اقبال (مستری) کا کلام

‏لوگ خان صاحب کی دور اندیشی کو نہیں سمجھتے۔ ہم لوگوں کو سمجھا سمجھا کر نہیں تھکتے تھے کہ یہ اقبالؒ کا کلام نہیں ہے۔ خان صاحب نے ایک بار شیئر کر کے پوری قوم کو بتا دیا۔
میں تو کہتا ہوں کہ خان صاحب باری باری وہ تمام اشعار شیئر کریں، جو اقبالؒ سے منسوب ہیں۔
سیلوٹ ٹو یو خان صاحب
 
تو گویا امریکی صدر ابراہام لنکن کا یہ قول بالکل درست ہے کہ " انٹرنیٹ پر موجود ہر چیز قابلِ اعتبار نہیں ہوتی" ۔

یہ تو واسکوڈے گاما کا قول ہے۔ آپ نے لنکن کے نام سے کہاں پڑھا؟

حضرات گرامی یہ ہمارا قولِ زریں ہے

تقطیع اور ڈکشنری کی بھی خوب کہی آپ نے! حضرت ہم آپ کو فرہنگِ آصفیہ کا حوالہ دیتے ہیں اور آپ انٹرنیٹ سے حوالے لاتے ہیں۔ صاحب انٹرنیٹ قابلِ اعتبار نہیں جبکہ فرہنگِ آصفیہ آج بھی مستند ترین حوالہ مانا جاتا ہے۔ ویسے بھی ہم نے زندگی بھر کبھی بھی منجھے دھار نہیں سنا، ہمیشہ منجھ دھار ہی سنا۔
 
دیکھئے عبید بھائی ، پکڑا گیا نا !
مجھے واسکوڈے پر پہلے ہی شک تھا ۔ قول چور کہیں کا!
ہاہا! یہ واسکوڈے گاما نہ صرف قول چور تھا بلکہ لقب چور بھی تھا۔ دیکھیے کیسے اس نے رستمِ زماں گاما پہلوان کا نام بھی چرالیا، "بعین لیں" کہیں کا!

نوٹ: واوین میں لکھے کوڈ کا طریقہ یہ ہے کہ جس لفظ کو کوڈ میں لکھنا ہو اس کے پہلے حرف کو ہٹاکر اس کی جگہ ب لکھیں اب اس حرف کو ین سے جوڑ دیں۔ بہیر ظیں بھائی!!!
 
‏لوگ خان صاحب کی دور اندیشی کو نہیں سمجھتے۔ ہم لوگوں کو سمجھا سمجھا کر نہیں تھکتے تھے کہ یہ اقبالؒ کا کلام نہیں ہے۔ خان صاحب نے ایک بار شیئر کر کے پوری قوم کو بتا دیا۔
میں تو کہتا ہوں کہ خان صاحب باری باری وہ تمام اشعار شیئر کریں، جو اقبالؒ سے منسوب ہیں۔
سیلوٹ ٹو یو خان صاحب
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

بالکل بیں بیک ٹھیں برمایا فیں بلیل خیں بھائی !
 
جاسم محمد

محفلین
‏لوگ خان صاحب کی دور اندیشی کو نہیں سمجھتے۔ ہم لوگوں کو سمجھا سمجھا کر نہیں تھکتے تھے کہ یہ اقبالؒ کا کلام نہیں ہے۔ خان صاحب نے ایک بار شیئر کر کے پوری قوم کو بتا دیا۔
میں تو کہتا ہوں کہ خان صاحب باری باری وہ تمام اشعار شیئر کریں، جو اقبالؒ سے منسوب ہیں۔
سیلوٹ ٹو یو خان صاحب
ٹائیگر فورس عوام کو بتائے گی کہ کونسے شعر علامہ اقبال کے ہیں اور کونسے نہیں، وزیراعظم
 
سیما علی

لائبریرین
غزل

اقبال (مستری)

