انگریزی الفاظ کے اردو متبادل

محمد محبوب

محفلین
عارف کریم صاحب ! بے حد شکریہ ۔ کل جب میں متبادل معنی ڈھونڈ رہا تھا تو یہی الفاظ نظر سے گزرے تھے لیکن اس کا "سینس" شاید وہ نہیں بن رہا جو ہم عام طور پر appointment کے معنی میں لیتے ہیں ۔ مثلاً جب ہم کہتے ہیں کہ "کل فلاں دفتر میں میری دس بجے appointment ہے" ۔ یا شاید یہ میری ہی ذہنی الجھن ہے ۔ ایک اور لفظ نظر سے گزرا ہے "وعدۂ ملاقات" ، اس کے متعلق کیا خیال ہے آپ کا؟ کچھ موزوں لگ رہا ہے۔
کل فلاں دفتر میں میری دس بجے ملاقات طے ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
آج کے کالم میں جناب نصرت جاوید نے ایک جگہ لکھا ہے،
"انگریزی زبان والے Sadistic Pleasureکے ساتھ جس کا اُردو متبادل سوچنے سے میں قاصر ہوں، بہت سے افراد ایک کلپ بھیج رہے تھے۔"
تو جناب، اس کا اُردو متبادل کیا ہو سکتا ہے؟
 
اردوئے محلہ میں "کمینی خوشی"
 
عرفان سعید

محفلین
"انگریزی زبان والے Sadistic Pleasureکے ساتھ جس کا اُردو متبادل سوچنے سے میں قاصر ہوں، بہت سے افراد ایک کلپ بھیج رہے تھے۔"

Sadistic کا ترجمہ کچھ لوگوں نے سادِیَت کیا ہے، جو کہ ایک نفسیاتی الجھاؤ کی سی کیفیت ہے۔
"سادِیَتی خوشی" شاید نئی ترکیب ہو۔
اردوئے محلہ میں "کمینی خوشی"
اردوئے معلی میں
"نشاطِ بین المجادلۂ نفس"
:)
 
فرقان احمد

محفلین
Sadistic کا ترجمہ کچھ لوگوں نے سادِیَت کیا ہے، جو کہ ایک نفسیاتی الجھاؤ کی سی کیفیت ہے۔
"سادِیَتی خوشی" شاید نئی ترکیب ہو۔

اردوئے معلی میں
"نشاطِ بین المجادلۂ نفس"
:)
بھائی جان! آپ رہنے دیجیے۔ :) ہم ایسے ہی خوش ہیں۔ :)
 
بافقیہ

محفلین
Nostalgia کا عربی نوستالجیا اور فارسی نوستالژی استعمال ہوا ہے، اور اردو میں بھی کوئی مناسب لفظ نہیں ہے۔ اس کو یوں ہی رکھنا پڑے گا۔

جناب صحیح کہا۔۔۔ کیوں کہ کسی زبان کی اصطلاح کو اپنی زبان میں پیش کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔
عربی جیسی دنیا کی سب سے وسیع ترین زبان میں بھی ماہرین نے یہی نسخہ اپنایا ہے کہ اصطلاحات علی حالہ باقی رہیں۔۔۔
 
Top