شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

بیویوں کی تعداد کے بارے میں عجیب وغریب،دلچسپ تحقیق!
بیگم میں چار حروف___________(اردو)_ب_ی_گ_م
بیوی میں چار حروف___________(۔۔۔۔۔۔)_ب_ی_و_ی
پتنی میں چار حروف___________(ہندی)_پ_ت_ن_ی
زوجہ میں چار حروف__________(عربی)_ز_و_ج_ہ
ناوی میں چار حروف___________(پشتو)__ن_ا_و_ی
اWIFE میں بھی چار حروف ہیں(انگلش)__w_i_f_e
ان سب مقدس ناموں کے حروف کی ایک جیسی تعداد سے یہی اشارہ ملتا ہے کہ بیویاں بھی چار ہونی چاہئے!

اسی طرح رسم شادی کی عجیب وغریب تحقیق____
شادی میں چار حروف ہیں______(اردو)
وادہ میں بھی چار حروف ہیں___(پشتو)
عروس میں بھی چار حروف ہیں_(عربی)

ان میں بھی اس طرف اشارہ ہے کہ زندگی میں شادی کی خوشی چار مرتبہ آنی چاہئے!

اللہ تعالیٰ سب کو یہ خوشیاں باربار نصیب فرمائیں!
 
محمد وارث

لائبریرین
‏اردوزبان کےکچھ الفاظ الٹاکرکےپڑھنےسےمعانی ہی بدل جاتےہیں جیسے
بارش=شراب
سیب=بیس
تاریخ=خیرات
لاش=شال
بیج=جیب
راز=زار
نام=مان
روز=زور
بات=تاب
ناپ=پان
رات=تار
ریت=تیر
شوخ=خوش
شام=ماش
رش=شر
لوگ=گول
ناک=کان
لات=تال

لیکن؟
"ساس"اور"داماد "
ان دنوں کوالٹاکرلیں سیدھاکرلیں ذرانہیں بدلتے ۔
"ساس" اور "داماد" دونوں "درد" کی قبیل میں سے ہیں، اس لیے! :)
 
جی ہاں "ذلت" میں بھی چار ہی حروف ہیں، بس ایک لام تھوڑی سی چھپی ہوئی ہے جس کی وجہ سے مرد "لگام" میں رہتے ہیں!
 
جی ہاں "ذلت" میں بھی چار ہی حروف ہیں، بس ایک لام تھوڑی سی چھپی ہوئی ہے جس کی وجہ سے مرد "لگام" میں رہتے ہیں!
اپ سے بہتر کون بتا سکتا ہے کہ شوہر لگام میں رہتے ہیں
ویسے لگام والےگھوڑے اور لگام والے شوہر میں کچھ فرق ہے یا نہیں۔:)
 
رباب واسطی

محفلین
‏اردوزبان کےکچھ الفاظ الٹاکرکےپڑھنےسےمعانی ہی بدل جاتےہیں جیسے
بارش=شراب
سیب=بیس
تاریخ=خیرات
لاش=شال
بیج=جیب
راز=زار
نام=مان
روز=زور
بات=تاب
ناپ=پان
رات=تار
ریت=تیر
شوخ=خوش
شام=ماش
رش=شر
لوگ=گول
ناک=کان
لات=تال

لیکن؟
"ساس"اور"داماد "
ان دنوں کوالٹاکرلیں سیدھاکرلیں ذرانہیں بدلتے ۔

درد، باب، ٹاٹ، بلب، نون، نان، پاپ، چمچ، لال، لعل، تبت، کنک، کمک اور جج کو بھی الٹا کرلیں سیدھا کرلیں ذرا نہیں بدلتے
 
رباب واسطی

محفلین
ایک دوست اپنی پریشانی کا سبب بتاتے ہوئے کہنے لگا
"یا ر ایک بات میری سمجھ میں نہیں آتی، شادی کی بات کرتے وقت لڑکے والے لڑکی کے ماں باپ سے لڑکی کا ہاتھ کیوں مانگتے ہیں؟ آخر لڑکی کے پاوٗں بھی تو ہوتے ہیں"؟
دوسرا دوست اسے سمجھاتے ہوئے کہنے لگا
"بے وقوف آدمی۔۔۔۔!! لڑکی کے ہاتھ میں سونے کی چوڑیاں اور انگلیو ں میں سونے کی انگوٹھیاں ہوتی ہیں اس لئے اس کا ہاتھ مانگا جاتا ہے جبکہ پیروں میں تو ہیل اور سینڈل ہوتے ہیں"
 
