قیمتی زندگی کے معمولات کے لیے عام سی باتیں

اچھی سوچ رکھیں اور بات کرتے ہوئے خوش اخلاقی اختیار کریں کیونکہ بد گمانی اور بد اخلاقی دو ایسے بدترین عیب ہیں جو انسان کے ہر کمال کو زوال میں بدل دیتے ہیں ۔
 
آخری تدوین:
ہرنیا لمحہ ہرنیا قدم زندگی گھٹا رہی ہے اپنے قدموں کا استعمال محتاط انداز میں کریں ،ایسا نا ہو کہ آپ کا غیر محتاط انداز سے اٹھایا گیا قدم آپ کےلیے شرمندگی کی وجہ بن جائے ۔
 
اگر صدقہ کرنے والا جان لے اور سمجھ لے کہ اس کا صدقہ فقیر کے ہاتھ میں جانے سے پہلے اللہ کے ہاتھ میں جاتا ہے تو یقینا دینے والے کو لذت ، لینے والے سے کہیں زیادہ ہو گی ۔
 
انسان کو یہ جو دکھ کے راگ ہیں ، یہ اکیلے ہی الاپنے پڑتے ہیں ۔ ان میں کسی کو دلچسپی نہیں ہوتی ، ہاں مگر یہ سلیقے سے الاپے جائیں تو آسماں کو چھو آتے ہیں ۔ ان کی پرواز بڑی اونچی ہوتی ہے۔
 
صلہ رحمی !!!!
کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ مسکراہٹوں کے پھول باٹنے والوں کے اپنے لب خاردار کانٹوں سے لہولہان ہوتے ہیں لیکن وہ بانٹنے کا سفر اتنی خوبصورتی سے جاری رکھتے ہیں کہ کسی کو گماں تک نہیں ہوتا کہ دینے والا خود کتنا تہی داماں ہے۔محروم ہو کر مہربان ہونا ہی اصل کمال ہے۔
 
اللہ تعالی کی رضامندی کو حاصل کرنے کیلیے دنیا کی رنگینیاں چھوڑ دینا کوئی آسان کام نہیںلیکن جو لوگ ہمت بلند کرکے یہ سب کچھ چھوڑ دیتے ہیں تو وہ لوگ دونوں جہانوں میں بہت "خاص" بن جاتے ہیں ۔
 

سید عمران

محفلین
سن رہے ہو عدنان بھائی، ملاقات کا وعدہ کر کے نہ آنے سے مفتی صاحب کو کتنی تکلیف پہنچی ہے؟ اب بس موقع کی تاک میں رہتے ہیں وہ۔
شاباش!!!
اسی طرح جلتی پر تیل ڈالتے رہیں۔۔۔
مزہ آگیا!!!
سن بھی رہے ہیں ،
اور
دیکھ بھی رہے ہیں ۔
ہمیں آپ سے یہی امید تھی بھیا ،
مزہ آگیا ۔
 
Top