آج کی دلچسپ خبر!

زیرک

محفلین
"اس ملک میں منہ بند کرنے کے 10000 طریقے ہیں"۔
ایم کیو ایم کو منانے کے لیے وزراء کی فوج بھیج دی جاتی ہے کیوں؟ اس لیے کہ حکومت بچانی ہے، لیکن عوام کے سب سے بڑے مسئلے مہنگائی پر آواز اٹھانے پر ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹور عمر لودھی اپنی سٹور انتظامیہ کو بڑے ذومعنی الفاظ میں مہنگائی کے خلاف آواز بلند کرنے کی زبان بندی عرف فکس کرنے کے طریقے بتا رہے ہیں، افسوس، تڑیل وزیراعظم کے بعد ہر شاخ پہ دھونس دیتا الو بٹھا دیا گیا ہے، انجامِ گلستاں کیا ہو گا؟
 

زیرک

محفلین
جس ملک میں دیہاڑی دار مزدور کو ماہانہ 15000 ملتے ہوں، وہ بھی اسی صورت میں کہ جب پوری 30 دیہاڑیاں لگ جائیں۔ ایسے میں ایک عام صارف نے اپنے گھر کا بجٹ بنایا ہے، اسے اس وزیراعظم کے گھر بھیجو جس کا خرچہ اس کے دوست چلاتے ہیں، اس وزیر اعظم کی صرف 15000 روپے ماہوار کر دو، اپنے بل یہ خود ادا کرے، اس کے بنک اکاؤنتس فریز کر دو تاکہ سن کچھ 15000 ہزار تنخواہ میں پورا کرے۔ اس کے گھر کا خرچہ چلانے والے دوستوں کو ملک سے باہر بھیج دو، میں دیکھتا ہوں یہ کیسے دیسی ککڑ کھاتا ہے؟ اس سے گھر کے بل بھی پورے ہو جائیں تو کہنا، چار دن میں مسور کی دال پہ نہ آ گیا تو میرا نام بدل دینا۔
یہ لڑکی پی ٹی آئی سپورٹر ہے، لگتا ہے اس کے اندر تبدیلی کا کیڑا مرنے والا ہے۔
 
آخری تدوین:

زیرک

محفلین
جہانگیر ترین ایم کیو ایم کوں منیندا ودے، رب خیر کرے ایندا مطبل ایہہ ہویا کہ چینی ہور ماہنگی تھیسی۔ :)
ان کو ناراض ہی رہنے دو، ورنہ راضی نامے کی صورت میں غریب چائے پینے سے جائے گا۔
 
آخری تدوین:

زیرک

محفلین
ملک میں مہنگائی کی آگ تو بجھا نہیں سکتے اور آفریں کر رہے ہیں آسٹریلیا میں آگ بجھانے کی:LOL:
 

زیرک

محفلین
ڈوب جاؤ خدا خدا نہ کرو
بڑھتی مہنگائی کی آہ بکا نہ کرو
تبدیلی ہے یہ کوئی مذاق نہیں
خموشی سے بس قیمت ادا کر چلو
وعدے ہی تھے کوئی عہد تو نہیں تھا
للہ وعدے نبھانے کا اب مطالبہ نہ کرو
ڈوب جاؤ خدا خدا نہ کرو

شاعر مہنگا خان عمرانوی
 

زیرک

محفلین
آموں کی لچکتی شاخوں سے جھولوں کی قطاریں ختم ہوئیں
دھول اڑنے لگی بازاروں میں، بھوک اگنے لگی کھلیانوں میں
ہر چیز دکانوں سے اٹھ کر روپوش ہوئی تہ خانوں میں
بدحال گھروں کی بدحالی بڑھتے بڑھتے جنجال بنی
مہنگائی بڑھ کر کال بنی، ساری بستی کنگال بنی
مہنگائی - Twitter Search
 