فلسفی

محفلین
کبھی کبھی اچھے خاصے ہم جیسے شریف النفس لوگ بھی بھوکے مرجاتے ہیں جب بیگم صاحبہ فرماتی ہیں ،
" کھانا کھا لو مجھے تم سے کچھ بات کرنی ہے" ۔:LOL::p:D
آپ غالبا کہنا چاہ رہے ہیں کہ بھوک مر جاتی ہے۔ کیونکہ بھوکا مارنے کی ذمے داری تو آپ نے خود نہیں لے رکھی؟
 
آپ غالبا کہنا چاہ رہے ہیں کہ بھوک مر جاتی ہے۔ کیونکہ بھوکا مارنے کی ذمے داری تو آپ نے خود نہیں لے رکھی؟
ارے بھیا جس پر گزرتی ہے وہی جانتا ہے۔
ڈر اپنی جگہ اور بھوک اپنی جگہ پر انجان بن کر اداکاری کرتے ہوئے کھانا کھانا بھی تو پڑتا ہے مگر ایسے حالات میں کھایا کس سے جاتا ہے ۔
 
فلسفی

محفلین
ارے بھیا جس پر گزرتی ہے وہی جانتا ہے۔
ڈر اپنی جگہ اور بھوک اپنی جگہ پر انجان بن کر اداکاری کرتے ہوئے کھانا کھانا بھی تو پڑتا ہے مگر ایسے حالات میں کھایا کس سے جاتا ہے ۔
ہم تو آپ کی ظاہری وجاہت کے قائل ہو رہے تھے لیکن اب پتہ چلا کہ آپ کا حال بھی ہمارے جیسا ہی ہے۔
 
فلسفی

محفلین
کچھ بیویاں اتنی شکی مزاج ہوتی ہیں کہ توبہ۔
ایک بیوی نے اپنے شوہر کو فون کرکے پوچھا۔۔
”کہاں ہو؟“
شوہر نے جواب دیا آفس میں ہوں۔۔
”اچھا اپنے باس سے بات کرواٶ؟“
باس سے بات کرنے کے بعد شوہر نے پوچھا۔۔
”خیریت ہے آج اتنی تفشیش کیوں کرہی ہو“۔۔
بیوی نے جواب دیا۔۔
کچھ نہی
بس وہ۔
۔
۔
۔
۔۔
۔
۔
۔
ساتھ والی ہمساٸی بھاگ گٸ تھی۔
اسی لیے فون کیا تھا۔
 
فلسفی

محفلین
بیوی بالکنی میں ساتھ کھڑے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے

بیوی: وہ جوڑے کی طرف دیکھو , دونوں کتنے پیارے لگ رہے ہیں۔
وہ دیکھو شوہر نے کتنی پیار سے اس کی ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں۔
وہ دیکھو اس نے کتنے پیار سے دروازہ کھولا اور کتنی چاہت سے بازو تھام رہا ہے۔
آخر تم ایسا کیوں نہیں کرتے ؟؟؟

شوہر: کیا کہہ رہی ہو میں تو اس عورت کو جانتا تک نہیں
 
فلسفی

محفلین
*ﺟﻨﺎﺕ ﺍﻭﺭ ﭼﮍﯾﻞ*

ﺣﺎﻻﺕ ﺑﮩﺖ ﺧﺮﺍﺏ ﺗﮭﮯ۔
ﮐﻮﺋﯽ ﺑﭽﺖ ﻧﮧ ﺗﮭﯽ۔
ﮐﺎﻓﯽ ﻣﺸﮑﻼﺕ ﻣﯿﮟ ﮔﺰﺍﺭﮦ ﮨﻮ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﺍﯾﺴﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﻣﺎﻍ ﻣﯿﮟ ﺁﯾﺎ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﺟِﻦ
ﻗﺎﺑﻮ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮑﻮ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﮐﮯ ﺩﻭﻟﺖ ﮐﻤﺎﺋﯽ ﺟﺎﺋﮯ.
ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺑﺎ ﺟﯽ ﮐﺎ ﭘﺘﮧ ﻣﻼ ﺟﻮ ﻋﻤﻠﯿﺎﺕ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻣﺪﺩﮔﺎﺭ ﺛﺎﺑﺖ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﮯ ﺗﮭﮯ.
ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ 40 ﭼﺎﻟﯿﺲ ﺩﻥ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﻣﺠﺮﺏ ﻋﻤﻞ ﺑﺘﺎﯾﺎ...
ﻋﻤﻞ ﮐﮯﻟﯿﮯ ﺭﺍﺕ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﮐﻤﺮﮮ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﺨﺎﺏ ﮐﯿﺎ.
. ﺗﯿﻦ ﺩﻥ ﻋﻤﻞ ﭼﻠﺘﺎ ﺭﮨﺎ .
. ﻣﺠﮭﮯ ﮈﺭﺍﺅﻧﯽ ﺷﮑﻠﯿﮟ ﻧﻈﺮﺁﺗﯽ ﺗﮭﯿﮟ .

