رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو خواب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا طریقہ کار بتایا۔ مفتی تقی عثمانی۔

الشفاء

لائبریرین
رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو خواب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا طریقہ کار بتادیا
حضورﷺ نے ایک شخص کو خواب میں فرمایا کہ تین مرتبہ سورہ فاتحہ، تین مرتبہ سورہ اخلاص، تین سو تیرہ مرتبہ حسبنا اللہ و نعم الوکیل پڑھو تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے حفاظت رہے گی: مفتی تقی عثمانی
pic_cdc0f_1552053663.jpg._1
عثمان خادم کمبوہ پیر 16 مارچ 2020 22:49
pic_a807d_1584381083.jpg._3

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ2020ء) : رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو خواب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا طریقہ کار بتادیا، معروف عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ایک دوست کو اکثر حضور ﷺ کی زیارت ہوتی ہے اور اب اس دوست نے بتایا ہے کہ حضرت محمدﷺ نے اس کے خواب میں آکر فرمایا ہے کہ تین مرتبہ سورہ فاتحہ، تین مرتبہ سورہ اخلاص، تین سو تیرہ مرتبہ حسبنا اللہ و نعم الوکیل پڑھو تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے حفاظت رہے گی۔

مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا ہے کہ مساجد میں صفوں کی بجائے فرش پر نماز ادا کی جائے تو بہتر ہے اور اگر ماہرین کہیں کہ مصافحہ نہ کیا جائے تو اس پر عمل کرنا چاہیے کیونکہ مصافحہ کرنا فرض یا واجب نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ نمازِ جمعہ کا خطہ ایک ڈیڑھ منٹ تک محدود کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر نماز کے بعد آیت الکرسی بھی پڑھنی چاہیے۔
مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ اس بات کو آگے تک پہنچنا چاہیے۔
ربط۔۔۔
 
فرقان احمد

محفلین
خواب حجت نہیں ہوتے تاہم جیسا کہ مفتی صاحب نے اسی ٹی وی پروگرام میں بتایا اور سمجھایا کہ ایسے خوابوں کی اہمیت ضرور ہوتی ہے اور بسا اوقات ایسے خواب بشارت ہوتے ہیں۔ یوں بھی یہ ایک مستحسن عمل ہے اس لیے بہتر یہی ہے کہ مسلمان تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ ذکر اذکار کا سلسلہ بھی جاری رکھیں۔ اللہ پاک کُل عالم کی خیر فرمائے اور صراط مستقیم کی جانب ہماری رہنمائی فرمائے، آمین!
 
م حمزہ

آمین یا رب
 
وصی اللہ

محفلین
خواب حجت ہوں یا نہ ہوں۔ دیو بند کے اکابر تو آفاقی حجت ہوتے ہیں۔۔۔ بلکہ حجتی ہوتے ہیں یا شاید کٹ حجتی
 
آخری تدوین:

فاخر

محفلین
خواب حجت نہ یا نہ ہوں۔ دیو بند کے اکابر تو آفاقی حجت ہوتے ہیں۔۔۔ بلکہ حجتی ہوتے ہیں
لگتا ہے کہ آپ نے دل پر لے لیا اوفففو !
واقعی خواب شرعی حجت نہیں،آپ کی مرضی عمل کریں یا نہ کریں۔
لیکن آپ کو حدیث نبویﷺ ’’ من رأنی فقد رأنی ‘‘ کو یاد رکھنا چاہیے۔ وما علینا الاالبلاغ
 
جاسم محمد

محفلین
رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو خواب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا طریقہ کار بتادیا
حضورﷺ نے ایک شخص کو خواب میں فرمایا کہ تین مرتبہ سورہ فاتحہ، تین مرتبہ سورہ اخلاص، تین سو تیرہ مرتبہ حسبنا اللہ و نعم الوکیل پڑھو تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے حفاظت رہے گی: مفتی تقی عثمانی
وبا اور بیماریوں سے بچاؤ کی دعائیں حضرت محمد ﷺ 14 سو سال قبل پوری امت کو بتا چکے ہیں۔ دوبارہ اسی کام کیلئے کسی معروف مولوی کے دوست کے خواب میں آنے کی کیا توجیہ تھی؟
 
