روشن صبح

فرقان احمد

محفلین
دو نمبر ہیں، دونوں بند!!!
ہم نے تو وہ نمبر بھی ملا لیا جو ان کی سائیکل پر لکھا تھا!!!
:arrogant::arrogant::arrogant:
مفتی صاحب! قبلہ! اب آپ فرمائیے کہ کیا ہو! سیف اللہ کشمیری موبائل بند کیے وادیء نیلم کی سیاحت میں کھوئے ہوئے ہیں۔ ایک آدھ ایس ایم ایس داغ دیجیے ۔۔۔!
 

سید عمران

محفلین
ہم نے ابھی رات نو بجے پھر ملایا تھا...
:cool::cool::cool:

ملا ہی نہیں!!!
:mad::mad::mad:


ہمارے خیال میں کالز کی تابڑ توڑ عوامی برسات کے باعث ان نمبروں کو خیرباد کہہ دیا گیا ہے!!!
 

جاسمن

لائبریرین
شوبز کے کئی معروف لوگوں نے اسلام قبول کیا۔
آئرش گلوکارہ شنیڈ او کونر
معروف برطانوی گلوکار کیٹ سٹیونز
جرمن ٹی وی میزبان کرسٹین بیکر
برطانوی براڈ کاسٹر لورین بوتھ
امریکی کامیدین، اداکار، مصنف، پروڈیوسر ڈیو شیپیل
بھارتی موسیقار اے ایس دلیپ کمار


گلوکارہ شنیڈ او کونر نے اسلام قبول کر لیا
 

جاسمن

لائبریرین
پاکستانی نژاد سنبل صدیقی امریکہ کی پہلی مسلم ناظم بلدیہ منتخب ہو گئیں۔
مقامی پریس کے مطابق ، کیمبرج شہر کے بلدیاتی انتخابات میں جیتنے والی 31 سالہ سنبل صدیقی 2 سال کی عمر میں اپنے والدین کے ہمراہ امریکہ منتقل ہو گئی تھیں۔
پاکستانی نژاد سنبل صدیقی امریکہ کی پہلی مسلم ناظم بلدیہ منتخب ہو گئیں | TRT اردو
 

جاسمن

لائبریرین
انشااللہ" کا لفظ اب جرمن لغت میں
جرمنی کی معروف ترین لغت DUDEN کی ویب سائٹ پر انشاللہ لفظ کو "İNSCHALLAH کے طور پر شامل کیا گیا جس کے معنی اللہ نے اگر چاہا کے طور پر درج ہیں۔
06.01.2020 ~ 09.01.2020
" انشااللہ" کا لفظ اب جرمن لغت میں
اہل اسلام کی طرف سے کثرت سے استعمال میں آنے والے لفظ "انشااللہ" کو اب جرمن لغت میں شامل کیا گیا ہے۔

جرمنی کی معروف ترین لغت DUDEN کی ویب سائٹ پر انشاللہ لفظ کو "İNSCHALLAH کے طور پر شامل کیا گیا جس کے معنی اللہ نے اگر چاہا کے طور پر درج ہیں۔

یہ لفظ عربی زبان سے لیا گیاہے جسے کلمہ گو کثرت سے استعمال کرتے ہیں۔
" انشااللہ" کا لفظ اب جرمن لغت میں | TRT اردو
 

جاسمن

لائبریرین
دِل پر نقش ہونے والا واقعہ ہے۔اللہ اُس ٹکٹ چیکر کو خوش رکھے۔ آمین! ( چاہے وہ کہیں بھی ہو)۔
ہم روہڑی سے ریل گاڑی سے بہاولپور آرہے تھے۔ ہم جس کیبن میں تھے، اس میں بس ہمارا خاندان تھا۔ منسلک بیت الخلاء بھی تھا تو کسی اور مسافر سے رابطہ نہیں تھا۔ رات کا وقت تھا اور ہم بڑے آرام سے سو رہے تھے کہ ریل گاڑیوں کے پچھلے تجربے بہت دیر سے پہنچنے کے تھے۔
گارڈ/ٹکٹ چیکر نے ہمارے دروازے پہ دستک دی اور کھلنے پہ بتایا کہ ہمارا سٹیشن آنے والا ہے۔ میں نے بہت شکریہ ادا کیا تو کہنے لگے کہ یہ تو میرا فرض تھا آپ کو بتانا۔
ہم نے جلدی سے سامان سمیٹا اور پلیٹ فارم پہ اترے۔ وہاں ریل گاڑی بہت کم دورانیہ کے لیے کھڑی ہوتی ہے۔
میں آج بھی ان گارڈ/ٹکٹ چیکر کو دعائیں دیتی ہوں۔ اگر وہ ہمیں نہ بتاتے تو ہم سیدھا ملتان اترتے۔ اور بہت پریشان ہوتے۔
اللہ انھیں ، ان جیسے سب لوگوں اور ان سے جڑے سب لوگوں کو بے حد خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے. آمین!
 
Top