ﭼﻮﺗﮭﯽ 4 ﺭﺍﺕ ﮐﺎ ﻋﻤﻞ ﺟﺎﺭﯼ تھا.. ﻣﯿﮟ ﺣﺼﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﺍﯾﮏ ﺧﻮﻓﻨﺎﮎ ﻧﺴﻮﺍﻧﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺁﺋﯽ : 'ﻣُﻨﮯ ﮐﮯ ﺍﺑﺎ، ﻣﻨﮯ ﮐﺎ ﻓﯿﮉﺭ ﻓﺮﯾﺞ ﺳﮯ ﻧﮑﺎﻝ ﻻﺋﯿﮟ'.

ﻣﯿﮟ ﭼﻮنک ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﮨﻮﺍﺋﯽ ﻣﺨﻠﻮﻕ ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻨﮓ ﮐﺮﻧﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﺍ ﻋﻤﻞ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﯽ ﮨﮯ..
ﺑﺎﺑﺎ ﺟﯽ ﻧﮯ ﺗﺎﮐﯿﺪ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ ﺑﮭﯽ ﺣﺎﻻﺕ ﮨﻮﮞ، ﺣﺼﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻮﮌﻧﺎ ﻭﺭﻧﮧ ﺟﺎﻥ ﮐﺎ ﺧﻄﺮﮦ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ..!
ﺁﻭﺍﺯ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺁﺋﯽ..
ﻣﯿﮟ ﻧﻈﺮﺍﻧﺪﺍﺯ ﮐﺮﮔﯿﺎ..
ﺩﺱ ﻣﻨﭧ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﭼﮍﯾﻞ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﯽ ﺷﮑﻞ ﺩﮬﺎﺭﮮ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﭼﻠﯽ ﺁ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ..
ﻣﯿﮟ ﺑﻼﺧﻮﻑ ﻭِﺭﺩ ﮐﺮﺗﺎ ﺭﮨﺎ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﺣﺼﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﺗﮭﺎ..
ﻭﮦ ﭼﮍﯾﻞ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﺁ ﭘﮩﻨﭽﯽ..
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻭِﺭﺩ ﺗﯿﺰ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ..
ﺍُﺱ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﻠﻦ ﺗﮭﺎ..
ﻣﯿﮟ ﭘﻮﺭﯼ ﮨﻤﺖ ﺳﮯ ﺑﻮﻻ : "ﺟﺎ ﺑﮭﺎﮒ ﺟﺎ ﭼﮍﯾﻞ ﮐﮩﯿﮟ ﮐﯽ.. ﺗُﻮ ﻣﯿﺮﺍ ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮕﺎﮌ ﺳﮑﺘﯽ"
ﺑﺲ ﺍﺗﻨﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺣﺼﺎﺭ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﮔﮭﺲ ﺁﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺩﮬﭙﺎ ﺩﮬﭗ ﺩﮬﻨﺎ ﺩﮬﻦ ﺑﯿﻠﻦ ﺳﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﭘﯿﭩﻨﮯ ﻟﮕﯽ۔..
ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮯ ﺟﻨﺎﺕ ﮐﯽ ﭼﺎﻝ ﺳﻤﺠﮭﺘﺎ ﺭﮨﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﻣﺠﮭﮯ ﺁﺯﻣﺎ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ۔.. ﺟﺐ ﻣﯿﮟ ﭼﮍﯾﻞ ﺳﮯ ﻣﺎﺭ ﮐﮭﺎ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﺣﺼﺎﺭ ﮐﮯ ﺳﺎﺭﮮ ﺟﻨﺎﺕ ﭘﯿﭧ ﭘﮑﮍﮮ ﺯﻭﺭ ﺯﻭﺭ ﺳﮯ ﮨﻨﺲ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ..!
ﺟﺐ ﭼﮍﯾﻞ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺎﺭ ﻣﺎﺭ ﮐﮯﺗﮭﮏ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﺠﮭﮯ ﮔﮭﺴﯿﭧ ﮐﮯ ﺣﺼﺎﺭ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮑﺎﻻ ﺗﻮ ﺍﯾﮏ ﺑﺪﺗﻤﯿﺰ ﺟِﻦ ﻣﯿﺮﮮ ﮐﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺁﮐﮯ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ : ''ﺳﺮﮐﺎﺭ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﯿﮕﻢ کو تو ﻗﺎﺑﻮ میں ﮐﺮﻭ پھر ہمارے بارے میں ﺳﻮﭼﻨﺎ".
 
