قیمتی زندگی کے معمولات کے لیے عام سی باتیں

اور غائب ہوکر جہاں جانا ہے وہاں کی رنگینیاں سجانے کے لیے یہاں سے زیادہ اہتمام کرنا چاہیے!!!
بھیا کر تو رہے ہیں کوشش تو یہی رہتی ہے ، سب کے دلوں کو خوش خرم رکھنے کی جستجو ، دکھ درد بانٹ کر روح کا بوجھ کم کرنے کی کوشش ، دل آزاری نہ ہونے دینا یہ بھی تو ضروری ہے ۔
باقی تو بس یہی ہے کہ
میں جانوں میرا اللہ جانے ۔
 
سید عمران

محفلین

یہ جملہ ہم نے خاص طور پر اپنے لیے کہا ہے!!!
اور غائب ہوکر جہاں جانا ہے وہاں کی رنگینیاں سجانے کے لیے یہاں سے زیادہ اہتمام کرنا چاہیے!!!
 
آخری تدوین:
زندگی اس لمحے بڑی بےرحم لگتی ہے جب آپ کے بےحد قریب لوگ بے حس ہونے لگیں خون اپنی کشش کھو دے اور آشنا نظروں میں بےگانگی ہو لیکن یقین کریں زندگی شروع ہی اسی نقطے سے ہوتی ہے اور یہی لمحہ ہمیں ہماری پہچان کراتا ہے۔
 
‏پانی کے بہت بڑے ٹینک میں ہزاروں لیٹر پانی سما سکتا ہے لیکن کوئی ایک قطرہ ہوتا ہے جو اس کی وسعت کو چیلنج کردیتا ہے اور اس کا پیمانہ صبر چھلک پڑتا ہے ،اسی طرح ہم سب کی برداشت بھی کسی نہ کسی بات پہ جواب دے ہی جاتی ہے ، کچھ اظہار کردیتے ہیں کچھ نہیں کرتے ۔
 
م حمزہ

کبھی صبر کرنے کیلئے پریشر ککر کا حوالہ دیتے ہیں تو کبھی اسی صبر کو الوداع کرنے کیلئے پانی کے ٹینک کا۔ بندہ کرے تو کیا کرے؟
بس اتنا بتائیے کہ صبر کرنا ہے یا نہیں کرنا ہے؟ ہاں یا نہیں میں جواب چاہیے۔
 
کبھی صبر کرنے کیلئے پریشر ککر کا حوالہ دیتے ہیں تو کبھی اسی صبر کو الوداع کرنے کیلئے پانی کے ٹینک کا۔ بندہ کرے تو کیا کرے؟
بس اتنا بتائیے کہ صبر کرنا ہے یا نہیں کرنا ہے؟ ہاں یا نہیں میں جواب چاہیے۔
ہم دونوں باتیں کرکے آپ کے صبر کا امتحان لے رہے تھے مگر افسوس آپ ہمت ہارے بیٹھے ، آپ کی مرضی ہے جناب جو دل میں آئے وہ کریں ۔:)
 
جاسمن

لائبریرین
کہنے والے بھی جانتے ہیں کہ یہ جملہ محض ڈھکوسلہ ہے۔۔۔
حقیقت میں وہی ہوتا ہے جو اخباروں میں چَھپتا ہے۔۔۔
اور جو چُھپتا ہے اس کا تو ذکر ہی کیا!!!
اخباروں میں غلط بھی چھپ جاتا ہے لیکن اس جملہ سے بہرطور نامتفق ہوں۔
 
زندگی کے سفر میں آنے والا اندھیرا غار کا نہیں سرنگ کا ہوتا ہے جس کے اگلے سرے پر ہمیشہ روشنی ہوتی ہے مگر یہ بات حوصلے کے ساتھ چلنے والے ہی جان سکتے ، مایوس ہو کر بیٹھ جانے والے نہیں ۔
 
دنیا میں دوسروں کو برا سمجھنا بہت آسان ہےاس لئے ان کی خامیاں بغیر کوشش کے نظر آجاتی ہیں مگر اپنی خامیوں کا احساس کرنے کے لئے ایک خاص نظر چاہئے ، یہ نظر جس میں پیدا ہوگئی وہی خدا کا پسندیدہ بندہ ہے۔ جس میں یہ نظر پیدا نہ ہوسکی وہ اپنی ذات کا بندہ ہے۔
 
Top