پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ (ہوم سیریز یو اے ای) شیڈول اور تبصرے

فرقان احمد

محفلین
پچاس رن تک کی ہم تقریباََ گارنٹی دے سکتے ہیں کہ ہماری ٹیم بنا ہی لے گی۔ اس کے بعد چاہے چھ سو بنانے ہوں یا پچاس اوپر چھ بنانے ہوں، اس بابت یقین سے کچھ بھی کہنا از بس مشکل ہے۔۔۔!
 
ٹی بریک ڈے 4
کیویز کی برتری 125 رنز

اب زیادہ بہتر یہی ہے کہ شاہین آؤٹ نہ کریں اور کیویز کو زیادہ سے زیادہ اوور کھانے دیں۔
 
سروش

محفلین
پچاس رن تک کی ہم تقریباََ گارنٹی دے سکتے ہیں کہ ہماری ٹیم بنا ہی لے گی۔ اس کے بعد چاہے چھ سو بنانے ہوں یا پچاس اوپر چھ بنانے ہوں، اس بابت یقین سے کچھ بھی کہنا از بس مشکل ہے۔۔۔!
190 رن کی لینڈ ہوگئی ہے ہنوز 4 آوٹ ہیں۔۔۔ یعنی کہ۔۔۔۔۔
 
کیویز 272/4 (104 اوورز)
مجموعی برتری 198 رنز

کپتان کین ولیمسن نے بہت ہی عُمدہ اننگ کھیلی ہے تاہم آخری گھنٹے میں بھی سست کھیلنے کی سمجھ نہیں آئی اب کل دیکھنا ہوگا کیسے کھیلتے ہیں اگر آج 40+ رنز مزید بنا لیتے تو کام آسان رہتے۔
اب جیت کے لئے کم از کم 70 اوورز تو دینے ہی ہوگے یعنی کل کیویز 18 مزید اوور کھیل سکتے ہیں لیکن ان میں کم از کم 100 مزید جوڑنے ہوں گے۔
 
18 اوورز میں سو رنز بننے مشکل ہیں

پچ جسطرح کھیل رہی ہے اور ساڑے تین کے رن ریٹ سے 250 کے قریب بنانے بھی آسان نہ ہوں گے لیکن 250 پر اننگ ڈیکلئیر کرنا ایک آسان فیصلہ نہ ہوگا ولیمسن جی کے لئے۔ کم از کم 280 تک تو جائیں گے ہی۔
 
حسیب

محفلین
نیوزی لینڈ
335-7
6 اوورز میں 63 رنز کا اضافہ
پاکستان کو نئی گیند لینا مہنگا پڑ گیا
 
9 اوورز میں 81 رنز جوڑ کر نیوزیلینڈ نے 353/7 پر اننگ ڈیکلئیر کر دی۔

بولے تو پاکستان کو اب 280 رنز جوڑنے ہیں یا پھر 79 اوورز نکالنے ہیں۔
 
9 اوورز میں 81 رنز جوڑ کر نیوزیلینڈ نے 353/7 پر اننگ ڈیکلئیر کر دی۔

بولے تو پاکستان کو اب 280 رنز جوڑنے ہیں یا پھر 79 اوورز نکالنے ہیں۔
ویسے تو چاروں نتائج ممکن ہیں۔
البتہ زیادہ امکانات ڈرا یا ہار کے ہیں۔
 
ویسے تو چاروں نتائج ممکن ہیں۔
البتہ زیادہ امکانات ڈرا یا ہار کے ہیں۔
کیا خیال ہے پهر؟؟؟

کیویز کی فتح۔

ایسی صورتحال میں ایک ہی یاد آتا ہے۔
لیکن ویسا بھی خال ہی ہوا کرتا ہے۔ :)

آج صبح ہی شعیب اور عبدالرزاق نے جتنی مصباح کے خلاف چرپ زبانی کی ہے اسکے جواب میں وہ واحد میچ ہی انکو دکھانا چاہیئے۔ غالباً شارجہ میں کیا تھا چیس؟
 
Top