والد پہ اشعار

جاسمن

لائبریرین
مجھے یتیمی نے کیسا پاگل بنا دیا ہے
میں نام بابا کا لکھ کے گُوگل پہ ڈھونڈتا ہوں
جبار واصف
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاڑے دے وچ رولے بھانویں، ویلا مشکاں بنھے میریاں
دھپے سڑدا رُکھ میرے تے چھانواں کیتی رکھدا اے
ذوالقرنین (نیرنگ خیال)
 

یاقوت

محفلین
ایک اور نظم تھی جس کے اشعار درج ذیل ہیں ۔کچرے کا احتمال ہے چونکہ کافی عرصہ پہلے ایک اخبار میں نظر سے گزری تھی اگر کسی محفلین کے پاس ہو شکریہ کے ساتھ شراکت فرمائیں
خود رہا سدا برہنہ پا مجھے نیا جوتا دلا دیا
میرے باپ کےاسی روپ نے مجھے باپ جیسا بنادیا
وہ جو سردیوں میں ہوا چلی تو ٹھٹھرتی رات میں فرش پر
میرا باپ چپکے سے سوگیا اور مجھے کمبل اوڑھا دیا

(نوٹ)کچرے کی کہانی یہ ہے کہ جب ہمارے یہاں احباب کی محفل جمتی ہے اور اشعار کی قندیلیں جلائی جاتی ہیں تو جو شعر اپنی بنت (شاعر کی تخلیق کے مطابق) سے ہٹ کر ہوتو محفل میں ""کچرا ہے بھائی کچرا ہے"" کا شوراٹھتا ہے۔کچرے کا استعارہ ہم نے موٹرسائیکل کے پلگ والے کچرے سے لیا ہے ۔
 
87939266_876265272830692_2882724904535326720_n.jpg
 

عدنان عمر

محفلین
اِس بار جو ایندھن کے لیے کٹ کے گرا ہے
چڑیوں کو بڑا پیار تھا اُس بوڑھے شجر سے

پروین شاکر

( ریختہ ویب سائٹ پر اس شعر کا پہلا مصرع کچھ یوں درج ہے: کل رات جو ایندھن کے لیے کٹ کے گرا ہے)
 

جاسمن

لائبریرین
دور رہتی ہیں سدا ان سے بلائیں ساحل
اپنے ماں باپ کی جو روز دعا لیتے ہیں

محمد علی ساحل
 
Top