اقبال (مستری) کا کلام

اقبال (مستری) کا کلام​

آج ایک لڑی میں اپنا جواب ارسال کرتے ہوئے ہماری ذہنی رو بہکی تو یہ خیال آیا کہ کیوں نہ محفلین سے اس بارے میں مدد لی جائے۔

سوشل میڈیا کے اس دور میں علامہ اقبال اردو زبان کے مظلوم ترین شاعر کی حیثیت سے سامنے آئے ہیں۔ یاروں نے انتہائی بیہودہ انداز میں خود ساختہ "اشعار" علامہ اقبال کے نام سے سوشل میڈیا پر پھیلادئیے۔ آئے دن ہماری طرح آپ بھی فیس بک، واٹس ایپ اور دیگر فورمز پر ایسے "اشعار" وصول کرتے ہوں گے اور سر دھنتے ہوں گے۔

کرنے کا کام: آپ سے درخواست ہے کہ اس قسم کا کوئی بھی بیہودہ کلام وصول کرتے ہی اسے اقبال (مستری) کے نام سے آگے بڑھادیجیے۔

اقبال کے ساتھ ساتھ یہی کام آپ غالب اور فراز کی وصول شدہ شاعری کے ساتھ بھی روا رکھ سکتے ہیں۔

اردو محفل کا پسندیدہ شاعری کا زمرہ اس سلسلے میں آپ کے لیے ریفرنس کا کام دے سکتا ہے۔

فوری طور پر ہم اس لڑی کو آپ کی اس قسم کی کاوشوں کے لیے مختص کر رہے ہیں۔ آئیے اور اس کارِ خیر میں حصہ ڈالیے اور دیگر محفلین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرئیے۔
 

غزل

اقبال (مستری)

گونگی ہو گئی آج زباں کچھ کہتے کہتے
ہچکچا گیا میں خود کو مسلماں کہتے کہتے

یہ بات نہیں کہ مجھ کو اس ہر یقیں نہیں
بس ڈر گیا خود کو صاحب ایماں کہتے کہتے

توفیق نہ ہوئی مجھ کو اک وقت کی نماز کی
اور چپ ہوا موزن اذاں کہتے کہتے

کسی کافر نے جو پوچھا کہ یہ کیا ہے مہینہ
شرم سے پانی ہوا میں رمضاں کہتے کہتے

میرے شیلف میں جو گرد سے اٹی کتاب کا جو پوچھا
میں گڑھ کیا زمیں میں قرآں کہتے کہتے

یہ سن کہ چپ سادھ لی اقبال اس نے
یوں لگا جیسے رک گیا ہو مجھے حیواں کہتے کہتے​
 
قطعہ
اقبال (مستری)

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی
یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی
حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
 
وعلیکم السلام!
[/LIST]

محترم! کافی عامیانہ قسم کا کلام ہے اور شاید بے وزن بھی؛ ڈھونڈ کر کیا کیجیے گا۔ یہ لیجیے مل ہی گئی کہیں نہ کہیں سے ۔۔۔!

ٹوٹ جائے دل تو کیا ہوتی ہے حالت
کبھی اک شیشے کو پتھر پر گرا کر تو دیکھ!

تیری نظر میں ہے دنیا ساری بےوفا
تو اک بار مجھے آزما کرتو دیکھ!

چھوڑدیں گے تیرے لیے ساری خدائی
تو ایک بار ہاتھ بڑھا کر تو دیکھ

تیری قسم ہےٹھکرادیں گے زمانے کو
تو ایک بار ہمیں اپنا بنا کر تو دیکھ!

راکھ رکھ دیں گے ہتھیلی پر زمانے والے
تو محبت کے لیے لیے ہاتھ بڑھا کر تو دیکھ!

اہلِ ذوق سے معذرت کے ساتھ ۔۔۔!

لیجیے اقبال مستری کا تازہ کلام حاضر ہے۔
 

عدنان عمر

محفلین
منسوب بہ علامہ اقبال، اقبال مستری کا نوموصول شدہ کلام۔ (بشکریہ/ ناشکریہ واٹس ایپ)
IMG-20200204-WA0008.jpg
 
Top