اے خان سے ملاقات

سید عمران

محفلین
اتوار کی سہ پہر اے خان کا فون آیا۔ سلام دعا کے بعد کہنے لگا:
’’عمران بھائی میں کراچی میں ہوں ۔ آپ سے ملاقات کی کیا صورت رہے گی؟‘‘
’’کل شام مل لو۔‘‘ ہم نے تجویز دی۔
’’ٹھیک ہے۔‘‘ تجویز منظور کرلی گئی۔
ہم نے کراچی کے احبابِ محفلین والے واٹس ایپ گروپ پر پیغام نشر کیا کہ اے خان کراچی آئے ہوئے ہیں، کل شام سات بجے ملاقات کا وقت طے پایا ہے، جو احباب آسکتے ہیں تشریف لے آئیں۔
فاخر بھائی اور فہیم بھائی نے کمنٹس کیے ۔ شاید باقی حضرات پیغام نہ پڑھ سکے۔ عدنان بھائی گروپ میں ایڈ نہیں تھے، انہیں اگلی صبح کال کرکے بتایا ۔ کہنے لگے میں رات تک آسکتا ہوں۔ ہم نے اے خان کو فون کیا تو چھوٹتے ہی کہنے لگا:
’’دوپہر دو بجے مل لیں۔ ‘‘
ہم نے کہا :’’ ممکن نہیں ہے کیوں کہ دفتر میں ہوتے ہیں ۔‘‘
کہنے لگا :’’ پھر پانچ بجے مل لیں، رات کو جلدی سونا ہے، صبح روانگی ہے۔ ‘‘
ہم نے کہا :’’ٹھیک ہے، لیکن پانچ بجے سے پہلے نہ آنا ، ہم دفتر سے فارغ نہیں ہوتے۔‘‘
کہا:’’ ٹھیک ہے۔‘‘
شام پانچ بجے فون آگیا:’’ہم راستے میں ہیں۔‘‘
ہم نے اسے راستہ سمجھایا اور کہا کہ جہاں راستہ سمجھ میں نہ آئے فون کرکے پوچھ لینا۔
اسے فون کرکے ہم نے بھی گھر کی راہ لی۔ راستے میں پھر فون آگیا۔ اسے بھی راستہ سمجھاتے رہے اور خود بھی راستہ طے کرتے رہے۔ ہم گھر پہنچے تو تھوڑی دیر بعد اے خان بھی اپنے ایک دوست کے ساتھ بائیک پر پہنچ گئے!!!
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
اے خان اور ان کے دوست کو علیک سلیک کے بعد گھر لے آئے۔ پوچھا چائے چلی گی یا ڈرنک؟؟؟ :D:D:D
اے خان بھی ٹھرکی نکلے۔ چھوٹتے ہی کہا ڈرنک!!!:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
پینے پلانے کا دور بھی چل رہا تھا اور ساتھ ساتھ باتیں بھی۔
ہم نے پوچھا:’’اتنی جلدی واپسی کیوں؟‘‘
کہا: ’’پندرہ دن کے لیے آیا تھا لیکن کراچی میں دل نہیں لگ رہا۔ آج صبح جارہا تھا لیکن آپ سے ملاقات کا وعدہ کرچکا تھا لہٰذا اب کل صبح روانگی ہے۔‘‘
پہلا بندہ دیکھا جسے کراچی میں مزہ نہیں آیا ورنہ پورا پاکستان کراچی کی محبت میں مبتلا نظر آتا ہے۔ الّا ماشاء اللہ!!!
ہم سے یہ بات ہضم نہیں ہورہی تھی۔ اس کے پیچھے ضرور کوئی راز ہے۔ اگرچہ ہم اس تک پہنچ نہیں پائے تھے لیکن کوشش جاری تھی!!!
 
آخری تدوین:
اے خان اور ان کے دوست کو علیک سلیک کے بعد گھر لے آئے۔ پوچھا چائے چلی گی یا ڈرنک؟؟؟ :D:D:D
یہاں تو ٹھرک کی ابتداء آپ کی جانب ہوئی ، اگر چھوٹے خان نے ترکی بہ ترکی جواب دیا تو ایسا کیا گناہ کیا ۔
 
Top