اعراب لگا کر عربی عبارت پیش کیجیے

ایک مبتدی کی حیثیت سے اس دھاگے کا اجرا کررہے ہیں ، جس میں ہم اور دیگر مبتدیان کسی بھی کتاب سے عربی کی عبارت خود اعراب لگاکر پیش کریں گے۔ عربی داں محفلین سے گزارش ہے کہ ان عبارات کو چیک کریں اور غلطیوں کی نشاندھی کریں۔
 
پہلی عبارت ہم نے اشرف الادب (مترجم و شرح اردو) نفحۃ العرب سے ٹائپ کی ہے۔ گو ایک صاحب کو دِکھاچکے ہیں جنھوں نے ایک غلطی کی نشادھی کی جسے درست کرلیا گیا۔

(۱)

شَتَمَ رَجُلٌ ۱بَا ذَرِ الغِفَارِیَّ رَضِی اَللّٰہُ عَنْہُ فَقَا لَ لَہُ اَبُوْ ذَزٍ یَا ھٰذَا!اِنَّ بَینِیْ وَ بَیْنَ الجَنَّۃِ عُقْبَۃ جَزَتَھَا فَوَاللہُ مَا اُبَالِی بِقَولِکَ وَ اِنْ ھُوَ صَّدَنِی دُوْنَھَا فَاِنِّی اَھْلٌ لَا شَدَّ مِمَّا قُلْتَ لَیْ
 
سید عمران

محفلین

عربی سے پہلے اردو کی غلطی کی نشان دہی کیے دیتے ہیں!!!
معذرت کے ساتھ۔۔۔
برائے کرم اسے محض از راہِ تفنن لیتے ہوئے ہر قسم کی سنجیدگی سے دور رہیں!!!
:):):)
 
دراصل ہم اور بھائی ٹائیپنگ میں ذرا کمزور ہیں!
 
پہلی عبارت ہم نے اشرف الادب (مترجم و شرح اردو) نفحۃ العرب سے ٹائپ کی ہے۔ گو ایک صاحب کو دِکھاچکے ہیں جنھوں نے ایک غلطی کی نشادھی کی جسے درست کرلیا گیا۔

(۱)

شَتَمَ رَجُلٌ ۱بَا ذَرِ الغِفَارِیَّ رَضِی اَللّٰہُ عَنْہُ فَقَا لَ لَہُ اَبُوْ ذَزٍ یَا ھٰذَا!اِنَّ بَینِیْ وَ بَیْنَ الجَنَّۃِ عُقْبَۃ جَزَتَھَا فَوَاللہُ مَا اُبَالِی بِقَولِکَ وَ اِنْ ھُوَ صَّدَنِی دُوْنَھَا فَاِنِّی اَھْلٌ لَا شَدَّ مِمَّا قُلْتَ لَیْ
پہلے یہ عرض ہے کہ عبارت میں کچھ مسنگ ہے۔
اعراب یہ ہیں:
شَتَمَ رَجُلٌ أبَا ذَرِّنِ الْغِفَارِيَّ رَضِيَ اَللّه عَنْه فَقَالَ لَهُ اَبوْ ذَرٍّ يا هٰذَا! اِنَّ بَينِيْ وَ بَيْنَ الجَنَّةِ عَقَبَةً ..... جُزْتُها فَوَ اللهِ مَا أُبَالِيْ بِقَولِكَ وَ اِنْ هُوَ صَدَّنِي دُوْنَها فَاِنِّي اَهْلٌ لِأَشَدَّ مِمَّا قُلْتَ لِيْ.
ڈاٹس کی جگہ مجھے کچھ "إنْ أَنَا" کے الفاظ یاد پڑتے ہیں۔ واللہ اعلم
اکثر الفاظ میں غلطیاں ہیں۔ آپ پہچان ہی جائیں گے۔
 
آخری تدوین:

سعادت

تکنیکی معاون

لڑی کے موضوع سے کچھ غیرمتعلق: محمد خلیل الرحمٰن نے عربی عبارت کو ٹائپ کرنے کے لیے (غالباً) اردو کی‌بورڈ استعمال کیا، جبکہ عبید انصاری نے (غالباً) عربی کی‌بورڈ۔ اس سے اعراب پر تو فرق نہیں پڑا، لیکن عربی اور اردو کے وہ مشترکہ حروف متاثر ہوئے جن کی یونیکوڈ قدریں مختلف ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ذَرِّنِ الْغِفَارِيَّ
کیا یہاں ر مشدد ہے ؟
اور یہ نون (شاید نون قطنی کہلاتا ہے ) محض قران کی قرائت میں سہولت کے لیے بہت چھوٹا سا لکھا جاتا ہے معیاری عربی کتابت کا حصہ نہیں اور یہاں (سعودی عرب) کے عام قرانی نسخوں میں بھی نہیں ملتا ۔البتہ کچھ نسخے جو پاکستانی انداز کے خط میں ہوتے ہیں ان میں مکتوب ہوتا ہے ۔ اس کی اصل معاملہ کیا ہے اور لکھا جانا ممکن ہے یا نہیں کسی فونٹ میں ؟
ویسے اس کا محل ہر اس تنوین پر ہوتا ہے جس کے بعد کوئی بھی ہمزہء وصل (اکثر فعل امر وغیرہ)آجائے ۔
 
پہلے یہ عرض ہے کہ عبارت میں کچھ مسنگ ہے۔
اعراب یہ ہیں:
شَتَمَ رَجُلٌ أبَا ذَرِّنِ الْغِفَارِيَّ رَضِيَ اَللّه عَنْه فَقَالَ لَهُ اَبوْ ذَرٍّ يا هٰذَا! اِنَّ بَينِيْ وَ بَيْنَ الجَنَّةِ عَقَبَةً ..... جُزْتُها فَوَ اللهِ مَا أُبَالِيْ بِقَولِكَ وَ اِنْ هُوَ صَدَّنِي دُوْنَها فَاِنِّي اَهْلٌ لِأَشَدَّ مِمَّا قُلْتَ لِيْ.
ڈاٹس کی جگہ مجھے کچھ "إنْ أَنَا" کے الفاظ یاد پڑتے ہیں۔ واللہ اعلم
اکثر الفاظ میں غلطیاں ہیں۔ آپ پہچان ہی جائیں گے۔
درست فرماتے ہیں۔ کچھ ہم کھاگئے تھے۔

IMG-20191017-143330.jpg
 
کیا یہاں ر مشدد ہے ؟
اور یہ نون (شاید نون قطنی کہلاتا ہے ) محض قران کی قرائت میں سہولت کے لیے بہت چھوٹا سا لکھا جاتا ہے معیاری عربی کتابت کا حصہ نہیں اور یہاں (سعودی عرب) کے عام قرانی نسخوں میں بھی نہیں ملتا ۔البتہ کچھ نسخے جو پاکستانی انداز کے خط میں ہوتے ہیں ان میں مکتوب ہوتا ہے ۔ اس کی اصل معاملہ کیا ہے اور لکھا جانا ممکن ہے یا نہیں کسی فونٹ میں ؟
ویسے اس کا محل ہر اس تنوین پر ہوتا ہے جس کے بعد کوئی بھی ہمزہء وصل (اکثر فعل امر وغیرہ)آجائے ۔
جی راء مشدد ہے۔ لکھنے کی ضرورت عام طور پر نہیں ہوتی البتہ قاری کی سہولت کے پیش نظر لکھ دیا جاتا ہے۔
میں نے اسے ورڈ میں نون قطنی ہی ٹائپ کیا تھا جبکہ محفل کے ایڈیٹر نے اسے اوپر چڑھا دیا۔
اکثر فونٹس میں درست نظر آتا ہے۔
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

