مبارکباد اس چمن (اردو محفل) میں یہ بہار تیرے دم سے

محمد عدنان اکبری نقیبی آپ کو اردو محفل میں ایک سال مکمل کرنے پر بہت سی مبارکباد :)
ما شاء اللہ. نقیبی بھائی کو بہت بہت مبارک. اور ہادیہ کو اس محنت اور خلوص پر بہت سی داد.
آپ احباب کی محبتوں کا شکریہ۔
 

جاسمن

لائبریرین
بہت سے اچھے لوگ محفل سے چلے گئے۔ ایسے میں محمد عدنان اکبری محفل میں تازہ ہوا کا جھونکا ہیں۔اللہ کریم ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں نصیب فرمائے۔ آمین!
اور پیاری ہادیہ کا بھی بے حد شکریہ اتنا اچھا دھاگہ کھولنے کے لئے۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
 
gallery_1238098129.gif


الحمدللہ !
آج ہمارے اردو محفل سے وابستگی کے دوسال مکمل ہوئے۔ یہ دوسالہ وابستگی کا دور ہماری زندگی کا تاریخی دور ہے۔ان دو سالوں میں ہمیں اس محفل سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔محفلین کی بے انتہا محبت اور خلوص نے ہماری زنگ آلودہ قابلیت کو پولش کر کے ایک نئی چمک دی ۔
107055.imgcache.gif

الغرض !
شکریہ
اردو محفل اور شکریہ محفلین ،

406.gif

danger-clipart-emoji-18.gif


آپ سب محفلین کے لیے ہماری جانب سے ڈھروں محبت بھری دعائیں

441051_34264.gif
اللہ کریم اس اردو محفل کو یونہی علم ادب کی خوشبوں اور رعنائیوں سے جگماتا رکھیں اور اس محفل سے وابستہ محفلین کو دین و دنیا کی تمام بھلائیوں سے نوازیں ۔آمین ثم آمین
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
بڑی سہولت کے ساتھ یہ کہا جا سکتا ہے کہ اردو محفل کے گزشتہ دو برس کے دوران آپ سب سے زیادہ متحرک شخصیت رہے ہیں یعنی کہ چین ایک پل نہیں، اور کوئی حل نہیں ۔۔۔! :) اوور ٹو شاہ صاحب!
 
Top