زیک

مسافر
کیسے داد نہ دی جائے! :) ارے اے ظالم شخص! کیا خوب صورت تصویر کھینچی ہے! :) یہ لڑی اردو محفل کی یادگار ترین لڑیوں میں سے ایک ہے۔ :)
بارہ دن کا سفر ہے اور ابھی تیسرے دن کی تصاویر پوسٹ کر رہا ہوں۔ آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا
 
زیک

مسافر
بارش رک چکی تھی اور موسم کچھ بہتر ہو رہا تھا۔ اس لئے ہم نے نگر میں ہوپر جانے کا فیصلہ کیا۔ وہاں گلیشیر ہے جسے لوگ بوالتر یا ہوپر گلیشیر کہتے ہیں

وہاں پہنچے تو لنچ کا آرڈر ایک ریستوران پر دیا اور ساتھ ایک گائیڈ لیا جو ہمیں گلیشیر پر راستہ دکھا سکے۔

اوپر سے گلیشیر کا منظر
 
زیک

مسافر
ٹریل تیزی سے نیچے اتر رہا تھا۔ کوئی 150 میٹر نیچے اتر کر ہم گلیشیر پر تھے۔ یہاں ہمیں گائیڈ کی ضرورت تھی کہ اسسے معلوم تھا گلیشیر پر کہاں راستہ ہے اور کریوس وغیہر

گلیشیر پر کھڑے ایک منظر
 
زیک

مسافر
گلیشیر سے واپس اوپر جانے لگے تو ایک نوجوان پاکستانی سیاح مل گیا۔ ہماری عادت ہے کہ اگر کوئی انگریزی میں بات شروع کرے تو ہم انگریزی ہی میں جواب دیتے ہیں۔ اس نے پوچھا کہاں سے ہیں تو ہم نے امریکہ کہا۔ کچھ دیر ہمارے سفر کے بارے میں پوچھتا رہا۔ پھر کہنے لگا کہ میرے ساتھ سیلفی کھینچنا چاہتا ہے۔ ہنسی تو بڑی آئی لیکن اسے اجازت دے دی۔ اور یوں پاکستان میں میری فارنر سیلفیوں کا آغاز ہوا۔

اوپر جاتے ہوئے ہوپر گلیشیر پر واپس نگاہ
 
اس کیبن میں شاید مسٹر چپس رہتے ہوں گے !
 
زیک

مسافر
واپس اوپر پہنچ کر لنچ اور ڈنر کے درمیان کا کھانا کھایا۔ پھر نگر سے واپس ہنزہ کی طرف چلے۔ سوچا کریم آباد بازار میں کچھ پیدل پھر کیا جائے۔

بازار میں ایک دکان پر یہ کھلونا ٹرک نظر آیا۔ اس کی تصویر کی رائلٹی دکاندار کو تو نہیں دینی تھی نا؟

Top