کیا آپ اپنے پیشے/کام سے خوش ہیں؟

فلسفی

محفلین
السلام علیکم!
کچھ لوگوں کو یہ کہتے سنا کہ وہ اپنے پیشے سے خوش نہیں۔ شاید بننا کچھ اور چاہتے تھے لیکن قسمت نے کہیں اور لا کھڑا کیا۔ کئی تو ایسے بھی دیکھے جنھوں نے پڑھائی کسی اور شعبے میں کی لیکن نوکری کسی اور شعبے میں۔ بلکہ کچھ تو ایسے بھی تھے جنھوں نے مختلف ڈگریاں جن کا آپس میں کوئی ربط ہی نہیں حاصل تو کر لیں لیکن باقاعدہ اپنی ڈگریوں کے مطابق کسی شعبے سے منسلک نہیں ہو سکے۔

میں میٹرک کے بعد سے ہی کمپیوٹر کے سحر میں مبتلا ہوگیا تھا۔ اس کے بعد آئی سی ایس اور پھر بی سی ایس کرنے کے بعد پچھلے پندرہ برس سے باقاعدہ آئی ٹی کے شعبے سے ہی وابستہ ہوں۔ میں اپنے کام کو بھرپور انجوائے کرتا ہوں۔ خاص طور پر اگر کوئی چیلنج درپیش ہو تو اس کو حل کرنے میں بہت لطف آتا ہے۔ گریجویشن کے دوران ہی جب باقی دوست سی پلس پلس میں پروگرامنگ کرتے ہوئے ایررز سے گھبراتے تھے تو مجھے وہ پروگرام زیادہ پسند آتا تھا جس میں بہت سے ایررز ہوں۔ ان کو حل کرنے کا اپنا ہی لطف آتا تھا۔ اب بھی وہی مزاج ہے۔

دوسرے سب پہلوؤں سے قطع نظر آپ کا ذاتی تجربہ کیسا رہا؟ کیا آپ بھی اپنے پیشے اور کام سے خوش ہیں یا نہیں؟ تھوڑی بہت تفصیل بھی شئیر کیجیے اگر ممکن ہو۔ کوشش کیجیے کہ اس لڑی کو ذاتی تجربات کی حد تک محدود رکھیے۔ اس موضوع سے متعلق اگر وجوہات اور نتائج وغیرہ پر گفتگو کرنے کا ارادہ ہو تو علیحدہ سے لڑی بنا لیجیے۔
 
آخری تدوین:

فلسفی

محفلین

م حمزہ

محفلین
کچھ لوگوں کو یہ کہتے سنا کہ وہ اپنے پیشے سے خوش نہیں۔
اپنے پیشے سے خوش ہوں۔
بننا کچھ اور چاہتے تھے لیکن قسمت نے کہیں اور لا کھڑا کیا۔
میری کہانی۔ البتہ میں ماضی کو یاد کر کرکے حال اور مستقبل برباد نہیں کرنا چاہتا۔
میں اپنے کام کو بھرپور انجوائے کرتا ہوں۔ خاص طور پر اگر کوئی چیلنج درپیش ہو تو اس کو حل کرنے میں بہت لطف آتا ہے۔
یہاں بھی یہی حال ہے۔
 
فلسفی

محفلین
اپنے پیشے سے خوش ہوں۔

میری کہانی۔ البتہ میں ماضی کو یاد کر کرکے حال اور مستقبل برباد نہیں کرنا چاہتا۔

یہاں بھی یہی حال ہے۔
ارے بھائی آپ تو پتلی گلی سے نکل لیے۔ کام کے بارے میں بتایا ہی نہیں۔ آپ بھی آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ ہیں کیا؟ ویسے آپ کو حمزہ بھائی کہوں یا کچھ اور؟ آپ کے نام میں م سے کیا بنتا ہے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
مجھے بائیس سال ہو گئے اس پیشے میں اور اب میں عمر کے اس حصے میں ہوں کہ کسی اور پیشے کے بارے میں سوچنا یا نئے سرے سے کوئی اور کام کرنا محال سا لگتا ہے سو خوش نا خوش ہونے کا چکر ہی نہیں ہے بلکہ مجبوری ہے۔
 
