تیرہویں سالگرہ کیسے لگے یہ محفلین

ہادیہ

محفلین
ہادیہ گڑیا ہمیشہ محفلین کی محبت اور شفقت سمیٹتی نظر آتی ہیں ۔ ہنستی مسکراتی بہن ہماری اردو محفل کی شان ہیں , بس کبھی کبھی بھائیوں کو تنگ کرتی ہیں , معصوم اور حساس طبعیت کی مالک ہیں ۔بہنا کی جانب سے کھولے گئے دھاگے ہر محفلین کی توجہ پاتے ہیں ۔ان کے پرمزاح تبصروں دھاگوں میں ہنسی اور مسکرائٹوں کے پھول کھلا جاتے ہیں ۔کچھ کچھ بہنا شعر و شاعری سے بھی شغف رکھتی ہیں , وہ بات الگ ہے کہ اشعار ان کےسر گزر جاتے ہو اور سمجھ کچھ نہ آتا ہو مگر داد دینا نہیں بھولتی ۔
باہمت اور بہت حوصلے ہےبہنا میں, محفل سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کی کوشش رہتی ہے ۔
اللہ کریم ہماری ہادیہ بہن کو ہمیشہ امن اور سلامتی کےسائے میں رکھے ۔آمین
بہت بہت شکریہ۔۔ اس میں تو تعریفیں ہی کی گئی ہیں۔۔ :p
:p
 
سید عمران

محفلین
عدنان بھائی بھولی بھالی طبیعت کے سیدھے سادے آدمی ہیں...
کبھی جوشٍ غضب میں آنے کے لیے پر تول ہی رہے ہوتے ہیں کہ محفلین مل کر اس جوش کے بچے کا سر کچل دیتے ہیں، پر کتر دیتے ہیں، اور یہ آرام سے کتروا لیتے ہیں...
دھن کے پکے ہیں...
ایک مرتبہ جو ٹھان لی کہ درست املا کے ساتھ مراسلے نہیں لکھنے تو آج تک اس دھن کی ردھم کے سُر سے سُر ملا رکھے ہیں...
ہمیں تو یقین ہے کہ جس طرح عام محفلین لکھنے کے بعد اپنی تحریر دیکھتے ہیں کہ املا کی غلطی تو نہیں ہوگئی...
اور پھر اسے درست کرتے ہیں...
اسی طرح یہ بھی لکھنے کے بعد دیکھتے ہیں کہ سارے کا سارا درست تو نہیں لکھ دیا...
اگر املا بالکل درست نکلتی ہے تو جابجا جاں فشانی اور انہماک کے ساتھ اس سقم کو دور کرتے ہیں...
حس مزاح نہایت تیز پائی ہے، چناں چہ کوئی کچھ بھی کہہ لے جواب میں پرمزاح کی ریٹنگ ٹکا دیتے ہیں...
اس کام میں اتنی روانی حاصل کرلی ہے کہ بعض مرتبہ انا للہ والے مراسلے پر بھی پرمزاح کا شتونگڑا نظر آرہا ہوتا ہے...
وہ تو بھلا ہو ان جانی طاقتوں کا جو بزور طاقت اسے ہٹا دیتے ہیں...
ورنہ قیامت کا سماں کھڑا ہونے میں وقت نہ لگے!!!
عدنان بھائی پارٹ ٹو
ہم دیکھ دیکھ حیراں ہوئے جاتے ہیں کہاں کہاں عدنان بھائی کا دست دراز نہ جا پہنچا۔۔۔
اب بتائیے اردو صحیح سے سنبھالی نہیں جاتی اور جاگھسے پنجابی فورم میں۔۔۔
آج ہم اتفاق سے لڑی بعنوان پنجاب رنگ میں جاپہنچے۔۔۔
ابھی آنکھیں پھاڑ پھاڑ ٹھیٹھ پنجابی اشعار گھور ہی رہے تھے، اور گھورنا اس لیے کہ اسے پڑھنا نہیں کہہ سکتے کہ ایک مراسلے پر زبردست کی ریٹنگ نظر آئی، سوچا دیکھیں کون اہل نظر ہیں جنہوں نے ٹھیٹھ پنجابی پڑھ بھی لی، سمجھ بھی لی اور زبردست کی ریٹنگ بھی دے دی۔۔۔
ناگہاں جو نظر پڑی تو سب سے اوپر عدنان بھائی کا نام جھلملا رہا تھا۔۔۔
کوئی پوچھے ان سے کہ بھیا مورے رین بسیرے کے لیے یہی جاء کیوں جا سنبھالی؟؟؟
بہرحال آج کے بعد ہمیں یقین کامل ہوچلا ہے کہ محفل میں کوئی اٹیلئین لکھے یا فرینچ، جرمن لکھے یا رومن ، وہ ناامید نہ ہو، کیوں کہ اس کا مدعا کوئی سمجھے یا نہیں البتہ عدنان بھائی زبردست یا صد متفق کی ریٹنگ سے نوازتے ضرور نظر آئیں گے!!!
 
