تعارف نوا پیرا ہو اے بلبل تیرے سوز ترنم سے ۔۔۔۔۔۔کبوتر کے تن نازک میں شاہیں کا جگر پیدا

یاقوت

محفلین
السلام علیکم اردو محفل ۔
میرا نام یاقوت ہے ۔اردو کا دیوانہ ہوں۔ادب اور شاعری میری خوارک ہیں۔اردو میری کمزوری بھی ہے مجبوری بھی۔کچھ وقت کوچہ پروگرامنگ کی خاک بھی چھانی لیکن۔۔۔۔۔۔پھر سمجھ میں آیا

ایں سعادت بزور بازوئے نیست
اردو سے منسک سارے علوم و فنون میرا جنون ہیں۔خطاطی،نقاشی،نثر نگاری وغیرہ۔
اردو کی اس محفل میں خود کو پاکر بے حد خوش ہوں ۔اللہ پاک اس محفل کی انتظامیہ کو سدا خوشیوں سے نوازیں اور اس محفل کو قائم و دائم رکھیں۔اردو زبان کے ایک ساتھ اتنے عشاق اور خدمت گار دیکھ کر آنکھیں ٹھنڈی ہوگئی ہیں۔طالب علم بھی خود کو اردو کا ایک ادنی خادم مانتا اور سمجھتا ہے۔اس محفل کے ساتھ کام کرنا مقام سعادت ہوگا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
وعلیکم السلام
اردو محفل میں خوش آمدید ۔ یاقوت ۔
کچھ اور تفصیل بتائیں ۔ تعلیم اور کام کا شعبہ وغیرہ ۔
 
یاقوت

محفلین
وعلیکم السلام
اردو محفل میں خوش آمدید ۔ یاقوت ۔
کچھ اور تفصیل بتائیں ۔ تعلیم اور کام کا شعبہ وغیرہ ۔

محترم سید عاطف علی صاحب ۔۔۔شکریہ محترم المقام۔
جی طالب علم کی تعلیم ایف۔اے ہے جسے آگے جاری رکھنے کا رادہ ہے۔کام اردو ادب کا مطالعہ ،روزگار کیلئے فی الحال کمپوزنگ کا کام کرتاہوں۔ ویب ڈیولپمنٹ کی ابجد وغیرہ سے واقف ہوں۔بس یہی متاع فقیر ہے۔
 
فلسفی

محفلین
السلام علیکم اردو محفل ۔
میرا نام یاقوت ہے ۔اردو کا دیوانہ ہوں۔ادب اور شاعری میری خوارک ہیں۔اردو میری کمزوری بھی ہے مجبوری بھی۔کچھ وقت کوچہ پروگرامنگ کی خاک بھی چھانی لیکن۔۔۔۔۔۔پھر سمجھ میں آیا

ایں سعادت بزور بازوئے نیست
اردو سے منسک سارے علوم و فنون میرا جنون ہیں۔خطاطی،نقاشی،نثر نگاری وغیرہ۔
اردو کی اس محفل میں خود کو پاکر بے حد خوش ہوں ۔اللہ پاک اس محفل کی انتظامیہ کو سدا خوشیوں سے نوازیں اور اس محفل کو قائم و دائم رکھیں۔اردو زبان کے ایک ساتھ اتنے عشاق اور خدمت گار دیکھ کر آنکھیں ٹھنڈی ہوگئی ہیں۔طالب علم بھی خود کو اردو کا ایک ادنی خادم مانتا اور سمجھتا ہے۔اس محفل کے ساتھ کام کرنا مقام سعادت ہوگا۔
محفل میں خوش آمدید محترم

لو حضرات، خاکسار اور عاجز محفل میں پہلے سے موجود تھے اب ایک عدد خادم بھی میسر ہوگیا ہے۔ محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کوائف نوٹ کر لیجیے تاکہ بوقت ضرورت کام آوے۔
 
یہ بھی خوب رہی فلسفی میاں جی آپ کے استقبالہ الفاظ سے بہت خوشی ہوئی۔ویسے پہلے فلسفی ہیں جو چہلیں بھی جانت ہیں۔
 
Top