زیرک

محفلین
تحریک انصاف حکومت کے آنے کے بعد ہر ماہ ایک لاکھ پاکستانی بیروزگار ہوتے جا رہے ہیں جس حساب سے ہماری جی ڈی پی گر رہی ہے اس سے نظرآ رہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اورشرح غربت میں اضافہ اور بیروزگاری میں مزید اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ ڈاکٹر فرخ سلیم
جانتے ہیں جب بیروزگاری بڑھتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟ چوری ڈاکے پڑنے لگتے ہیں
قارئین مؤرخ لکھےگا کہ پھر عمران خان نے معاشی حالات سے تنگ آ کر 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ ترک کرکے 22 کروڑ قبروں پر کام شروع کر دیا،
نہ رہسی غریب نہ کھاسی
اوکوں قبر چ سکون ملیسی​
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
زیورخ کے سائنسدانوں نے ایک مشین بنا لی جو انسانی جگر کو جسم سے باہر ایک ہفتے تک زندہ (فنکشنل حالت میں) رکھ سکتی ہے اور یوں جگر ٹرانسپلانٹ کے مریض اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
Scientists develop a machine that can keep a donated human liver alive for a WEEK outside the body by pumping fresh blood through the crucial organ
The Liver 4 Life machine was made by Swiss scientists over the course of 4 years
It recreates body processes like circulation, blood filtering and movement
Livers were previously kept on ice for a matter of hours after removal
The machine can even restore damaged or useless livers into healthy ones

23338666-7881723-image-a-11_1578919548979.jpg
 

فاخر رضا

محفلین
کیا ہم اس مشین کو "انسان" میں جن کا جگر ختم ہوچکا ہو، مثلاً انفیکشن یا زہر کی وجہ سے، استعمال کر سکتے ہیں. جس طرح kidney failure میں dialysis ہوتا ہے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کیا ہم اس مشین کو "انسان" میں جن کا جگر ختم ہوچکا ہو، مثلاً انفیکشن یا زہر کی وجہ سے، استعمال کر سکتے ہیں. جس طرح kidney failure میں dialysis ہوتا ہے
ڈائیلیسز کی مشین گردے کا کام کرتی ہے ۔
یہ مشین جگر کو زندہ رکھنے کے لیے بنائی گئی ہے ۔ دونوں کا آبجیکٹ ہی الگ ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ مشین صرف جگر کو زندہ رکھتی ہے، جگر کا کام نہیں کرتی.
ایک سوال بر سبیل تذکرہ ۔ ڈائیلاسز کے مریض زیادہ سے زیادہ کتنا عرصے تک بقید حیات ریکارڈ کیے گئے ہیں ؟ پاکستان اور بیرون پاکستان کی کوئی تخصیص یا فرق ؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اگر ایسا ہی ہے تو پھر جگر کی ٹرانسپلانٹیشن کا آپریشن خاصا خطرناک ہوتا ہوگا کیونکہ جگر کے بیک اپ میں کوئی مشین نہیں۔
خطرہ تو خیر ہر ٹرانپلانٹیشن آپریشن ہی میں ہوتا ہے ۔
لیکن اس پر ڈاکٹر حضرات کوئی زیادہ مفید تبصرہ کر سکتے ہیں ۔ جگر کی ویٹنگ لائن میں بہت سے مریض کئی ماہ یا شاید سال انتظار کرتے ہیں ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ مشین صرف جگر کو زندہ رکھتی ہے، جگر کا کام نہیں کرتی.
جی درست ہے یہ مشین جگر کو زندہ رکھتی ہے تا کہ وہ بعد میں استعمال ہو سکے فی الحال اس سے فائدہ تو یہ نظر آ رہا ہے کہ ویٹنگ لسٹ میں لگے ٹرانسپلانٹ کے امیدواروں کو کچھ سہولت میسر آ جائے گی۔

باقی سائنسدان لگے ہوئے ہیں، انشاءاللہ جگر کے افعال انجام دینے والی کوئی مشین بھی بنا لیں گے۔
 
Top