پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین ڈش کون سی ہے؟ سروے کا نتیجہ آگیا

آپ کی پسندیدہ ڈش کون سی ہے

  • بریانی

    Votes: 19 57.6%
  • پلاؤ

    Votes: 11 33.3%
  • حلیم

    Votes: 6 18.2%
  • نہاری

    Votes: 8 24.2%
  • پائے

    Votes: 11 33.3%
  • کڑاہی

    Votes: 10 30.3%
  • دال چاول

    Votes: 5 15.2%
  • آلو گوشت

    Votes: 6 18.2%
  • قورمہ

    Votes: 8 24.2%
  • چائنیز

    Votes: 4 12.1%

  • Total voters
    33

عثمان

محفلین
متفق۔ لیکن ہم نے کراچی کے علاؤہ دیگر شہروں میں بھی بریانی کھائی ہے تبھی یہ تبصرہ کرپائے۔ اس میں کسی قسم کے تعصب کا چنداں دخل نہیں۔

ہم ببانگِ دہل کہتے ہیں کہ پھجےکے پائے یا مزنگ چونگی کی مچھلی سے بہتر پائے اور مچھلی نہیں کھائی۔ اسی طرح افغانی پلاؤ، جلیل کبابی یا بخشی پل کے چپلی کباب جیسے پشاور کے علاؤہ اور کہیں نہیں کھائے۔
تعصب کی بات نہیں۔ میں محض یہ کہہ رہا ہوں کہ مختلف علاقوں میں ایک ہی جیسے نام والے پکوان مختلف طریقوں سے بنائے جاسکتے ہیں اور وہاں کے لوگوں کے کھانوں میں پسندیدگی بھی مختلف ہوسکتی ہے جو ظاہر ہے ان کے ہاں کے پکوان سے مطابقت رکھتی ہوگی۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
متفق۔ لیکن ہم نے کراچی کے علاؤہ دیگر شہروں میں بھی بریانی کھائی ہے تبھی یہ تبصرہ کرپائے۔ اس میں کسی قسم کے تعصب کا چنداں دخل نہیں۔
خلیل بھائی ! متین چوہدری کی بریانی کا آپ نے سنا ہے ؟ ناظم آباد ۔ٹوکے ۔ کےاسٹاپ کے نزدیک کہیں ؟
 
تعصب کی بات نہیں۔ میں محض یہ کہہ رہا ہوں کہ مختلف علاقوں میں ایک ہی جیسے نام والے پکوان مختلف طریقوں سے بنائے جاسکتے ہیں اور وہاں کے لوگوں کے کھانوں میں پسندیدگی بھی مختلف ہوسکتی ہے جو ظاہر ہے ان کے ہاں کے پکوان سے مطابقت رکھتی ہوگی۔
کراچی میں تو چائنیز کھاتے ہی رہے، جب ہانگ کانگ میں چائنیز کھایا تو مختلف ہی پایا۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بہت مزے دار بریانی ہے جی متین کی۔
کل ہی ایک دوست سے ان کی تعریف سنی ۔ اور یہ مژدہ بھی کہ انہوں نے کراچی سے باورچی بلوا کر یہاں ریاض میں کام شروع کیا ہے ۔ اگرچہ ابھی " طمع آزمائی " نہیں کی لیکن نیک ارادہ کر لیا تھا اب مصمم ہو گیا ۔ :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بھائی پاکستان میں ہر شے دو نمبر ہے۔ اور تو اور اب وزیراعظم بھی دو نمبر ہے!
واقعی! اب تو آرمی چیف بھی ایکسٹینشن ملنے کے بعد دو نمبر ہو گیا ہے :)
آپ کراچی میں دو نمبر چائینیز کھاتے رہے ہیں :)
سب دو نمبر چل سکتا ہے ۔بس بریانی دو نمبر قبول نہیں ۔
 

جاسم محمد

محفلین
سب دو نمبر چل سکتا ہے ۔بس بریانی دو نمبر قبول نہیں ۔
میں نے آج تک صرف اپنی والدہ محترمہ کے ہاتھ کی بنی ہوئی بریانی ہی سب سے زیادہ لذیز پائی ہے۔ ویسے تو ماں کے ہاتھ کا بنا ہر کھانا ہی لذیز ترین ہوتا ہے :)
 
چائنیز فوڈ کا تنوع تو بہت وسیع ہوگا۔
کہنے کا مطلب یہ کہ غیر ڈشز میں علاقائی ذائقہ در آنا قدرتی عمل ہے۔ ہم ساؤتھ انڈین ڈشز کے عاشق ہیں۔ کراچی میں پینڈاروسا کے نام سے ساؤتھ انڈین ریستوران ہوا کرتا تھا۔ انہوں نے مصالحہ ڈوسا کے ساتھ قیمہ ڈوسا بھی انٹروڈیوس کروایا جو ہمارے نزدیک گناہِ کبیرہ تھا۔

جب ہم نے سنگاپور کے لٹل انڈیا اور یو اے ای کے ساؤتھ انڈین ریستورانوں سے مصالحہ ڈوسا، اپما، سانبھر، تھالی پاپڑ وغیرہ کھائے تو عش عش کر اٹھے۔
 

سین خے

محفلین
کراچی میں زعفرانی بریانی کس کس نے کھائی ہے؟ صدر میں ملتی ہے اور چند پکوان ہاوس آرڈر پر تقریبات کے لئے بنا کر دیتے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
جب ہم نے سنگاپور کے لٹل انڈیا اور یو اے ای کے ساؤتھ انڈین ریستورانوں سے مصالحہ ڈوسا، اپما، سانبھر، تھالی پاپڑ وغیرہ کھائے تو عش عش کر اٹھے۔
سید ذیشان نے بتایا تھا کہ سنگاپور کے ریستورانوں میں بہت اعلیٰ کوالٹی کے کھانے ملتے ہیں۔ جبکہ دبئی کے عالمی معیار کا تو میں خود گواہ ہوں۔
 

سین خے

محفلین
Gordon ramsay کا ایک انڈیا کا شو آیا تھا۔ اس میں رامزے نے بریانی بنانا سیکھی تھی۔ جو باورچی تھے ان کے آباواجداد نے بہادر شاھ ظفر کے لئے بھی پکائی تھی۔ اس بریانی میں گائے کے گوشت کے کوفتے ڈالے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ انڈوں کو بٹیروں میں سٹف کیا جاتا ہے۔ ان بٹیروں کو مرغی میں اور پھر مرغیوں کو بکرے میں۔ دیکھنے والا شو ہے پر آج تک رامزے کی زبان کی وجہ سے یہاں شئیر نہیں کیا۔ یو ٹیوب پر گورڈن رامزے گریٹ سکیپ انڈی ڈال کر سرچ کرنے پر آسانی سے شو کی یہ قسط مل جاتی ہے۔ پہلی قسط کے شروع میں ہی بریانی والا حصہ آجاتا ہے۔
 
آخری تدوین:
Top