کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

محمد وارث

لائبریرین
آخری تدوین:

بندہ پرور

محفلین
جاسم محمد بھائی چند دن پہلے یوٹیوب پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک شخص پانی پیتے کہتا ہے کہ یہ ناروے کا پانی ہے جسے صرف سیلی بریٹیز پیتے ہیں۔ کیا ناروے کا پانی واقعی اتنا اسپیشل ہے ؟معلومات کے لیے پوچھ رہا ہوں ۔ شکریہ
 

جاسم محمد

محفلین
جاسم محمد بھائی چند دن پہلے یوٹیوب پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک شخص پانی پیتے کہتا ہے کہ یہ ناروے کا پانی ہے جسے صرف سیلی بریٹیز پیتے ہیں۔ کیا ناروے کا پانی واقعی اتنا اسپیشل ہے ؟معلومات کے لیے پوچھ رہا ہوں ۔ شکریہ
معلوم نہیں۔ ہم تو سب یہاں عام ٹوٹی کا پانی ہی پیتے ہیں :)
 

عرفان سعید

محفلین
اس مشکل گھڑی میں ہمارے حقیقی ہیرو

0
 

شمشاد خان

محفلین
انڈونیشیا میں شادی کی انوکھی تقریب میں مہمانوں کی آن لائن شرکت
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
2031619-onlineweddingparty-1586708541-165-640x480.jpg

بارات میں 8 افراد نے شرکت کی جبکہ ولیمہ حالات بہتر ہونے تک موخر کردیا گیا، فوٹو : ٹویٹر


کھٹمنڈو: کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث انڈونیشیا میں شادی کی انوکھی تقریب منعقد ہوئی جس میں باراتیوں اور میزبانوں نے آن لائن شرکت کی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں محمد نور جامان اور اوجی لیستاری ویدیا نامی جوڑے نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔ کورونا وائرس کی وبا اور غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے شادی میں نوبیاہتا جوڑے کے خاندان کے صرف 8 افراد نے شرکت کی۔



اس شادی کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ تقریب میں مہمانوں نے آن لائن شرکت کی، رسومات کو ادا ہوتے ہوئے دیکھا اور دلہا دلہن کو مبارکباد بھی دی۔ آن لائن شادی کی تقریب 40 منٹ جاری رہی۔ اںڈونیشیا میں سرکاری سطح پر تقریبات پر پابندی نہیں لیکن شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



دلہا نے میڈیا کو بتایا کہ شادی کی تاریخ گزشتہ برس طے کی گئی تھی اور تیاریاں بھی کافی دن قبل ہی مکمل ہوگئی تھیں، بارات کے لیے 500 مہمانوں کی فہرست بنائی گئی تھی لیکن کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے حالات یکسر تبدیل ہوگئے جس پر حالات بہتر ہونے تک ولیمہ موخر کردیا۔

پاکستان میں بھی انہی دنوں ایک شادی کارڈ چھپا ہے، جس میں دولہا کے والد نے ایزی پیسہ اکاؤنٹ اور بنک اکاؤنٹ دیا ہوا ہے اور نوٹ میں لکھا ہوا ہے جو سلامی کی رقم ارسال کرے گا، مٹھائی اسی کو بھجوائی جائے گی۔
 

بندہ پرور

محفلین
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کو شکست دیدی
ویب ڈیسک اتوار 12 اپريل 2020
2031553-borisjhonsonbelongtomuslimfamily-1586699789-933-640x480.jpg

برطانوی وزیراعظم کو کورونا وائرس کے باعث 7 اپریل کو آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا، فوٹو: فائل

لندن: برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کو کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے پر سینٹ تھامس اسپتال اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ وہ کئی دن سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

وزیراعظم کے دفتر ٹین ڈاؤن اسٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بورس جانسن ابھی کچھ روز برمنگھم میں اپنی رہائش گاہ میں ہی قیام کریں گے اور ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد درست موقع پر دفتری امور کا آغاز کریں گے۔

وزیراعظم بورس جانسن نے سینٹ تھامس اسپتال کے عملے کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں طبی عملے کی مہارت اور جانفشانی کے باعث زندگی ملی ہے۔ ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کورونا وائرس کے مریضوں کی دن رات خدمت کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ 27 مارچ کو وزیراعظم بورس جانسن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس پر انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر دیا تھا اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملکی امور چلارہے تھے تاہم علامات کم نہ ہونے کے باعث وہ اسپتال میں داخل ہوئے اور طبیعت نہ سنبھلنے پر 7 اپریل کو انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کرنا پڑا تھا۔
اچھی خبر ہے پڑھ کر خوشی ہوئی
 

محمد سعد

محفلین
جاسم محمد بھائی چند دن پہلے یوٹیوب پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک شخص پانی پیتے کہتا ہے کہ یہ ناروے کا پانی ہے جسے صرف سیلی بریٹیز پیتے ہیں۔ کیا ناروے کا پانی واقعی اتنا اسپیشل ہے ؟معلومات کے لیے پوچھ رہا ہوں ۔ شکریہ
اس میں ایک آکسیجن کا ایٹم ایکسٹرا ہوتا ہو گا شاید۔
 

سید ذیشان

محفلین
ایک بہت اچھی خبر: آئی ایم ایف نے 25 غریب ممالک کیلئے قرضہ واپسی کی اقساط موخر کر دی ہیں
بہت بری خبر: ان غریب ممالک میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔
IMF Executive Board Approves Immediate Debt Relief for 25 Countries
پاکستان غریب ہوتا تو اربوں ڈالر ہر سال فوج پر لگاتا؟

عجب کہہ رہا ہے بھائی!
 

جاسم محمد

محفلین
Special Assistant to Prime Minister on National Health Services Dr Zafar Mirza on Tuesday said the COVID-19 cases’ fertility rate reported in Pakistan was very low at 1.7% against the global figure of 6.2%
In a briefing on COVID-19, he said the reason behind low number of deaths in Pakistan as compared to other countries was due to the immediate measures taken by the government to control the outbreak under the supervision of Prime Minister Imran Khan
COVID-19 cases fertility rate ‘very low in Pakistan’
 

محمد سعد

محفلین
ابھی بندروں میں ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ انسانوں کے ٹیسٹ باقی ہیں۔
پھر تو یہاں چل جائے گی۔
اگرچہ یہ انصاف کی بات نہیں کہ جو لوگ معاشرتی فاصلے کے پروٹوکولز کی دھجیاں اڑاتے ہوئے باہر گھوم رہے ہیں انہیں ابھی سے علاج مل جائے گا، اور باقی سب کو انسانی ٹرائلز کا انتظار کرنا پڑے گا۔
 

آورکزئی

محفلین
جاسم محمد بھائی چند دن پہلے یوٹیوب پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک شخص پانی پیتے کہتا ہے کہ یہ ناروے کا پانی ہے جسے صرف سیلی بریٹیز پیتے ہیں۔ کیا ناروے کا پانی واقعی اتنا اسپیشل ہے ؟معلومات کے لیے پوچھ رہا ہوں ۔ شکریہ

ناروے کا پانی بہت مشہور ہے۔۔۔ یہاں یو اے ای میں بھی کافی لوگ پیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی جاسم بھائی والی بات۔۔۔۔۔۔۔ ٹوٹی والا ہی پیتے ہیں
 
Top