سیاسی منظر نامہ

زیک

مسافر
بھائی دنیا بھر کی اوٹ پٹانگ چیزیں جب پاکستانی ٹی وی پر دیکھتے رہتے ہیں تو ارتغرل نامی ڈرامے کو بھی برداشت کر لیں۔

ایسا بھی کیا سیخ پا ہونا کہ خود کو ارسطو سمجھ بیٹھنا اور فریق مخالف پر کنویں کے مینڈک کی تہمت لگا دینا۔

کچھ گفتگو کے بھی آداب ہوتے ہیں۔ دیسی اخلاق یاد نہیں تو بدیسی اخلاقیات سے ہی کام لے لیں۔
غور کریں ہالی وڈ بالی وڈ کو برا کون کہہ رہا ہے۔ یہ بھی سوچیں کہ ارطغرل اسلامی کس لحاظ سے ہے
 
بھائی دنیا بھر کی اوٹ پٹانگ چیزیں جب پاکستانی ٹی وی پر دیکھتے رہتے ہیں تو ارتغرل نامی ڈرامے کو بھی برداشت کر لیں۔

ایسا بھی کیا سیخ پا ہونا کہ خود کو ارسطو سمجھ بیٹھنا اور فریق مخالف پر کنویں کے مینڈک کی تہمت لگا دینا۔

کچھ گفتگو کے بھی آداب ہوتے ہیں۔ دیسی اخلاق یاد نہیں تو بدیسی اخلاقیات سے ہی کام لے لیں۔

آپ، فریق مخالف نہیں ، صاحب، :)
 

محمداحمد

لائبریرین
غور کریں ہالی وڈ بالی وڈ کو برا کون کہہ رہا ہے۔ یہ بھی سوچیں کہ ارطغرل اسلامی کس لحاظ سے ہے

دیکھیے عمران خان کم از ڈونلڈ ٹرمپ تو نہیں ہے۔

اور رہی بات ڈرامے کی تو وہ میں نے ابھی دیکھا نہیں۔ دیکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں، بشرط فرصت۔ اس لیے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
دیکھیے عمران خان کم از ڈونلڈ ٹرمپ تو نہیں ہے۔

اور رہی بات ڈرامے کی تو وہ میں نے ابھی دیکھا نہیں۔ دیکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں، بشرط فرصت۔ اس لیے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔
فی الحال تو کسی ڈرامے کا اسلامی تاریخ سے منسلک ہونا ہی لوگوں کو اس قدر کھٹک رہا ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
یہی تو سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں اتنے سالوں سے کہ عمران پاکستان کا ٹرمپ ہے۔ ظاہر ہے پاکستان چھوٹا ملک ہے تو عمران کا لیول بھی ٹرمپ جتنا نہیں۔

اب چونکہ ٹرمپ کا لیول کہیں زیادہ بڑا ہے تو بہتر ہے کہ آپ ٹرمپ انتظامیہ کہ تنقیص پر اپنا زیادہ وقت صرف کریں۔ :)
 

جاسم محمد

محفلین
یہی تو سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں اتنے سالوں سے کہ عمران پاکستان کا ٹرمپ ہے۔ ظاہر ہے پاکستان چھوٹا ملک ہے تو عمران کا لیول بھی ٹرمپ جتنا نہیں۔
جب آپ امریکی ٹرمپ جیسا ٹرول عظیم منتخب کر سکتے ہیں تو پاکستانی جرنیل اور عوام مل کر عمران خان جیسا چھوٹا ٹرول سلیکٹ کیوں نہیں کر سکتے؟ آخر اعتراض کس چیز پر ہے؟
 

زیک

مسافر
اب چونکہ ٹرمپ کا لیول کہیں زیادہ بڑا ہے تو بہتر ہے کہ آپ ٹرمپ انتظامیہ کہ تنقیص پر اپنا زیادہ وقت صرف کریں۔ :)
سیاست کا نوے فیصد وقت تو امریکی سیاست ہی پر صرف ہوتا ہے لیکن محفل پر پاکستان اور اسلام حاوی ہیں لہذا انہی پر بات ہوتی ہے
 