ہم نے اپنی 42 سال عمر کے سفر میں زندگی کے کئی رُخ دیکھیں ہیں ۔روزگار کی طلب میں کئی پیشوں سے وابستہ ہو کر الگ ہوگئے ۔کبھی ہمیں کام سمجھ نہیں آیا ، تو کبھی کام سے دل اوچاٹ ہوا ۔کبھی ہم مالکان کی سمجھ میں نہ آسکے تو کبھی بیماری نے آڑے ہاتھوں لیا تو مجبور ہو کر اپنے ہنر کو خیر آباد کہنا پڑا ۔
بس گھومتے پھرتے اللہ کریم کی مہربانی سے پچھلے تقریبا دس سال سے ایک ہی پیشے سیکورٹی یا چوکیداری سے وابستہ ہو گئے ہیں ۔
الحمدللہ اپنے اس پیشے سے بہت خوش ہیں ۔ لمبی ڈیوٹی سے کبھی کبھی دل گھبرا جاتا ہے ،مگر پھر بھی طبیعت پر جبر کرکے خود کو مصروف کر لیتے ہیں ۔اب خود کو عادی کر لیا ہے ۔اس پیشے سے وابستہ ہونے کے بعد تقریبا دوست احباب سے میل ملاقات بہت ہی کم ہو گیا ہے ۔
 
آخری تدوین:

فلسفی

محفلین
مجھے بائیس سال ہو گئے اس پیشے میں اور اب میں عمر کے اس حصے میں ہوں کہ کسی اور پیشے کے بارے میں سوچنا یا نئے سرے سے کوئی اور کام کرنا محال سا لگتا ہے سو خوش نا خوش ہونے کا چکر ہی نہیں ہے بلکہ مجبوری ہے۔
اللہ تعالی آپ کو دنیا اور آخرت کی تمام بھلائیاں عطا کرے۔ پیشے کے بارے میں کچھ بتائیں گے۔
 
فلسفی

محفلین
ہم نے اپنی 42 سال عمر کے سفر میں زندگی کے کئی رُخ دیکھیں ہیں ۔روزگار کی طلب میں کئی پیشوں سے وابستہ ہو کر الگ ہوگئے ۔کبھی ہمیں کام سمجھ نہیں آیا ، تو کبھی کام سے دل اوچاٹ ہوا ۔کبھی ہم مالکان کی سمجھ میں نہ آسکے تو کبھی بیماری نے آڑے ہاتھوں لیا تو مجبور ہو کر اپنے ہنر کو خیر آباد کہنا پڑا ۔
بس گھومتے پھرتے اللہ کریم کی مہربانی سے پچھلے تقریبا دس سال سے ایک ہی پیشے سیکورٹی یا چوکیداری سے وابستہ ہو گئے ہیں ۔
الحمدللہ اپنے اس پیشے سے بہت خوش ہیں ۔ لمبی ڈیوٹی سے کبھی کبھی دل گھبرا جاتا ہے ،مگر پھر بھی طبیعت پر جابر کرکے خود کو مصروف کر لیتے ہیں ۔اب خود کو عادی کر لیا ہے ۔اس پیشے سے وابستہ ہونے کے بعد تقریبا دوست احباب سے میل ملاقات بہت ہی کم ہو گیا ہے ۔
اللہ تعالی آپ کی تمام مشکلوں کو آسان کرے۔ رزق میں برکت عطا کرے، دین اور دنیا کی تمام کامیابیاں عطا کرے۔ آمین
 
