ان پیچ سے ورڈ متن کی تبدیلی کی مشکلات

الف عین

لائبریرین
جس زمانے میں میں کنورٹر استعمال کرتا تھا تو یہ مسئلہ کبھی نہیں ہوا ک الفاظ آگے پیچھے ہو جائیں، ہاں انگریزی الفاظ اور پرانے ان پیج میں ٹائپ کیے گئے مواد میں اعداد ضرور الٹ جاتے تھے۔ کس طرح الفاظ آگے پیچھے ہوتے ہیں، اس کی مثال دی جائے تو کچھ سمجھنے کی کوشش کی جا سکے۔
 
سروش

محفلین
Inpage کے عادی لوگوں کا یہی مسئلہ ہے۔ آفس میں اتنی کوشش کی اردو میں ڈیٹا بیس بھی بنا کر دیا مگر جونیئر اسٹاف وہی دھاک کے تین پات کے مصداق ٹیبلز اور ڈیٹا کے لئے ان پیج وہ بھی 2 والا استعمال کرتے ہیں
 
آصف اثر

معطل
Inpage کے عادی لوگوں کا یہی مسئلہ ہے۔ آفس میں اتنی کوشش کی اردو میں ڈیٹا بیس بھی بنا کر دیا مگر جونیئر اسٹاف وہی دھاک کے تین پات کے مصداق ٹیبلز اور ڈیٹا کے لئے ان پیج وہ بھی 2 والا استعمال کرتے ہیں
پاکستانیوں کا مسئلہ ہے۔ فکر کی بات نہیں۔
ایک بندے سے واسطہ پڑا تھا، فوٹوشاپ 7 (آنکھ والا:)) اور ان پیج 2 کے بغیر بات کرنا ایسا ہوتا تھا جیسے اس کی بے عزتی کی جارہی ہو۔ ان پیج 3 پر راضی کیا تو ایک بَگ کی وجہ سے کنایۃ خوب سنایا۔ ہم نے بھی سنی۔ لیکن یہ سمجھانے میں ناکام رہے کہ بھائی ایک بَگ کی وجہ سے اتنے زیادہ سہولیات چھوڑنا کون سی عقل مندی ہے۔ بَگ بعد میں دور ہوا لیکن بندہ بھی دور رہا۔۔۔:LOL::LOL:
 
Top