آج کی دلچسپ خبر!

کیا انسٹینٹ گیزر سنگین حادثات کا سبب بن رہا ہے؟
اس قسم کے گیزر بند جگہوں پر، جیسے حمام یا باورچی خانے میں لگانا خطرے کا باعث ہوسکتا ہے۔ حال ہی میں ڈان نے اسی بات پر ایک خبر میں زور دیا ہے۔
 
عدنان عمر

محفلین
اس قسم کے گیزر بند جگہوں پر، جیسے حمام یا باورچی خانے میں لگانا خطرے کا باعث ہوسکتا ہے۔ حال ہی میں ڈان نے اسی بات پر ایک خبر میں زور دیا ہے۔
بجا فرمایا۔ چند روز قبل اپنے گھر میں انسٹنٹ گیزر لگواتے ہوئے جب میں نے پلمبر سے کہا کہ اسے غسل خانے کے اندر لگا دیں تو انھوں نے صاف انکار کردیا۔ پلمبر صاحب کی دانائی اور خلوص کو سلام۔
 
زیرک

محفلین
نئے بھارتی آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے نے جنگ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ
"پارلیمان نے حکم دیا تو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو حاصل کرنے کے لیے کارروائی کریں گے۔ بھارتی پارلیمان پورے کشمیر کو اپنا حصہ قرار دیتی ہے، پارلیمانی قرارداد ہے کہ پانچ اگست سے قبل والا پورا جموں اور کشمیر ہمارا حصہ ہے اور جب انہیں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو واپس لینے کے لیے حکم ملے گا تو فوج اس ضمن میں کارروائی کرے گی"۔ چلیں جنرل باجوہ صاحب تیاری کر لیں، اب آپ کا امتحان بھی شروع ہو گیا، دیکھتے ہیں جس مقصد کے لیے آپ کو رکھا گیا ہے آپ اس پر کتنا پورے اترتے ہیں؟"۔ اس سلسلے میں مردان موٹروے (ًM1) سے پاکستان ائیر فورس کے طیاروں نے لینڈنگ اور ٹیک آف کر کے ممکنہ جنگ کے لیے اپنی تیاریاںشروع کر دی ہیں، کل دن کو ہونے والی ڈرل میں پہلی بار جے ایف 17 طیاروں نے بھی موٹروے پر لینڈنگ اور پروازیں بھریں۔
 
آخری تدوین:

زیرک

محفلین
مدھیا پردیش(بھارت) میں انڈین ایئر فورس کے ونگ کمانڈر کلدیپ باگھیلا کو اپنے دوست چندریش کمار شُکلا کو میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کروانے کے لیے وزیر داخلہ امیت شاہ بن کر گورنر کو فون کرنا بھاری پڑ گیا ہے، موصوف کو امیت شاہ بننے کے شوق میں دھر لیا گیا ہے۔ عجیب بات ہے کہ پاکستان میں ایک کرنل رینک کا افسر دیکھ کر ہمارے پرائم منسٹر کی ہوا خارج ہو جایا کرتی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
نئے بھارتی آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے نے جنگ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ
"پارلیمان نے حکم دیا تو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو حاصل کرنے کے لیے کارروائی کریں گے۔ بھارتی پارلیمان پورے کشمیر کو اپنا حصہ قرار دیتی ہے، پارلیمانی قرارداد ہے کہ پانچ اگست سے قبل والا پورا جموں اور کشمیر ہمارا حصہ ہے اور جب انہیں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو واپس لینے کے لیے حکم ملے گا تو فوج اس ضمن میں کارروائی کرے گی"۔ چلیں جنرل باجوہ صاحب تیاری کر لیں، اب آپ کا امتحان بھی شروع ہو گیا، دیکھتے ہیں جس مقصد کے لیے آپ کو رکھا گیا ہے آپ اس پر کتنا پورے اترتے ہیں؟"۔ اس سلسلے میں مردان موٹروے (ًM1) سے پاکستان ائیر فورس کے طیاروں نے لینڈنگ اور ٹیک آف کر کے ممکنہ جنگ کے لیے اپنی تیاریاںشروع کر دی ہیں، کل دن کو ہونے والی ڈرل میں پہلی بار جے ایف 17 طیاروں نے بھی موٹروے پر لینڈنگ اور پروازیں بھریں۔
وہ بھارت جو 1999 میں پاکستان کے لائن آف کنٹرول عبور کرنے پر شور مچاتے ہوئے معاملہ عالمی قوتوں کے پاس لے گیا تھا۔ وہ اب بیس سال بعد خود لائن آف کنٹرول عبور کرے گا؟ کیسے کیسے تجزیے ہو رہے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
عجیب بات ہے کہ پاکستان میں ایک کرنل رینک کا افسر دیکھ کر ہمارے پرائم منسٹر کی ہوا خارج ہو جایا کرتی ہے۔
شاید نواز شریف کی بات کر رہے ہیں۔
20ہزار لوگ سڑکوں پر اکٹھے ہو جائیں تو جنرل کا پیشاب نکل جاتا ہے، اتنے بزدل ہوتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان
 
عدنان عمر

محفلین
پندرہ، بیس سال اور گزرنے دیں، اس وقت ایسی خبریں بھی معمول کی لگا کریں گی۔
ہماری بلا سے!! ہوتے رہیں بزدل خاوند اغوا!!
ہم تو بیگم سے ناراض ہو کر بھی گھر نہیں چھوڑتے۔ غصہ، غضب میں بدل جائے تو اپنی زنبیل (اسمارٹ فون) اٹھا گھر کی چھت پر چلے جاتے ہیں۔:)
 