فاخر

محفلین
وبا اور بیماریوں سے بچاؤ کی دعائیں حضرت محمد ﷺ 14 سو سال قبل پوری امت کو بتا چکے ہیں۔ دوبارہ اسی کام کیلئے کسی معروف مولوی کے دوست کے خواب میں آنے کی کیا توجیہ تھی؟
جنابِ من ! یہ خواب آپ کے عقیدے کی چیز نہیں ، اس لیے براہِ کرم اس موضوع پر آپ خاموش رہیں۔ یہ معروف مولوی ہی ہے، کوئی خدا نہیں جس کی بات کو درست تسلیم کرلیں۔ ویسے آپ کو ان چیزوں سے کیا تعلق؟ ’’لکم دینکم ولی دین ‘‘
 
جاسم محمد

محفلین
یہ معروف مولوی ہی ہے، کوئی خدا نہیں جس کی بات کو درست تسلیم کرلیں۔
اگر مولوی کی بات کو درست تسلیم نہیں کیا جا سکتا تو پھر اس بات پر بھی یقین نہ کریں کہ اس کے دوست کو خواب میں کورونا وائرس کے حوالہ سے رسول اللہﷺ کی زیارت ہوئی ہے۔
 
فاخر

محفلین
اگر مولوی کی بات کو درست تسلیم نہیں کیا جا سکتا تو پھر اس بات پر بھی یقین نہ کریں کہ اس کے دوست کو خواب میں کورونا وائرس کے حوالہ سے رسول اللہﷺ کی زیارت ہوئی ہے۔
اس سے قبل بھی میں نے آپ سے عرض کردیا ہے کہ یہ ہمارے مذہبی امور ہیں، آپ اس موضوع پر زحمتِ تکلم نہ کریں۔ ’’لکم دینکم ولی دین‘‘ ۔
 
وصی اللہ

محفلین
اس سے قبل بھی میں نے آپ سے عرض کردیا ہے کہ یہ ہمارے مذہبی امور ہیں، آپ اس موضوع پر زحمتِ تکلم نہ کریں۔ ’’لکم دینکم ولی دین‘‘ ۔
جی آپ کے مذہبی اُمور ہیں یعنی مذہب آپ کی ریاست ہے ۔۔۔ ذرا عبارات اکابر کتاب دیکھیں جس میں اس مذہبی ریاست کے مطلق العنان حکمرانوں نے گستاخیوں پر مبنی تحریروں کا کس طریقے سے دفاع کیا ہے۔۔۔ نیز رحیمیہ رسالے کے فروری کے شمارے کے شذرات بھی پڑھ لیجیے کہ آپ کے تازہ اکابرین نے کیا کیا گل ہائے رنگ کھلائے ہیں۔۔۔
 
جاسم محمد

محفلین
کیا اوراد و اذکار کے زمرے میں بننے والی کسی لڑی میں مباحثے کی اجازت ہے؟
ہونی تو چاہئے خاص کر اگر کوئی مسلم دنیا کی مقدس ترین ہستی یعنی رسول مقبول حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے متعلق کسی کے خواب کا احوال بتائے۔
یا آپ کا خیال ہے ہم آنکھیں بند کرکے اس پر یقین کر لیں؟
 
فرقان احمد

محفلین
ہونی تو چاہئے خاص کر اگر کوئی مسلم دنیا کی مقدس ترین ہستی یعنی رسول مقبول حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے متعلق کسی کے خواب کا احوال بتائے۔
یا آپ کا خیال ہے ہم آنکھیں بند کرکے اس پر یقین کر لیں؟
سر! خواب کا احوال سنایا گیا اور یہ وضاحت بھی کر دی گئی کہ یہ حجت نہیں۔ اب کوئی اس پر عمل کرے یا نہ کرے، اُس کی مرضی ہے۔ ویسے بھی یہ اذکار پڑھے جا سکتے ہیں۔ بہتر ہوتا کہ مفتی صاحب یہ بات خود تک رکھتے تاہم عوام کے اندر پھیلی بے چینی کے باعث وہ یہ بات کر گئے کہ شاید اس سے عوام کا بھلا ہو جائے۔ ہماری دانست میں اس سے گریز بہتر تھا۔ ویسے آپ غور فرمائیے تو اس خواب کے ذریعے پہنچایا جانے والا پیغام ایسا نہیں کہ خلقِ خدا کا کچھ نقصان ہو۔
 
Top