محمد وارث

لائبریرین
اللہ تعالی آپ کو دنیا اور آخرت کی تمام بھلائیاں عطا کرے۔ پیشے کے بارے میں کچھ بتائیں گے۔
پرائیوٹ جاب ہے سر، سیالکوٹ میں ہر تیسرا فرد ایکسپورٹر ہے اور باقی دو ایکسپورٹ امپورٹ کی ملازمت کرتے ہیں، خاکسار کا شمار پہلے دو میں ہے۔
 
فلسفی

محفلین
پرائیوٹ جاب ہے سر، سیالکوٹ میں ہر تیسرا فرد ایکسپورٹر ہے اور باقی دو ایکسپورٹ امپورٹ کی ملازمت کرتے ہیں، خاکسار کا شمار پہلے دو میں ہے۔
زبردست، میرا چھوٹا بھائی لاہور میں کھیلوں کے سامان کا کاروبار کرتا ہے۔ ظہیر سپورٹس کے نام سے۔ تفصیل اس نے کبھی شئیر نہیں کی لیکن کرکٹ کا سامان وہ سعودی عرب، دبئی وغیرہ ایکسپورٹ کرتا ہے۔ سافٹ بال سری لنکن بیٹ کی بہت طلب ہے لاہور میں، تو شاید کسی امپورٹر کے ذریعے منگواتا ہے۔ میں ویسے خود امپورٹ، ایکسپورٹ کے کاروبار میں دلچسپی رکھتا ہوں۔ اگر معلومات کی ضرورت ہوئی تو آپ کو تنگ کروں گا (آپ کی اجازت سے)۔
 
کچھ تو مجھ پر کرم کریں غم روزگار کی تلخیاں
میں خراب کوچہ دشت ہوں مجھے اپنے گھر کی تلاش ہے
غم تیرگی میں اجڑ گئی وہ تصورات کی محفلیں
کبھی شام مجھ کو عزیز تھی مگر اب سحر کی تلاش ہے

ہم 2004 میں جناح اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ہم جس وارڈ میں تھے وہاں پر ملتان شہر سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب مسرور انور بھی زیر علاج تھے ۔وہ بھی ہماری طرح غم روزگار کے ستائے ہوئے تھے اور کراچی میں اپنی بہن اور بہنوئی کے پاس آتے ہوئے حادثے کا شکار ہو کر اسپتال پہنچے تھے۔یہ اشعار بقول مسرور صاحب ان کی تخلیق ہیں ۔
 
آخری تدوین:

فلسفی

محفلین
کچھ تو مجھ پر کرم کریںغم روزگار کی تلخیاں
میں خراب کوچہ دشت ہوں مجھے اپنے گھر کی تلاش ہے
غم تیرگی میں اجڑ گئی وہ تصورات کی محفلیں
کبھی شام مجھ کو عزیز تھی مگر اب سحر کی تلاش ہے

ہم 2004 میں جناح اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ہم جس وارڈ میں تھے وہاں پر ملتان شہر سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب مسرور انور بھی زیر علاج تھے ۔وہ بھی ہماری طرح غم روزگار کے ستائے ہوئے تھے اور کراچی میں اپنی بہن اور بہنوئی کے پاس آتے ہوئے حادثے کا شکار ہو کر اسپتال پہنچے تھے۔یہ اشعار بقول مسرور صاحب ان کی تخلیق ہیں ۔
اللہ پاک سب کی مشکلات آسان فرمائے۔ اپنے خزانوں میں سے سب کے لیے رزق کا بندوبست فرمائے۔ ہم انسان ہیں کمزور ہیں۔ مشکلوں سے گھبرا جاتے ہیں۔ حقیقت میں کسی مشکل یا امتحان کے لائق ہی نہیں۔ اللہ پاک بس اپنا فضل ہم کمزوروں پر ہمیشہ قائم رکھے۔