آخری تدوین:

زیرک

محفلین
شاید نواز شریف کی بات کر رہے ہیں۔
20ہزار لوگ سڑکوں پر اکٹھے ہو جائیں تو جنرل کا پیشاب نکل جاتا ہے، اتنے بزدل ہوتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان
میں نے نہ کبھی نوازشریف کی حمایت کی ہے نہ آصف زرداری کی، سبھی ایک تھیلی کے چٹے بٹے ہیں۔
ایک سب انسپکٹر کی قیادت میں چھاپا پڑا تھا تو تمہارا مہاتما خان لکڑی کی سیڑھی لگا کر دیوار پھاند کر بھاگا تھا۔
 
زیرک

محفلین
وہ بھارت جو 1999 میں پاکستان کے لائن آف کنٹرول عبور کرنے پر شور مچاتے ہوئے معاملہ عالمی قوتوں کے پاس لے گیا تھا۔ وہ اب بیس سال بعد خود لائن آف کنٹرول عبور کرے گا؟ کیسے کیسے تجزیے ہو رہے ہیں۔
تجزیوں کا موازنہ کرنا چھوڑو، ملکی دفاع کی تیاری کرو، جو ہوّا دکھا کر قانون میں تبدیلی کروا کر جو کچھ حاصل کیا ہے اب اس پر پورا اتر کر دکھاؤ۔
حقیقت یہی ہے کہ پاکستان ایک ہفتے پر مبنی جنگ نہیں لڑ سکتا، کیونکہ؛
ایک ہفتے کی ضرورت کو پورا کرنے کا ایمونیشن نہیں
5 دن کی ضرورت کو پورا کرنے کا تیل نہیں
سب سے بڑھ کر سوائے چین کے ہمارے پاس کوئی سپورٹ نہیں
ایک نیوکلیئر ہی رہ گیا تھا، اب اس پر بھی امریکیوں نے اپنے بندہ پلانٹ کر دیا ہے، پتا نہیں وہ بھی ہے یا نہیں؟
لڑ سکتے ہو تو لڑ کر دکھا دو، اپنوں سے لڑنے اور انہیں فتح کرنے میں تو ان کو ملکہ حاصل ہے، اس اصل دشمن کو بھی اپنا زور دکھاؤناں۔
 
زیرک

محفلین
قارئین BISP کے 8 لاکھ سے زائد امداد لینے والے غیر مستحق نکلے، ان میں سے 2543 تو گریڈ 17 تا گریڈ 22 کے افسران اور ان کے اہل خانہ تھے، ان میں سے ہر فرد کو چھ ہزار روپے ملا کرتے تھے، اس طرح موجودہ حکومت نے کل ملا کر 10 تا 16 ارب روپے بچائے ہوں گے، چلو مان لیا کہ غیر حقدار افراد کے خلاف یہ اچھا اقدام تھا جس سے اربوں کی بچت کر لی گئی۔ اب ذرا حکومت کا دھیان بی آرٹی کی جانب موڑ دیں جہاں جہاں قوم کے 125 ارب ڈوب رہے ہیں جو زندہ لاش بنا پشاور کے عوام کے لیے عذابِ جاں بنا ہوا ہے۔ اگر حکومت ایف آئی اے کو غیر جانبدارانہ تحقیقات نہیں کرنے دیتی تو سمجھ لیں کون کس سے ملا ہوا ہے؟ ایم کیو ایم، جی ڈے اے، اور بی این پی مینگل کے آنکھیں دکھانے کے بعد تو ممکن ہی نہیں رہا کہ حکومت عوام کو مطمئن کرنے کے لیے ایف آئی اے کی تحقیقات پر عمل درآمد ہو جانے دے۔
 
زیرک

محفلین
آج سینیٹ میں اپوزیشن ارکان کے خلاف حکومتی میڈیا کریک ڈاؤن کی نئی مثال رقم کی گئی، ن لیگ کے جاوید عباسی نے سینٹ میں پی ٹی ائی والوں کی معیشت کش پالیسیوں کے خلاف چند باتیں ہی کی تھیں کہ نہ صرف ان کا مائیک بلکہ تصویر بھی سکرین سے ہٹوا دی گئی۔
 
زیرک

محفلین
ثنا بُچہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی میٹھی میٹھی کلاس لے لی۔ ڈی جی نے بھی جوابی کاروائی کر دی۔
ڈی جی بھی اپنی ویلیو مزید لو کری جا ریا وا​
 
آخری تدوین:

زیرک

محفلین
ملکی حالات کس ڈگر کو جا رہے ہیں کہ عوام تو عوام اب سرکاری افسر تک سٹریس لیول بڑھنے پر خودکشیاں کر رہے ہیں، آج پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول روات ابرار حسین نیکوکارا نے خودکشی کر لی۔ نیکوکارا ایس ایس پی رینک کے پولیس آفیسر تھے۔ پولیس کے مطابق ابرار حسین نیکوکارہ نے ٹریننگ سنٹر کے کمرے میں خودکشی کی،میڈیا کے کچھ حلقے ان کی موت کو مشکوک قرار دے رہے ہیں(قتل یا خودکشی واللہ العلم)
 
آخری تدوین:
Top