ایم ایس ورڈ کا ان پیج کے متبادل کے طور پر استعمال

متلاشی

محفلین
السلام علیکم !
کل شام کو ایک خیال آیا کہ کیوں نہ ایم ایس ورڈ کو ان پیج کا انوائرنمنٹ دیا جائے ۔۔۔ اور ان پیج کے وہ فنکشنز جو ورڈ میں آسانی سے کام نہیں کرتے ، انہیں آسان کر دیا جائے ۔۔۔ مثلا کریکٹر سپیسنگ اور کریکٹر پوزیشننگ اور جسٹیفیکیشن اور لینگوئج سلیکشن وغیرہ اور ان پیج کے جو فنکشنز ورڈ میں موجود نہیں ہیں انہیں وی بی کی مدد سے ورڈ میں انزرٹ کر دیا جائے ۔۔۔! مثلا سٹائل شیٹ وغیرہ ۔۔۔! کیونکہ میرا خیال ان پیج کی نسبت ورڈ میں بہت زیادہ فیچرز ہیں ۔۔ ۔اس طرح شاید ان پیج سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔۔۔ ! ابتدائی طور پر میں نے اس پروجیکٹ پر کچھ رف سا کام کیا ہے ۔۔۔!
آپ تمام لوگوں سے اس سلسلے میں مشورے درکار ہیں کہ ان پیج کے کون کون سے فیچرز ورڈ میں ہونے چاہیں ۔۔۔ یا ان پیج کے کون کونسے فیچرز ورڈ میں آسانی سے لگنے چاہیں ۔۔۔!
تمام احباب کے مشورے درکار ہیں ۔۔۔
نبیل بھائی ۔۔۔ ابن سعید بھائی ۔۔۔ استاذ محترم الف عین صاحب، شمشاد بھائی دوست بھائی وغیرہ متوجہ ہوں ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ کیریکٹر سپیسنگ کا اگر کوئی حل جانتے ہیں تو اسے ضرور پیش کیجیے۔ یہ مسئلہ جمیل نوری نستعلیق فونٹ کے اندر ہے کیونکہ ابھی اس کی کرننگ پر کام کرنا باقی ہے۔
 
عدیل منا

محفلین
وعلیکم السلام! میں نے ورڈ میں اردو پر ابھی تک کوئی کام نہیں کیا۔اردو پر کام کرنے کیلئے کی بورڈ کیسے سیٹ کرتے ہیں؟ مثلاَ "اے" پریس کرتے ہیں تو "م" اور "ایس" سے "و" ٹائیپ ہوتا ہے۔ جبکہ اے سے الف اور ایس سے سین چاہئے ایسے ہی باقی الفاظ۔ ورڈ میں تصویر شامل کرنے کیلئے کاپی پیسٹ سے کام چلاتا ہوں۔ مگر اس تصویر میں ان پیج جیسی ایڈیٹ کرنے کی سہولت نہیں ہے۔
 
ٹیکس بوکس اور ٹائٹل ٹیکس بوکس جیسے فیوچرس جس سے پاکٹ سائز کی بک انپیج کی طرح تیار کی جا سکے اور وہ تمام تر سہولتیں جو انپیج میں موجوہیں اگر ہو جائیں تو پھر انپیج کی ضرورت پوری ہوجائے گی
 
محمدصابر

محفلین
سپیسنگ چاہے وہ انٹر کریکٹر ہو یا انٹر ورڈ ہو۔ یہ ٹھیک ہو جائے تو ورڈ اور ان پیج کا مقابلہ ہی ختم ہو جائے۔ ویسے مجھے تو ان پیج استعمال کئے ہوئے کافی عرصہ ہو گیا ہے۔ :)
 