آخری تدوین:
عدنان بھائی پارٹ ٹو
ہم دیکھ دیکھ حیراں ہوئے جاتے ہیں کہاں کہاں عدنان بھائی کا دست دراز نہ پہنچا۔۔۔
اب بتائیے اردو صحیح سے سنبھالی نہیں جاتی اور جاگھسے پنجابی فورم میں۔۔۔
آج ہم اتفاق سے لڑی بعنوان پنجاب رنگ میں جاپہنچے۔۔۔
ابھی آنکھیں پھاڑ پھاڑ ٹھیٹھ پنجابی اشعار گھور ہی رہے تھے، اور گھورنا اس لیے کہ اسے پڑھنا نہیں کہہ سکتے کہ ایک مراسلے پر زبردست کی ریٹنگ نظر آئی، سوچا دیکھیں کون اہل نظر ہیں جنہوں نے ٹھیٹھ پنجابی پڑھ بھی لی، سمجھ بھی لی اور زبردست کی ریٹنگ بھی دے دی۔۔۔
ناگہاں جو نظر پڑی تو سب سے اوپر عدنان بھائی کا نام جھلملا رہا تھا۔۔۔
کوئی پوچھے ان سے کہ بھیا مورے رین بسیرے کے لیے یہی جاء کیوں جا سنبھالی؟؟؟
بہرحال آج کے بعد ہمیں یقین کامل ہوچلا ہے کہ محفل میں کوئی اٹیلئین لکھے یا فرینچ، جرمن لکھے یا رومن ، وہ ناامید نہ ہو، کیوں کہ اس کا مدعا کوئی سمجھے یا نہیں البتہ عدنان بھائی زبردست یا صد متفق کی ریٹنگ سے نوازتے ضرور نظر آئیں گے!!!
ہماری سوچ یہ ہے کہ سمجھ نہ بھی آئے تو حوصلہ افزائی ضرور کرنا چاہیے ۔اگر آپ اس مراسلے کا لنک فراہم کر دیں تو ہم اس شعر کا ترجمہ کرکے اس ہی لڑی میں پیش کر دیں گے ۔
 
اکمل زیدی

محفلین
بہرحال آج کے بعد ہمیں یقین کامل ہوچلا ہے کہ محفل میں کوئی اٹیلئین لکھے یا فرینچ، جرمن لکھے یا رومن ، وہ ناامید نہ ہو، کیوں کہ اس کا مدعا کوئی سمجھے یا نہیں البتہ عدنان بھائی زبردست یا صد متفق کی ریٹنگ سے نوازتے ضرور نظر آئیں گے!!!
عمران بھائی کبھی کبھی تو یوں لگتا ہے کہ یہ ریٹنگ پہلے دیتے ہیں اور پڑھتے بعد میں ہیں۔۔۔۔:D
 
عمران بھائی کبھی کبھی تو یوں لگتا ہے کہ یہ ریٹنگ پہلے دیتے ہیں اور پڑھتے بعد میں ہیں۔۔۔۔:D

اب سر جی آپ حیران ہونا چھوڑ ہی دیں بس یہ دیکھ لیا کریں کس نے کہا ہے ۔ ۔اب کچھ تو چھوٹ ملنی چاہیے۔۔۔ ۔ :LOL:

کہاں جی، بعد میں بھی کہاں پڑھتے ہیں!!!
:mad::mad::mad:

کہیں ایسا نہ ہو یہاں پر اطلاع دی جائے اکمل صاحب کا انتقال ہو گیا ہے اور یہ زبردست کی ریٹنگ دے کر آگے بڑھ جائیں۔۔۔:LOL::LOL:

نہیں، یہ ایسے موقعوں پہ پُر مزاح کی ریٹنگ دیتے ہیں!!!

بھئی ہماری شان میں قصیدہ خوانی کا بہت بہت شکریہ ۔:)
 
Top