قیمتی زندگی کے معمولات کے لیے عام سی باتیں

رباب واسطی

محفلین
سمجھدار انسان کسی چھوٹے گناہ کو چھوٹا نہیں سمجھتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ پہاڑ بھی پتھروں سے بنتے ہیں اور سیلاب بھی قطروں سے بنتا ہے
 
جو لوگ دوسروں کیلئے راحت کا اہتمام کرتے ہیں اللہ کریم کی خاص رحمت ان کا مقدر بن جاتی ہے۔ دوسروں میں آسانیاں تقسیم کرنے والوں کا راستہ خود بخود ہموار ہو جاتا ہے ۔
 
ہم نے چھوٹی چھوٹی مہربانیاں کرنی چھوڑدی ہیں۔ ہم نہیں جانتے کہ ایک مسکراہٹ ، ایک درگزر، ہمدردی کاایک کلمہ، مہربانی کا ایک عمل کبھی چھوٹا نہیں ہوتا۔ یہ عمل ایک کمزور اور محروم انسان کے دل میں ہمارا وہ عکس قائم کرتا ہے جو مدتوں نہیں بھلایا جاتا۔
 
Top