پیسے ہمارے خریداری آپ کی

جان

محفلین
ایک مدت سے یہاں ویرانی چھائی ہوئی ہے۔ ہم اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پچاس ہزار روپے نقد کا اعلان کرتے ہیں۔
آپ یہ اعلان دینے کے لیے، لینے کے لیے، معیشت بچانے کے لیے قومی خزانے میں جمع کروانے کے لیے یا ڈیم بنانے کے لیے ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کے لیے کر رہے ہیں؟
 
فرقان احمد

محفلین
آپ یہ اعلان دینے کے لیے، لینے کے لیے، معیشت بچانے کے لیے قومی خزانے میں جمع کروانے کے لیے یا ڈیم بنانے کے لیے ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کے لیے کر رہے ہیں؟
بھیا! پیسے ہمارے ہیں، اب آپ اس سے خریداری فرمائیں اور اگلے رکن کے لیے بھی رقم کا اعلان کرتے جائیے گا۔ :) اس لڑی میں سنجیدگی اختیار کرنے پر آپ کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔۔۔! :)
 
ایک مدت سے یہاں ویرانی چھائی ہوئی ہے۔ ہم اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پچاس ہزار روپے نقد کا اعلان کرتے ہیں۔
پرانی بائیک سے نئی نکور بائیک تک اپگریڈ کے لیے کافی رقم ہے ۔ شکریہ برادر عزیز فرقان احمد !:):)
( ویسے حیف ۔ یہ لڑیء منفعت بخش بہت تاخیر سے متصادم نگاہ ہوئی وگرنہ مابدولت خریداریء کثیر کا سنہرا موقع ہرگز نا گنواتے ۔)
 
آخری تدوین:

جان

محفلین
آپ کے پچاس ہزار میں مزید پچاس ہزار ڈال کر ہم ایک لاکھ روپے فوج کے فنڈ میں جمع کرواتے ہیں۔ ہمارے شیر دل کھابہ پروگرام جنریل اس رقم سے دل کھول کر معاشی اور آئینی تجربات کریں۔
 
اب آپ آنے والے محفلین کے لیے رقم کا اعلان بھی فرمائیے امین بھیا! :)
لڑیء ہذا کی جزیات سے کماحقہ واقفیت نا رکھنے کے باوجود فیاضیء حاتم کا مظاہرہ کرتے ہوئے مابدولت مبلغ صدہزار کی رقم پیارے محفلین کی فضول خرچیوں کی نذر کرنے میں مسرت بے پایاں محسوس کرتے ہیں ۔:):)
 
28 جون 2008 کو شروع ہونے والے اس دھاگے کا مراسلہ نمبر 219 2 جون 2009 کو محترم شمشاد کی طرف سے آیا ۔ اس کے بعد ایک طویل سکوت اور پھر مراسلہ نمبر220 آٹھ سال ، سات مہینے ، چوبیس دن بعد، یعنی 26 وسمبر 2017 کو ارسال ہوا جوکہ برادرم نکتہ ور کا ہے۔ اور اس کے بعد سے یہ دھاگہ آج تک اپنی تمامتر دلچسپیوں کے ساتھ جاری و ساری ہے ۔واہ ، دلچسپ و حیرت انگیز۔چنانچہ مابدولت اس دھاگۂ دائمی و لازوال کے اختراع کنندہ سکون کو خراج تحسین پیش کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے ۔:):)
 
مابدولت مبلغ صدہزار کی رقم پیارے محفلین کی فضول خرچیوں کی نذر کرنے میں مسرت بے پایاں محسوس کرتے ہیں
ون ھنڈرڈ تھاؤزینڈ سے کسی بچی کی شادی کے لئے حصہ ڈالیں کر اس غریب باپ کیلئے کچھ آسانی پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔
اگلے محفلین کیلئے "مبلغ سو روپئے صرف" سکہ رائج الوقت پیشِ خدمت ہیں۔
 
ون ھنڈرڈ تھاؤزینڈ سے کسی بچی کی شادی کے لئے حصہ ڈالیں کر اس غریب باپ کیلئے کچھ آسانی پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔
اگلے محفلین کیلئے "مبلغ سو روپئے صرف" سکہ رائج الوقت پیشِ خدمت ہیں۔
سو روپے میں ہم نوسو روپے ملا کر ایک ہزار روپے اگلے آنے محفلین کو پیش کرتے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
Top