جاسم محمد

محفلین
سیاست کا نوے فیصد وقت تو امریکی سیاست ہی پر صرف ہوتا ہے لیکن محفل پر پاکستان اور اسلام حاوی ہیں لہذا انہی پر بات ہوتی ہے
امریکی سیاست پر بھی وقت ضائع کرنے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ ٹرمپ کے مقابلہ پر ڈیموکریٹس کے صدارتی امیدوار کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ۔
Norwegian Psychiatrist Suggests Dem Presidential Candidate Joe Biden Suffering From Dementia
یوں اگر یہ صدر بن بھی گیا تو ٹرمپ پارٹ ۲ ہوگا
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
یہ وطن تمھارا ہے، ہم ہیں خواہ مخواہ اس میں۔
یہ وطن تمہارا ہے
تم ہو پاسباں اس کے
1. وزیر داخلہ۔۔۔ بریگیڈیئر اعجاز شاہ
2. سیکریٹری داخلہ۔۔۔ میجر سلیمان اعظم
3. اٹارنی جنرل۔۔۔ کیپٹن انور منصور
4. آئی جی پنجاب۔۔۔ شعیب دستگیر۔۔
5. چیئرمین سی پیک اتھارٹی ۔۔۔ جنرل عاصم باجوہ
6. چیئرمین پی آئی اے۔۔۔ایئرمارشل ارشد محمود
7. چیئرمین واپڈا ۔۔۔ لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین
8. مینیجنگ ڈائیریکٹر پی ٹی وی۔۔۔ میجر جنرل آصف غفور
9. ڈائیریکٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی۔۔سکوڈرن لیڈر شاہ رخ نصرت۔
10. ڈائیریکٹر جنرل۔۔ اینٹی نارکوٹکس فورس۔۔ میجر جنرل عارف ملک۔
11. ڈائیریکٹر ۔۔ ایرپورٹ سیکیورٹی فورس۔ میجر جنرل ظفر الحق۔
12. ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن ۔۔ میجر جنرل عظیم
13. نیشنل ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی۔ لیفٹینٹ جنرل عمر محمود
14. وزیر اعظم ھاؤسنگ اتھارٹی۔۔ لیفٹیننٹ جنرل سید انوار علی حیدر ۔۔
‏15. ڈائیریکٹر سپارکو : میجر جنرل قیصر انیس
16. ڈائیریکٹر ایرا اتھارٹی۔۔۔ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات
17. ڈائریکٹرجنرل نیب لاھور۔۔۔ میجر شہزاد سلیم

سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے
 

محمداحمد

لائبریرین
سیاست کا نوے فیصد وقت تو امریکی سیاست ہی پر صرف ہوتا ہے لیکن محفل پر پاکستان اور اسلام حاوی ہیں لہذا انہی پر بات ہوتی ہے
محفل پر دراصل پاکستانی چھائے ہوئے ہیں اور پاکستانیوں کی اکثریت مسلمان ہے۔ سو آپ کو ایسا لگتا ہے کہ محفل پر اسلام حاوی ہے۔

کچھ محفلین تو بلا وجہ ہی اسلاموفوبیا کا شکار ہیں۔ انہیں سکون کی ٹیبلیٹس کھانا چاہیے۔ :)
 

جاسم محمد

محفلین
ایک گھر تو ڈائن بھی چھوڑ دیتی ہے

توشہ خانہ ریفرنس؛ احتساب عدالت نے نواز شریف اور آصف زرداری کو طلب کرلیا
ویب ڈیسک جمع۔ء 15 مئ 2020
2041701-nawazzardarix-1589534760-472-640x480.jpg

آصف زرداری اور نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں، نیب


اسلام آباد: احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف اور آصف زرداری کو طلب کرلیا ہے۔

توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری سمیت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو 29 مئی کو طلب کرلیا ہے، نیب کے مطابق ملزمان نیب آرڈیننس کی سیکشن نائن اے کی ذیلی دفعہ 2، 4، 7 اور 12 کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے۔

