد ہو جائے گا۔
پیٹرول جو پہلے ۵۵۔۱ ریال تھا، پہلے ۳۱۔۱ پر آیا اور اب ۶۷۔۰ ریال پر آ گیا ہے۔
 
کاش سعودیہ والے بہت پہلے ناروے سے کچھ معاشی سبق سیکھ لیتے۔ تیل یہاں بھی نکلتا ہے البتہ قومی معیشت پر اس کا انحصار بہت کم ہے۔ تیل کی دولت کے باوجود ناروے اپنی سرکاری آمدن یورپ میں سب سےزیادہ ٹیکس لگا کر وصول کرتا ہے۔
image.png

شمشاد خان

محفلین
اب ان کو سمجھ آ رہی ہے۔ سونے کی کانیں بھی چالو کی ہوئی ہیں۔ ہر قسم کی سبزیاں اور پھل باہر سے منگوانے کی بجائے ۱۲ مہینے یہیں پرکاشت کر رہے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
اب ان کو سمجھ آ رہی ہے۔ سونے کی کانیں بھی چالو کی ہوئی ہیں۔ ہر قسم کی سبزیاں اور پھل باہر سے منگوانے کی بجائے ۱۲ مہینے یہیں پرکاشت کر رہے ہیں۔
چلیں دیر آئے درست آئے۔ ناروے میں1990 کے بعد سے تیل پر انحصار کی کوشش نہیں کی گئی۔ اس کی بجائے تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن ایک خودمختار فنڈ میں منتقل کر دی جاتی ہے۔ جہاں سے حاصل ہونے والے منافع کا کچھ فیصد حصہ ہر سال قومی بجٹ میں شامل کر دیا جاتا ہے۔ اس وجہ سے وقت ناروے کے خودمختار فنڈ کا حجم تقریبا 1000 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
20170923_WOC555_0.png
 
گزشتہ تین دنوں کا سندھ کا ڈیٹا:
ہفتہ کے دن گیارہ سو نئے مریض
اتوار کے دن ساڑھے سات سو نئے مریض
پیر کے دن ساڑھے پانچ سو نئے مریض

ہر چند کہ یہ سیمپل بہت چھوٹا ہے ( اور خدا جانے یہ سیمپل ہے بھی یا نہیں) لیکن کچھ امید تو بندھ رہی تھی۔

اب پیر کے دن سے لاک ڈاؤن ختم ہوچکا ہے بازاروں میں اور سڑکوں پر بے انتہا رش دیکھنے میں آرہا ہے۔ اللہ خیر کرے۔
 
شمشاد خان

محفلین
میں نے بھی کل ہی پیڑول پمپ کے باہر لکھا ہوا دیکھا ہے۔
سعودی حکومت نے یہ لازمی کر دیا ہوا ہے کہ تمام پیٹرول پمپس نیون سائین کی طرح نرخ لکھ کر لگائیں۔
 
Top