آپ کے پسندیدہ ادیب

یاقوت

محفلین
ہم تو ٹیگ ملا ہی نہیں ۔
کچھ لوگوں کو دعوت ناموں کی ضرورت نہیں ہوتی عدنان بھیا وہ تو ہر موسم میں موسم کے مطابق دھوپ چھاؤں بن کر اپنا آپ لیکر سائبان بن کر پہنچ جاتے ہیں۔ بس لوگ انکی قدر نہیں کرپاتے اور وہ بھی ہنسی مذاق میں اپنا آپ چھپا لیتے ہیں۔آپ بھی پہاڑ ایسے حوصلوں والے لوگوں میں سے ہیں عدنان بھیا۔۔۔
 
ارے بھائی کہا کہہ رہے ہیں ،
ہم کیا ہماری اوقات کیا ،
کوئی ہمارے بدلے آپ کو کھوئے والی قلفی بھی نہیں دے گا ۔
 
یاقوت

محفلین
عبداللہ حسین صاحب کا ناول " ادس نسلیں"" اردو ادب کے مشہور ادباء کی بھی پسند رہا ہے۔ناول کہاں ہے صاحب قلم نے خود کو نچوڑ کے رکھ دیا ہے۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
خدیجہ مستور!

ان کا ناول آنگن بہت مشہور ہے ۔ آج کل کسی ٹی وی چینل سے اس ناول پر مبنی ڈرامہ بھی پیش کیا جا رہا ہے۔
 
یاقوت

محفلین
قراۃالعین حیدر کا ناول ""آگ کادریا"" ایک انتہائی خوبصورت ناول ہے۔سرسری نظر سے معلوم پڑتا ہے کہ لکھاری شاید ""تناسخ"" یا "آگوان" کے فلسفے سے متاثر ہے یا اسے بطور تجربہ برتنا چاہتا ہے۔ناول کا خوبصورت تریں حصہ ابتدائی ہی ہے جہاں ہندوستاں کی ثقافت و تہذیب کی منظر کشی کی گئی ہے اور بے انتہا خوبصورت کی گئی ہے ناول تجرباتی ہے (مطلب خوبصورت تجربے کیے گئے ہیں) مجھے اسکی ایک لائن تو ابھی تک یاد ہے۔
مولا تجھے کوئی غم نہ دے سوائے غم حسینؓ کے
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے آپس کی بات ہے کہ اس لڑی میں ہنسی مذاق کافی ہو گیا اور موضوع کے سنجیدہ قارئین کو اصل مواد ڈھونڈنےمیں کافی دشواری ہوگی۔ :)
 
یاقوت

محفلین
ویسے آپس کی بات ہے کہ اس لڑی میں ہنسی مذاق کافی ہو گیا اور موضوع کے سنجیدہ قارئین کو اصل مواد ڈھونڈنےمیں کافی دشواری ہوگی۔ :)
شدید متفق اب ہنسی مذاق کو چھوڑ کر اصل موضوع کی طرف آنا چاہیے تابش بھیا سے التماس ہے کہ ہماری ساری یاوہ گوئی کو یہاں سے حذف کر دیا جائے۔
 
یاقوت

محفلین
میں یہاں مرزا غالب کی زندگی پر بننے والی ڈرامہ سیریل کے لنکس دوں گا۔مرزا غالب کا کردار نصیرالدین شاہ نے ادا کیا اور کمال کیا ہے۔گانے میں زیادہ تر مرزا صاحب کے کلام کو ہی منظوم انداز میں گایا گیا ہے جنہیں گایا ہے جگجیت اور چترا سنگھ نے۔حقیقت یہ ہے کہ اس ڈرامے کو بے انتہا اثر پذیر کرنے میں ان دونوں گلوکاروں کی آواز نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ڈرامہ کافی سارے حصوں میں تھا جنہیں یکجا کر کے 4 حصوں میں اکٹھا کیا گیا ہے ذیل میں چاروں حصے ترتیب وار پیش کیے جاتے ہیں۔

Mirza_Ghalib_%281988_TV_series%29_DVD_cover.jpg
 
Top