نیب کے مطابق آصف زرداری اور نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں، آصف زرداری نے گاڑیوں کی صرف 15 فیصد ادائیگی جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ادا کی، آصف زرداری کو بطور صدر لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملیں اور انہوں نے گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف 2008 میں کسی بھی عہدے پر نہیں تھے، نوازشریف کو 2008 میں بغیر کوئی درخواست دیے توشہ خانے سے گاڑی دی گئی، گاڑیوں کی ادائیگی عبدالغنی مجید نے جعلی اکاؤنٹس سے کی، انور مجید نے انصاری شوگر ملز کے اکاؤنٹس کا استعمال کر کے 2 کروڑ سے زائد کی غیر قانونی ٹرانزیکشنز کیں، اس کے علاوہ انور مجید نے آصف زرداری کے اکاؤنٹس میں بھی 9.2 ملین روپے ٹرانسفر کیے جب کہ عبدالغنی مجید نے 37 ملین روپے کسٹم کولیکٹر اسلام آباد کو ٹرانسفر کیے۔
 

جاسم محمد

محفلین
شریف خاندان کے خلاف ایک اور ریفرنس تیار
نیب نے مریم نواز اور شریف برادران کے خلاف ایک اور ریفرنس تیار کرلیا ہے۔
  • 16 مئی 2020 - 10:25

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بھائی شہباز شریف اور بیٹی مریم کے خلاف ایک روز ریفرنس تیار کرلیا۔

ڈان اخبار نے خبردی ہے کہ نیب لاہور نے شریف خاندان کے خلاف جاتی عمرہ کی رہائش گاہ کے لیے رائیونڈ میں سیکڑوں ایکڑ زمین ’غیر قانونی طور پر حاصل‘ کرنے کے حوالے سے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندن کے خلاف نیا ریفرنس 7 ارب روپے سے متعلق ہے جسے نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں آئندہ ہفتے پیش کیا جائے گا جہاں چیئرمین نیب اسے احتساب عدالت میں دائر کرنے کی منظوری دیں گے۔

ذرائع کے مطابق نیب کے ڈپٹی چیئرمین نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے قبل ایک اجلاس پیر کے روز بلایا ہے تا کہ ریفرنس پر غور کیا جاسکے۔

نیب نے نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کو ریفرنس میں مرکزی ملزمان نامزد کیا ہے جبکہ دیگر 16 ملزمان میں سلمان شہباز اورشریف خاندان کے اراکین شامل ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ریفرنس میں نیب کے پاس پراسیکیوشن کے 100 گواہان اور شریف خاندان کے خلاف 4 وعدہ معاف گواہ شامل ہیں اس سلسلے میں مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو سوالنامہ ارسال کیا گیا تاہم وہ 80 فیصد سوالات کے جوابات نہ دے سکے۔

نیب نے الزام عائد کیا کہ شریف خاندان نے منی لانڈرنگ کے ذریعے دولت کمائی اور آمدن سے زائد اثاثے بنائے۔

بیورو نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباش شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ سے متعلق تفتیش کے لیے 2 جون کو طلب کر رکھا ہے۔

دوسری جانب نیب لاہور نے نواز شریف، شہباز شریف اور ان کی والدہ شمیم بیگم کے خلاف رائیونڈ میں انکی رہائش گاہ سمیت سیکڑوں ایکڑ زمین غیر قانونی طور پر حاصل کرنے کے حوالے سے بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اس ضمن میں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’شریف خاندان نے جاتی عمرہ کی رہائش گاہ سے متصل ہزاروں کنال زمین حاصل کی اور 2014 میں اسے رہائشی علاقہ قرار دے دیا، اس سلسلے میں لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق سربراہ احد چیمہ نے اہم کردار ادا کیا جبکہ لاہور کے سابق ڈی سی او نورلامین کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

اسی ہفتے کے دوران نیب لاہور نے نواز شریف، جنگ گروپ کے ایڈیٹ انچیف میر شکیل الرحمٰن اور دیگر 2 افراد کے خلاف 54 کنال زمین کے کیس میں کرپشن کا ریفرنس بھی تیار کیا ہے جسے آئندہ ہفتے چیئرمین نیب منظور کریں گے۔

دوسری جانب شریف خاندان کے خلاف نئے ریفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’اس قسم کی خبریں پھیلانے کا مقصد میڈیا مہم کے ذریعے شریف خاندان کو ہراساں اور ان کی تذلیل کرنا ہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان شریف خاندان کے خلاف چاہیں جتنے جعلی ریفرنسز تیار کرلیں ان کی بے پناہ کرپشن اس قسم کی چیزوں کے پیچھے چھپ نہیں سکتی۔
 
Top