قیمتی زندگی کے معمولات کے لیے عام سی باتیں

محمد فہد

محفلین
جو جیتے جئی " مسجد میں نماز" نہیں پڑھنے جاتے انہوں مرنے کے بعد ضرور لایا جاتا ہے مگر کندھوں پر


اللہ سوہنا، ہمیں پنچ وقت نماز، با جماعت پہلی صف میں آدا کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔۔ آمین یارب
 
حادثوں کا مقصد انسان کومزید مضبوط بنانا ہوتا ہے نہ کہ یہ کہ وہ مسکرانا ہی بھول جائے.کبھی کبھی انسان کو مسکرا لینا چاہیے،ورنہ مسکراہٹ اجنبی ہو جاتی ہے اس اجنبیت اور شناسائی کے کھیل میں انسان خود کو کھونے لگتاہے۔
 
محبت اور عزت نفس کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہوتا ہے ،محبت سب سے پہلے عزت نفس کو ختم کرتی ہے ، اب بندہ یا تو محبت کر لے یا اپنی عزت بچا لے ۔ ہاتھ کی مٹھی میں یہ دونوں چیزیں اکٹھی نہیں آ سکتیں۔
 
کبھی کبھی کسی کے الفاظ ہمیں اس قدر چبھتے ہیں کہ ہم چپ ہو جاتے ہیں اٌس وقت کہنے کو تو بہت کچھ ہوتا ہے ، بہت باتیں ہوتی ہیں ہمارے پاس لیکن ہم زبان سے ایک الفاظ بھی ادا نہیں کر پاتے بس آنکھیں نم ہو جاتی ہیں اور ہم سوچتے ہیں کہ کیا واقعی ہم اتنے بٌرے ہیں ۔
 
Top