قیمتی زندگی کے معمولات کے لیے عام سی باتیں

م حمزہ

محفلین
آخرت اور دنیا کی مثال گندم اور بھوسے جیسی ہے۔ جس طرح گندم اگانے والے کو بھوسہ مفت مل جاتا ہے۔ اسی طرح آخرت کمانے والے کو دنیا مفت مل جاتی ہے۔جو اللہ کریم کا ہو گیا اللہ کریم اس کے ہو گئے اور جس کے اللہ کریم ہوگئے تو پھر اسے اور کیا چاہیے ۔
 

رباب واسطی

محفلین
لوگ عموماً اُس انسان سے محتاط رہتے ہیں جس کی خامیاں خرابیاں واضح نظر آتی ہوں جبکہ اُس انسان سے محتاط رہنا چاہیے جس میں کوئی خامی کوئی خرابی نظر نہ آتی ہو
 
اگر ہمیں لوگوں کو سمجھنا ہے تو ہمیں لوگوں کی روحوں کے اندر گہرا اترنا چاہیے ، ہمارا سب سے بڑا فرض یہ ہے کہ ہمیں لوگوں پر بے جاء تنقید اور نکتہ چینی چھوڑنا ہوگی۔جب آپ کسی آدمی پر تنقید کرنا چھوڑ دیتے ہیں،اس میں نقص نکالنا چھوڑ دیتے ہیں،تو وہ سارے کا سارا آپ کی سمجھ میں آنے لگتا ہے۔
 
ہر انسان ایک چلتی پھرتی کتاب ہے بس ہم پڑھنے کی زحمت نہیں کرتے کیوں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ علم صرف کتابوں سے حاصل کیا جاتا ہے حالانکہ زندگی گزارنے کے سبھی اسباق ہمیں انسانوں اور ان کے رویے سے ملتے ہیں اور بعض سبق تو ایسے ملتے ہیں کہ ساری ڈگریاں دھری کی دھری رہ جاتی ہیں ۔
 
زندگی کے دوراہے پر چلتے چلتے بعض دفعہ ایسے لمحات بھی آتے ہیں ، جب انسان کو اپنے جذبات کچل کر دوسروں کے جذبات کا احترام کرنا پڑتا ہے یہ وہ ہی منزل ہوتی جہاں انسانیت تکمیل پاتی ہے ۔
 

سید عمران

محفلین
مضبوط تعلق کسی ملاقات کا محتاج نہيں ہوتا کئی تعلقات ملاقات کے باوجود ٹوٹ جاتے ہيں اور کئی بغير ملاقات کے بھی سالوں چلتے ہيں بس خلوصِ نيت شرط ہے۔
کاپی پیسٹ کی جگت بازیاں ایک طرف۔۔۔
لیکن آپ نے اگلی بار اگر ملاقات نہیں کی تو تعلقات کے ٹوٹ پھوٹ کے آپ اکیلے ذمہ دار!!!
 
کاپی پیسٹ کی جگت بازیاں ایک طرف۔۔۔
لیکن آپ نے اگلی بار اگر ملاقات نہیں کی تو تعلقات کے ٹوٹ پھوٹ کے آپ اکیلے ذمہ دار!!!
ان شاء اللہ ،
اب ایسا نہیں ہوگا بھیا ۔
ہم اپنی غلطی دوبارہ نہیں دوہرائیں گے ۔
 
انسان کی خوبصورتی اس کی شکل میں نہیں , اس کے الفاظ میں ہوتی ہے۔ اگر اس کے الفاظ بدصورت ہوجائیں تو اچھا خاصا دکھنے والا خوبصورت انسان بھی مکروہ لگنے لگتا ہے ۔
 
Top