گونگی ہو گئی آج زباں کچھ کہتے کہتے
ہچکچا گیا میں خود کو مسلماں کہتے کہتے

یہ بات نہیں کہ مجھ کو اس ہر یقیں نہیں
بس ڈر گیا خود کو صاحب ایماں کہتے کہتے

توفیق نہ ہوئی مجھ کو اک وقت کی نماز کی
اور چپ ہوا موزن اذاں کہتے کہتے

کسی کافر نے جو پوچھا کہ یہ کیا ہے مہینہ
شرم سے پانی ہوا میں رمضاں کہتے کہتے

میرے شیلف میں جو گرد سے اٹی کتاب کا جو پوچھا
میں گڑھ کیا زمیں میں قرآں کہتے کہتے

یہ سن کہ چپ سادھ لی اقبال اس نے
یوں لگا جیسے رک گیا ہو مجھے حیواں کہتے کہتے​
جناب خلیل صاحب!!!!
بہت اعلی۔ اقبال (مستری) بالکل صحیح اتنا افسوس ہوتا اور سب سے دل دکھانے والی شاعری جو تفرقہ پھیلاتی ہے۔وہ علامہ سے منسوب کی جاتی ہے
پھر ایسے اشعار ہیں جو ہیں تو وزن میں مگر الفاظ کے چناؤ کے لحاظ سے کوئی خاص معیار نہیں رکھتے یا کم از کم اقبال کے معیار/اسلوب کے قریب نہیں ہیں۔ مثالیں

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی
یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی
حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟

اسلام کے دامن میں اور اِس کے سِوا کیا ہے
اک ضرب یَدّ اللہی، اک سجدہِ شبیری

پوچھتے کیا ہو مذہبِ اقبال
یہ گنہگار بو ترابی ہے
وہ روئیں جو منکر ہیں شہادتِ حسین کے
ہم زندہ وجاوید کا ماتم نہیں کرتے
اکثر تو طویل بحث کے بعد قائل کرنا پڑا اور کچھ تو نام نہاد ادبی مان کے ہی نہی دیتے بحث برائے بحث کرتے ہیں تو صبر اور شکر کے علاوہ کوئی اور راستہ نہی۔ اور خاص کر ان لوگوں کے لئے جو علامہ اقبال رح کی شاعری سے عقیدت کی حد تک محبت کرتےہیں اور مجھے بھی عقیدت وعشق ہے اور اس عقیدت و عشق پر فخر بھی۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
تو گویا امریکی صدر ابراہام لنکن کا یہ قول بالکل درست ہے کہ " انٹرنیٹ پر موجود ہر چیز قابلِ اعتبار نہیں ہوتی" ۔
ظہیر صاحب!!!
اس انڑنیٹ نے بڑی تباہی مچائی ہے ۔جسکے جی میں جو آئی کسی نہ کسی معقول آدمی سے منسوب کی اور لکھ دی نہی بلکہ لکھ ماری اور پھر ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں آگے بڑھانا شروع وہ بھی بغیر پڑھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
اور اس کی وجہ غالباً یہ ہے کہ جب آپ گوگل پر سرچ کرتے ہیں تو آپ کو یہ لڑی ملتی ہے۔ :)
تابش بیٹا!!!!
جیتے رہیے سلامت رہیے شاد و آباد رہیے۔۔۔۔۔۔
یہ گوگل نہی گل گل ہے تبھی ان ذہین لوگوں کے دم سے گل ہے اور محفل کو گل وگلزار کرتا ہے ایک دن ایک حضرت مجھ سے فرما رہے تھے یہ یہ مجھے گل گل سے ملا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
آپ کا ذہن بھی خوب کام کرتا ہے۔:D
جاسمن بٹیا!!!
جیتی رہیے
اتنی اچھی لگی ۔خلیل صاحب کی تحریر ؀میں نے یہ جانا گویا یہ بھی میرے دل میں ہے۔
اکبر نامی ایک صارف نے لکھا کہ اگر علامہ اقبال زندہ ہوتے اور ملک کے وزیر اعظم کی جانب سے اتنی سستی شاعری اُن سے منسوب کرتے دیکھتے تو اپنا بوریا بستر لپیٹ کر راجہ صاحب محمود آباد کی طرح ملک سے چلے جاتے۔۔۔۔۔۔
 
Top