اشتیاق علی

لائبریرین
اگر یہ کام ہوا تو اس میں سٹائل شیٹ کا آپشن ضرور شامل کیجئے گا۔ کیونکہ کمپوزر حضرات کے لیے یہ انتہائی کار آمد ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
ان پیج صرف ایک بار استعمال کیا ہے، اس لئے اس کے فیچرس سے لا علم ہوں۔ورڈ میں کیریکٹر سپیسنگ تو موجود ہے ہی، اس کے علاوہ سٹائل شیٹ کی جگہ ورڈ کے ٹمپلیٹ استعمال کئے جاتے ہیں جسے آن د فلائی موڈیفائی بھی کیا جا سکتا ہے۔
 
ان پیج استعمال میں نہیں ہے اور یاد بھی نہیں کہ آخری دفعہ ان پیج کو کب کھلا ہوا دیکھا تھا۔ اس لئے ہم سے دونوں کے خواص میں تقابل کی امید نہ رکھی جائے۔ :)
 
متلاشی

محفلین
آپ کیریکٹر سپیسنگ کا اگر کوئی حل جانتے ہیں تو اسے ضرور پیش کیجیے۔ یہ مسئلہ جمیل نوری نستعلیق فونٹ کے اندر ہے کیونکہ ابھی اس کی کرننگ پر کام کرنا باقی ہے۔
نبیل بھائی جمیل نوری نستعلیق فونٹ میں کریکٹر سپیسنگ یا کرننگ کا حل ورڈ کے اندر ہی ہو سکتا ہے ۔۔۔ اگر کوئی مجھے کرننگ پئرز دے تو میں کرسکتا ہوں ۔۔ مثال کے طور پر یہ نمونہ ملاحظہ فرمائیے ۔۔۔!
کریکٹر سپیسنگ۔۔ ۔کرننگ کے بغیر
kerning_0002.jpg

کریکٹر سپیسنگ ۔۔۔ کرننگ کے ساتھ ۔۔۔!
kerning_0001.jpg
 
متلاشی

محفلین
وعلیکم السلام! میں نے ورڈ میں اردو پر ابھی تک کوئی کام نہیں کیا۔اردو پر کام کرنے کیلئے کی بورڈ کیسے سیٹ کرتے ہیں؟ مثلاَ "اے" پریس کرتے ہیں تو "م" اور "ایس" سے "و" ٹائیپ ہوتا ہے۔ جبکہ اے سے الف اور ایس سے سین چاہئے ایسے ہی باقی الفاظ۔ ورڈ میں تصویر شامل کرنے کیلئے کاپی پیسٹ سے کام چلاتا ہوں۔ مگر اس تصویر میں ان پیج جیسی ایڈیٹ کرنے کی سہولت نہیں ہے۔
عدیل بھائی آپ اس کے لئے فونیٹک کی بورڈ استعمال کریں تو یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔۔۔!
 
متلاشی

محفلین
ٹیکس بوکس اور ٹائٹل ٹیکس بوکس جیسے فیوچرس جس سے پاکٹ سائز کی بک انپیج کی طرح تیار کی جا سکے اور وہ تمام تر سہولتیں جو انپیج میں موجوہیں اگر ہو جائیں تو پھر انپیج کی ضرورت پوری ہوجائے گی
ٹیکس بوکس اور ٹائٹل ٹیکس باکس ۔۔۔۔ میں سمجھا نہیں ۔۔۔ غالبا آپ ٹیکسٹ باکس لکھنا چاہ رہے ہوں گے ۔۔۔!
 
جی ہاں ٹیکسٹ باکس اور ٹائٹل ٹیکسٹ باکس ہاں لاکہ ٹیکسٹ باکس ورڈ میں موجود تو ہیں لیکن وہ اس ضرورت کو پورا نہیں کرتا یا پھر میں اس کا طریقہ نہیں جانتا ہوں
مجھے ان دنوں حدیث پاک کی ایک کتاب کوترتیب دینے کی ضرورت پڑی جس کو میں جیبی سائز میں تیار کرنا چاہتا ہوں تو میں نے اسے ورڈ میں ٹائپ کرکے انپیج 6۔3 میں کاپی پیسٹ کے ذریعہ
سے پورا کیا تو مطلب یہ ہے کہ جوفیچرس انپیج میں ہیں وہ اگرورڈ میں ہو تو کیا ہی کہنا اللہ تعالٰی آ پ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین
 
