پاکستان ورلڈ کبڈی چمپئین !!

عدنان عمر

محفلین
کمنٹری تو آج کی بھی خوب تھی۔
تاہم اس سے پہلے جو 6 تورنامنٹ انڈیا میں ہوئے ہیں وہاں کی پنجابی اور کمنٹری کا جواب نہیں۔۔۔
جی سکھوں کی خالص پنجابی دبکے دار کمنٹری سننےکا ایک آدھ بار اتفاق ہوا تھا۔ ہم تو مر مٹے تھے اس کمنٹری پر۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میں پہلا ہاف دیکھ کر سو گیا تھا کہ پاکستان ہار رہا تھا۔ بیگم نے صبح بتایا کہ پاکستان جیت گیا ہے تو یقین نہیں آیا۔ یہ بھی علم ہوا کہ انڈین آفیشلز اپنی ٹیم کو میچ ختم ہونے سے پہلے ہی باہر لے گئے تھے اور کچھ پوائنٹس اور ریفریوں کا مسئلہ ہوا ہے اور میچ کا اختتام متنازعہ حالات میں ہوا ہے۔ ایشیا کپ کے فائنل میں بھی یہی کچھ ہوا تھا۔

کبڈی کو اگر پروموٹ کرنا ہے تو نیوٹرل ایمپائرز اور نیوٹرل ٹکنیکل جیوری لازمی ہے۔
 
Top