عبید بھائی ، وقت ملے تو ایک دو عربی فونیٹک کیبورڈ کے روابط ارسال کیجئے گا ۔ پیشگی شکریہ۔ جزاک اللہ خیرا۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
خلیل بھائی ، آپ نے یہ ایک اچھی اور کارآمد لڑی شروع کی ہے ۔ مجھ جیسے طالب علموں کے لئے مفید ہوگی ۔ قواعد کی مشق ہوتی رہے گی ۔
ایک دلچسپ جملہ میں بھی اعراب لگانے کے لئے پیش کرتا ہوں ۔ یہ جملہ عزیزمصری دوست محمد حسن عبدالعظیم کے عطایا میں سے ہے ۔ محمد بھائی جامعہ الازہر قاہرہ کے گریجویٹ ہیں اور چند سال وہاں پڑھاتے بھی رہے ہیں ۔ اب ایک زمانے سے یہاں ہماری مسجد کے امام اور میرے پڑوسی ہیں ۔ ان کے بقول مصر میں یہ عربی مقولہ اکثر کسی رنگین مخطوطے یا طغرے کی شکل میں ڈرائنگ روم وغیرہ میں آویزاں ہوتا ہے اور اکثر ایک دلچسپ موضوعِ گفتگو (Conversation piece) کا کام دیتا ہے ۔
اگر گوگل کی مدد لئے بغیر اس پر اعراب لگا سکیں تو کمال ہوگا ۔:D :D (اور یہ بھی لکھئے کہ اسے حل کرنے میں کتنی دیر لگی)۔

من من من من من من المنان
 
مَنْ مَنَّ مِنْ مَنٍّ مُنَّ مِنَ الْمَنَّانِ
جس نے کوئی احسان کیا، منان (اللہ تعالیٰ) کی جانب سے اس پر احسان کیا جائے گا۔
آٹھ سے دس منٹ (بغیر گوگل)
کیبورڈ کا وعدہ ادھار :)
 
ربیع م

محفلین
زبردست سلسلہ
اہل علم اگر اعراب کے ساتھ ساتھ وجہ ء اعراب کی بھی نشاندہی کرتے رہیں تو یہ اور َزیادہ مفید ہو گا.
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
مَنْ مَنَّ مِنْ مَنٍّ مُنَّ مِنَ الْمَنَّانِ
جس نے کوئی احسان کیا، منان (اللہ تعالیٰ) کی جانب سے اس پر احسان کیا جائے گا۔
آٹھ سے دس منٹ (بغیر گوگل)
کیبورڈ کا وعدہ ادھار :)
ماشاء اللہ۔
زبردست! عبید بھائی ، آپ نے تو اسےعربی حضرات سے بھی زیادہ جلدی حل کرلیا ۔ اسی بات پر واٹر کولر آپ کا ہوا ۔ :) لیکن اردو ترجمہ کرنے میں آپ نے عجلت سےکام لیا اور ہمیں یونہی ٹرخادیا ۔ اس جملے میں من کا مطلب احسان کرنا تو نہیں لیا جائے گا ۔ سو واٹر کولر کا ڈھکن میں فی الحال اپنے پاس ہی رکھتا ہوں ۔ ترجمے کےبعد ملے گا ۔ :D
 
"من" متعدد معانی میں استعمال ہوتا ہے۔ اس لیے ان کے پیش نظر مختلف معانی ذہن میں آرہے تھے۔ مذکورہ معنی اچھا لگا تھا اس لیے پیش کردیا۔ ایک یہ بھی ہوسکتا ہے:
جس نے احسان جتلایا اس کا احسان کرنے والے (اللہ تعالی) سے ناتا کاٹ دیا گیا۔
اگر یہ بھی ٹھیک نہیں ہے تو کولر کا ڈھکن اپنے پاس ہی رکھیں۔ میں اس پر پلیٹ رکھ لوں گا۔ :)
 
زبردست سلسلہ
اہل علم اگر اعراب کے ساتھ ساتھ وجہ ء اعراب کی بھی نشاندہی کرتے رہیں تو یہ اور َزیادہ مفید ہو گا.
سب کی وجہ بیان کرنا وقت لیوا بھی ہوتا ہے اور ہمیشہ ضروری بھی نہیں ہوتا۔ اگر واضح کردیا جائے کہ کس لفظ کے اعراب کی وجہ بیان کرنی ہے تو آسانی ہوگی۔
 
جی بالکل صحیح۔۔۔
اعراب کی وجہ بیان کر بھی دی جائے تو بغیر صرف نحو سیکھے کسی کی سمجھ میں کیسے آسکتی ہے؟؟؟
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
آج کل فیس بُک پر المتنبی کا یہ شعر گردش میں ہے، اعراب بھی لگائیں اور ترجمہ بھی کریں (درس نظامی والے دوستوں سے خصوصی درخواست):

الم الم الم الم بدائہ
ان آن آن آن آن اوانہ
:)
 
Top