کیا فضائی آلودگی وائرس کے پھیلنے میں معاون ہوتی ہے؟

عرفان سعید

محفلین
کرونا وائرس کے بارے میں متفرق معلومات کو دیکھتے ہوئے بارہا یہ پڑھنے کو ملا کہ یہ وائرس کچھ دیر ہوا کے علاوہ مختلف میٹریل کی سطح پر دیر تک زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آج ایک فِنش کولیگ نے یہاں کے مقامی اخبار میں ایک آرٹیکل دکھایا جس میں فن لینڈ کے سٹیلائٹ سے حاصل شدہ تصویروں کے ذریعے یہ بتایا گیا تھا کہ ووہان کے علاقے کی فضا میں لاک ڈاؤن کے بعد نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔ اور اٹلی کے علاقے مِلان میں اب لاک ڈاؤن کے بعد فضا میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کا زیادہ ہونا فضائی آلودگی کے زیادہ ہونے کی طرف تو اشارہ کرتا ہے، لیکن آلودگی کا تنہا ماخذ نہیں ہے۔ فضائی آلودگی کا زیادہ ہونا اس بات کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے کہ فضا میں بہت سے آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والے ذرات بھی موجود ہیں، جو آزادانہ نقل و حمل کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس سے یہ سوال ذہن میں پیدا ہو رہا تھا کہ کہ ٖاگر وائرس فضا میں معلق ان ذرات پر زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہوں تو کیا یہ وائرس کے پھیلاؤ کو بڑھانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں؟ (سوال عمومی نوعیت کا ہے کہ کوئی بھی وائرس)

میری چونکہ یہ فیلڈ نہیں تو معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس لیے کچھ محفلین کو ٹیگ کر رہا ہوں۔ اگر کسی محفلین کو اس سلسلے میں سائنسی معلومات ہوں تو ضرور شیئر کریں۔
فاخر رضا
محمد سعد
سید ذیشان
زیک
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
فضائی آلودگی غالبا اس لئے کم ہوئی ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹریفک اور کئی کارخانوں میں کام بہت کم ہوا ہے۔
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
Salam
At the moment there is a flood of articles coming. At fifty as far as intensive care is concerned. Conflicting articles are also coming. So to say anything for sure is difficult. What is known is that it is a droplet infection that cannot travel more than a meter. It becomes troublesome in intensive care because of some aerosol producing procedures. Like Neubulization invasive and non invasive ventilation and bronchoscopy. Besides sampling
I have personally no idea regarding nitrogen dioxide theory
 
La Alma

لائبریرین
Coronavirus lives for hours in air particles and days on surfaces, new US study shows

اس مضمون کی رو سے COVID-19 ہوا میں موجود ایروسولز (Aerosols) میں موجود ہو سکتا ہے۔ ایروسولز فضا میں معلق ٹھوس یا مائع ذرات ہوتے ہیں۔ جو دھند، گرد یا گیس وغیرہ پر مشتمل ہو تے ہیں۔
ایسی صورت میں تو ہر ایک کی اولین ترجیح ماسک پہننا ہونا چاہیے۔ کیونکہ اگر فضا ہی آلودہ ہو تو ایک دوسرے سے جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا زیادہ موثر ثابت نہیں ہو سکتا۔
 
عرفان سعید

محفلین

سین خے

محفلین
کراچی میں تو آج بارش ہوٸی ہے۔ اگر فضا میں واٸرس موجود تھا تو بارش کی وجہ سے اب نہیں رہا ہوگا۔ البتہ ٹھنڈ اور بارش واٸرس کی زیادہ پیداوار اور پھیلاٶ میں مددگارثابت ہو سکتی ہے۔ کیونکہ اب تک یہی سمجھا جاتا رہا ہے کہ گرمی کے آنے پر اس واٸرس کا زور ٹوٹے گا لیکن کراچی میں بدقسمتی سے الٹ ہو گیا ہے۔
 
زیک

مسافر
وائرس کی aerosol transmission کافی ایکٹو فیلڈ ہے اور اس میں کبھی مکمل consensus نہیں۔ میرا اس بارے میں علم اتنا نہیں کہ صحیح طور کچھ کہہ سکوں۔
 
فاخر رضا

محفلین
Coronavirus lives for hours in air particles and days on surfaces, new US study shows

اس مضمون کی رو سے COVID-19 ہوا میں موجود ایروسولز (Aerosols) میں موجود ہو سکتا ہے۔ ایروسولز فضا میں معلق ٹھوس یا مائع ذرات ہوتے ہیں۔ جو دھند، گرد یا گیس وغیرہ پر مشتمل ہو تے ہیں۔
ایسی صورت میں تو ہر ایک کی اولین ترجیح ماسک پہننا ہونا چاہیے۔ کیونکہ اگر فضا ہی آلودہ ہو تو ایک دوسرے سے جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا زیادہ موثر ثابت نہیں ہو سکتا۔
We do certain procedures in intensive care which produce aerosols. They include Neubulization, bronchoscopy, suctioning, taking samples for coronavirus. And so on
So only in ICU it is recommended to observe airborne precautions while otherwise only droplet precautions are enough
 
اچھا جی ہم نے اپنی لڑی میں کہا کہ جنگلات کم ہونے کی وجہ سے یہ وائرس پھیلا ہے تو کوئی بول رہا ہے کہ یہ ٹارزن کا قول ہے کوئی بول رہا ہے عجب سُنا ہے اور یہاں پوری لڑی کھول دی ہے کوئی اُف بھی نہیں کررہا بھئی ہم بھی ڈرنے والے نہیں ہیں احتجاج ریکارڈ کرا دیا دیکھ لیں۔:dancing:اور یہ عجب سُنا تو میں نے ابھی دیکھا ہے عرفان سعید صاحب آپ نے ہی کہاہے ۔
 
فرقان احمد

اور، ہم افلاطون کو ٹارزن کہنے پر الگ سے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہیں۔ :)
 
عرفان سعید

محفلین
اچھا جی ہم نے اپنی لڑی میں کہا کہ جنگلات کم ہونے کی وجہ سے یہ وائرس پھیلا ہے تو کوئی بول رہا ہے کہ یہ ٹارزن کا قول ہے کوئی بول رہا ہے عجب سُنا ہے اور یہاں پوری لڑی کھول دی ہے کوئی اُف بھی نہیں کررہا بھئی ہم بھی ڈرنے والے نہیں ہیں احتجاج ریکارڈ کرا دیا دیکھ لیں۔:dancing:اور یہ عجب سُنا تو میں نے ابھی دیکھا ہے عرفان سعید صاحب آپ نے ہی کہاہے ۔
میں تو آپ کو ٹارزن سمجھا تھا
:)
 
زاہد لطیف

محفلین
اچھا جی ہم نے اپنی لڑی میں کہا کہ جنگلات کم ہونے کی وجہ سے یہ وائرس پھیلا ہے تو کوئی بول رہا ہے کہ یہ ٹارزن کا قول ہے کوئی بول رہا ہے عجب سُنا ہے اور یہاں پوری لڑی کھول دی ہے کوئی اُف بھی نہیں کررہا بھئی ہم بھی ڈرنے والے نہیں ہیں احتجاج ریکارڈ کرا دیا دیکھ لیں۔:dancing:اور یہ عجب سُنا تو میں نے ابھی دیکھا ہے عرفان سعید صاحب آپ نے ہی کہاہے ۔
آپ بھی یہاں "عجب سنا" کہہ دیتے تو حساب برابر ہو جاتا۔
 
Top