کچھ عرصہ پہلے نوکری کے سلسلے میں کچھ پریشانی تھی، شیخ سے ذکر کیا تو انہوں نے "یا باسط" کے ورد کے لیے کہا۔ امی جان نے "ياحي يا قيوم برحمتك استغيث" پڑھنے کے لیے کہا۔ (ظاہری بات ہے فرائض کی ادائیگی کے علاوہ)۔ الحمدللہ ذاتی تجربہ ہے کہ اللہ پاک نے تمام مشکلیں حل فرمادیں۔ میں خود حیران تھا کہ بظاہر کچھ معاملات پیچدہ تھے لیکن مسب السباب کے لیے بے شک کچھ مشکل نہیں ہوتا۔ بس اسی یقین کے ساتھ اللہ پاک ہمیں اپنے دامن سے چمٹائے رکھے کہ جو وہ ہمارے لیے منتخب کرے گا اسی میں بہتری ہے۔ میرے شیخ اول کی دعا اکثر کانوں میں گونجتی ہے کہ "یااللہ ہمیں خوشگوار زندگی عطا فرما"۔ آمین
 
محمد وارث

لائبریرین
زبردست، میرا چھوٹا بھائی لاہور میں کھیلوں کے سامان کا کاروبار کرتا ہے۔ ظہیر سپورٹس کے نام سے۔ تفصیل اس نے کبھی شئیر نہیں کی لیکن کرکٹ کا سامان وہ سعودی عرب، دبئی وغیرہ ایکسپورٹ کرتا ہے۔ سافٹ بال سری لنکن بیٹ کی بہت طلب ہے لاہور میں، تو شاید کسی امپورٹر کے ذریعے منگواتا ہے۔ میں ویسے خود امپورٹ، ایکسپورٹ کے کاروبار میں دلچسپی رکھتا ہوں۔ اگر معلومات کی ضرورت ہوئی تو آپ کو تنگ کروں گا (آپ کی اجازت سے)۔
جی ضرور انشاءاللہ۔ :)
 
م حمزہ

محفلین
ارے بھائی آپ تو پتلی گلی سے نکل لیے۔ کام کے بارے میں بتایا ہی نہیں۔ آپ بھی آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ ہیں کیا؟ ویسے آپ کو حمزہ بھائی کہوں یا کچھ اور؟ آپ کے نام میں م سے کیا بنتا ہے؟
آپ کی ہمسائیگی میں ایک فیکٹری میں Secretary cum Purchasing officer کا کام انجام دے رہا ہوں۔ محمد حمزہ ہی نام ہے۔م محمد کا مخفف ہے۔ کیونکہ محمد حمزہ پہلے ہی آیا تھا۔
 
فلسفی

محفلین
آپ کی ہمسائیگی میں ایک فیکٹری میں Secretary cum Purchasing officer کا کام انجام دے رہا ہوں۔ محمد حمزہ ہی نام ہے۔م محمد کا مخفف ہے۔ کیونکہ محمد حمزہ پہلے ہی آیا تھا۔
ارے واہ۔ پھر تو ملاقات ہونی چاہیے۔
لیکن میں ہی سخت سست ہوں، کیونکہ ارادہ پہلے بھی ظاہر کیا تھا سید عاطف علی سے ملنے کا لیکن میری کم نصیبی کہ ابھی تک ملاقات نہیں ہو سکی۔ چلیں ان شاءللہ پروگرام بناتے ہیں ملاقات کا۔
 
اوشو

لائبریرین
آپ کا شوق آپ کا ذریعہ روزگار بھی بن جائے تو یہ بھی خوش قسمتی ہوتی ہے۔ اور اگر آپ اپنے پیشے کو اپنا شوق بنا لیں تو بھی وقت اچھا گزرتا ہے۔ شوق تو کچھ اور تھا لیکن قسمت کا پھیر کسی اور طرف لے آیا اور اب پیشے سے مطمئن بھی ہوں اور خوش بھی۔ باقی پرانے شوق اپنی جگہ ہیں ان کے لیے کچھ نہ کچھ وقت نکال لیتا ہوں چاہے ان کا اپنے پیشے سے کچھ تعلق نہیں ہے۔
 
Top