محمدصابر

محفلین
نبیل بھائی جمیل نوری نستعلیق فونٹ میں کریکٹر سپیسنگ یا کرننگ کا حل ورڈ کے اندر ہی ہو سکتا ہے ۔۔۔ اگر کوئی مجھے کرننگ پئرز دے تو میں کرسکتا ہوں ۔۔ مثال کے طور پر یہ نمونہ ملاحظہ فرمائیے ۔۔۔ !
کریکٹر سپیسنگ۔۔ ۔کرننگ کے بغیر
kerning_0002.jpg

کریکٹر سپیسنگ ۔۔۔ کرننگ کے ساتھ ۔۔۔ !
kerning_0001.jpg
سوائے "فرصت"کے کرننگ کہیں بھی نظر نہیں آرہی
 
متلاشی

محفلین
سوائے "فرصت"کے کرننگ کہیں بھی نظر نہیں آرہی
جناب ذرا غور سے دیکھیں تو نظر آ جائے گی ۔۔۔! اصل میں الفاظ کو جیسٹیفائی کر دیا گیا ہے اس لئے سپیسنگ زیادہ ہو گئی ہے ۔۔۔!
مثال کے طور پرپہلی لائن کے آخر پر لفظ کسی کو دیکھیں ۔۔۔!
اسکی کا لفظ دیکھیں ۔۔۔!
کرننگ کا لفظ دیکھیں
کسٹم کو دیکھیں ۔۔!
مکمل کو دیکھیں ۔۔۔! وغیرہ وغیرہ۔۔۔!
 
محمدصابر

محفلین
جناب ذرا غور سے دیکھیں تو نظر آ جائے گی ۔۔۔ ! اصل میں الفاظ کو جیسٹیفائی کر دیا گیا ہے اس لئے سپیسنگ زیادہ ہو گئی ہے ۔۔۔ !
مثال کے طور پرپہلی لائن کے آخر پر لفظ کسی کو دیکھیں ۔۔۔ !
اسکی کا لفظ دیکھیں ۔۔۔ !
کرننگ کا لفظ دیکھیں
کسٹم کو دیکھیں ۔۔!
مکمل کو دیکھیں ۔۔۔ ! وغیرہ وغیرہ۔۔۔ !
بھائی مجھے پتہ ہے کہ ورڈ میں کرننگ ایک عرصہ سے موجود ہے مگر وہ کسی کام کی نہیں ہے۔ اگر یہی پیراگراف آپ ان پیج میں لکھ کر اس کا سکرین شاٹ یہاں لگاتے تو فرق پتہ چلتا۔
 
دوست

محفلین
کرننگ کا ہی سیاپا ہے جی۔ ورنہ ورڈ میں سب کچھ ہے اور وہ ان پیج کا باپو ہے ورڈ پروسیسنگ میں۔ اور کرننگ کسی فونٹ کی پراپرٹی ہوتی ہے جہاں تک میری عقل میں گل آتی ہے۔ فونٹ ایسا بن جائے تو پوبارہ ہو جائیں۔ ورنہ مجھے کوئی بتا دے کہ ان پیج میں فلاں کام ہو سکتا اور ورڈ 2010 میں نہیں ہو سکتا۔
 
بس لوگوں کو اصل میں اس کا تجربہ نہیں ۔۔۔ اور اصل میں اس میں آپشنز بہت زیادہ ہیں اس لوگ اسے دیکھ کر گھبرا جاتے ہیں ۔۔۔۔ ! ورنہ واقعی ورڈ میں سب کچھ ہو سکتا ہے ۔۔۔!
 
سر جی کوئی ھمیں ان پیج کی ڈاؤن لوڈ لنک دے دو یا کوئی دوسرا اچھا اردو ٹائپنگ سافٹ ویر۔ اللہ بھلا کریگا آپ کا۔ جزاک اللہ خیرا!
 
Top