دوسری شادی کا طریقہ :
دوسری شادی کا سب سے کم رسک والا طریقہ یہ ہے کہ دوسرا نکاح کرنے سے دو مہینے قبل یہ افواہ پھیلا دیں کہ آپ نے نکاح کر لیا ہے!!
اس کے بعد بیوی، بچوں، میکے،سسرال، امّی، ابّا، ساس، سسر، سالے سالیوں وغیرہ کا ری ایکشن دیکھیں ،
اگر ردِعمل ایسا ہے کہ آپ ہینڈل کر لیں گے تو اللہ کا نام لیکر قدم آگے بڑھا لیں اللہ آپ کا حامی و ناصر ہے ۔
اور اگر ردِ عمل کی شدّت آپ کی قوّتِ برداشت سے باہر ہے اور حالات اتنے بے قابو ہو جائیں کہ آپ سنبھال نہ سکیں تو ایک بھر پور قہقہہ لگا کر بتا دیں کہ ھُن بندا مذاق وی نا کرے؟؟
حالات نارمل ہوتے ہی جو روپے شادی کے اخراجات کے سلسلہ میں جمع کئے تھے ان سے عُمرہ کریں ، روزے نماز کی پابندی کریں اور صدقِ دل سے اس بات کو تسلیم کر لیں کہ آپ کی قسمت میں یہ خوشی نہیں لکھی ۔
اگر یہاں دوسری بیوی کا اہتمام نہیں ہو سکا تو کیا ہوا جنت میں حوریں آپ کی منتظر ہیں!!!
دعاؤں میں یاد رکھیں ۔
:D:p:LOL:
 
نقیبی صاحب یہ لطیفہ کسی نا تجربہ کار کنوارے کا گھڑا ہوا ہے کیونکہ "ہُن بندا مذاق وی نا کرے" کہنے کا موقع نہیں ملنے کا سرکار، بلکہ سیدھا فوٹو گرافر نے ہی "میت" کو کہنا کہ "سمائل پلیز"۔ :)
 
فلسفی

محفلین
دوسری شادی کا طریقہ :
دوسری شادی کا سب سے کم رسک والا طریقہ یہ ہے کہ دوسرا نکاح کرنے سے دو مہینے قبل یہ افواہ پھیلا دیں کہ آپ نے نکاح کر لیا ہے!!
اس کے بعد بیوی، بچوں، میکے،سسرال، امّی، ابّا، ساس، سسر، سالے سالیوں وغیرہ کا ری ایکشن دیکھیں ،
اگر ردِعمل ایسا ہے کہ آپ ہینڈل کر لیں گے تو اللہ کا نام لیکر قدم آگے بڑھا لیں اللہ آپ کا حامی و ناصر ہے ۔
اور اگر ردِ عمل کی شدّت آپ کی قوّتِ برداشت سے باہر ہے اور حالات اتنے بے قابو ہو جائیں کہ آپ سنبھال نہ سکیں تو ایک بھر پور قہقہہ لگا کر بتا دیں کہ ھُن بندا مذاق وی نا کرے؟؟
حالات نارمل ہوتے ہی جو روپے شادی کے اخراجات کے سلسلہ میں جمع کئے تھے ان سے عُمرہ کریں ، روزے نماز کی پابندی کریں اور صدقِ دل سے اس بات کو تسلیم کر لیں کہ آپ کی قسمت میں یہ خوشی نہیں لکھی ۔
اگر یہاں دوسری بیوی کا اہتمام نہیں ہو سکا تو کیا ہوا جنت میں حوریں آپ کی منتظر ہیں!!!
دعاؤں میں یاد رکھیں ۔
:D:p:LOL:
آہ کو چاہیے اک عمر ۔۔۔
۔۔۔۔ تم کو خبر ہونے تک
 
Top