کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

جاسم محمد

محفلین
اس وقت 115 سے زائد کورونا وائرس ویکسین پر مختلف ممالک میں کام ہو رہا ہے۔ کوئی نہ کوئی تو اس خطرناک وائرس کے خلاف موثر ثابت ہوگی۔ ان تمام سائنسدانوں کی کاوشوں کو سلام جو دن رات محنت کرکے انسانیت کو اس آفت سے بچانے کیلئے جہاد عظیم ادا کر رہے ہیں۔
image.png

COVID-19 vaccine - Wikipedia
 
جاسم محمد

محفلین
میرے کزن جنید اشرف جو لیڈز، برطانیہ میں سینئر سرجن ہیں کو ایک ہفتہ قبل سیرس رونا وائرس انفیکشن ہو گئی تھی۔ الحمدللہ اس ہفتہ وہ صحت یاب ہو کر گھر واپس آگئے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین

محمد سعد

محفلین
وال اسٹریٹ جرنل کی تازہ رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا ایک خفیہ گروپ امریکی ارب پتیوں کی فنڈنگ کےساتھ کورونا وائرس کا حل ڈھونڈنے میں مصروف بہ عمل ہے
The Secret Group of Scientists and Billionaires Pushing a Manhattan Project for Covid-19
وال سٹریٹ جرنل تو خبر پڑھنے کو سبسکرپشن مانگ رہا ہے۔ البتہ سرخی کو دیکھ کر ایک سوال اٹھتا ہے۔
ایک ایسے وقت میں جب باقی تمام دنیا کوروناوائرس پر ہونے والی تحقیق کو اوپن ایکسس رکھ رہی ہے اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن جیسے اداروں کے توسط سے بین الاقوامی سطح پر آپس میں تعاون کر رہی ہے، ایک خفیہ گروپ کو بیک ڈور چینلز کے ذریعے سیاست دانوں کو اپروچ کرنے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟ یہ بات کافی عجیب لگ رہی ہے۔ جیسے کوئی سیاست دانوں کی کم علمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیچ میں کوئی اور کام نکلوانے کی کوشش کر رہا ہو۔
 
واہ برادرم محمد سعد ۔ بڑی دور کی کوڑی لائے یار ۔ سوال قابل غور ہے بلاشبہ ۔:):)
 
Top