میرا نعارف ،یاقوت،

  1. یاقوت

    تعارف نوا پیرا ہو اے بلبل تیرے سوز ترنم سے ۔۔۔۔۔۔کبوتر کے تن نازک میں شاہیں کا جگر پیدا

    السلام علیکم اردو محفل ۔ میرا نام یاقوت ہے ۔اردو کا دیوانہ ہوں۔ادب اور شاعری میری خوارک ہیں۔اردو میری کمزوری بھی ہے مجبوری بھی۔کچھ وقت کوچہ پروگرامنگ کی خاک بھی چھانی لیکن۔۔۔۔۔۔پھر سمجھ میں آیا ایں سعادت بزور بازوئے نیست اردو سے منسک سارے علوم و فنون میرا جنون ہیں۔خطاطی،نقاشی،نثر نگاری وغیرہ۔...
Top