سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسمن

لائبریرین
خاموشی سے چلیں۔ پاکستان کی وزرات برائے انسانی حقوق سو رہی ہے۔۔۔
41730902_10155653836386766_7437823891319291904_n.jpg
یہ تصویر وٹز ایپ پہ مجھے بھی ملی تھی۔
موبائل کی زحمت نے اب ہر طرف کیمرے لگا دیے ہیں۔ کچھ بھی ذاتی نہیں رہا۔ اِس تصویر کے پسِ منظر میں بہت کچھ ہوسکتا ہے۔
ہو سکتا ہے کہ طبیعت خراب ہو، کاموں کی وجہ سے نیند نہ پوری ہوئی ہو۔ کچھ بھی ممکن ہے۔
اس طرح انسانی کمزوریوں کو اچھالنا ہمیں زیبا نہیں دیتا۔
 

جاسم محمد

محفلین
کچھ بھی ذاتی نہیں رہا۔
اس طرح انسانی کمزوریوں کو اچھالنا ہمیں زیبا نہیں دیتا۔
متفق ہوں۔ اصل میں کچھ عرصہ قبل یہاں چند وفاقی وزرا کے دسترخوان کو لیکر تمسخر بنایا گیا تھا۔ اس پر کسی کو اعتراض نہیں تھا کیونکہ وزرا کی کام کے دوران لی گئی تصاویر پبلک ریکارڈ کا حصہ ہوتی ہیں۔ چونکہ یہ عوامی نمائندہ ہیں اور اپنے آفس کے اوقات میں ہمارےلئے ہی کام کرتے ہیں، اس لئے اس پر بات کرنا کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔
ویسے مجھے اس تصویر کا اصل پس منظر معلوم نہیں۔ اور نہ ہی چٹکلے میں اسے سنجیدہ لیا گیا ہے۔ اگرآپ کو برا لگا تو میں معذرت خواہ ہوں۔
ویسے تو یہ چٹکلہ سویڈن والے سلسلے میں بھی اتنا ہی موزوں ہے۔ لیکن یہیں پوسٹ کر دیتی ہوں۔
 
اصل میں کچھ عرصہ قبل یہاں چند وفاقی وزرا کے دسترخوان کو لیکر تمسخر بنایا گیا تھا۔ اس پر کسی کو اعتراض نہیں تھا

ہاہاہاہاہاہااہاہ بوہت مذاقیہ اوہ پاء جی بوہت مذاقیہ اوہ !!
یہ بھی تو دیکھیں دستر خواں کی تصویر کس نے اور کیونکر شئیر کی تھی؟ کیا وہ مذاق نہیں تھا۔
 

سین خے

محفلین
سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے سپورٹرز بھی حیران پریشان ہیں۔ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر پڑھے لکھے اور انسانیت کا ہمدرد سمجھے جانے والے انصافین بری طرح بے نقاب ہو گئے۔ سیاسی مخالفت کی آگ میں تمام تر معاشرتی اخلاقیات و اقدار کا جنازہ نکالا جا چکا ہے۔ لوگ سوچنے پر مجبور ہیں یہ قوم کدھر جا رہی ہے۔ اس کا والی وارث کون ہے؟

ڈان کی خبر کے مطابق مریم نواز اور نواز شریف کو کلثوم نواز سے ہر ہفتے کچھ دیر کے لئے بات کرنے دی جاتی تھی۔ پی ٹی آئی کی تو اب حکومت ہے۔ اگر یہ سب جھوٹ ہوتا تو دو منٹ میں خبر آوَٹ ہوتی۔

A life-long regret for Nawaz, Maryam - Pakistan - DAWN.COM
 
یہ تصویر وٹز ایپ پہ مجھے بھی ملی تھی۔
موبائل کی زحمت نے اب ہر طرف کیمرے لگا دیے ہیں۔ کچھ بھی ذاتی نہیں رہا۔ اِس تصویر کے پسِ منظر میں بہت کچھ ہوسکتا ہے۔
ہو سکتا ہے کہ طبیعت خراب ہو، کاموں کی وجہ سے نیند نہ پوری ہوئی ہو۔ کچھ بھی ممکن ہے۔
اس طرح انسانی کمزوریوں کو اچھالنا ہمیں زیبا نہیں دیتا۔
یہ بھی ہو سکتا ہے کہ انہوں نے آنکھ جھپکی ہو اور عین اسی وقت کیمرہ باکمال ہوا ہو. :sneaky:
 

جاسم محمد

محفلین
یہ بھی ہو سکتا ہے کہ انہوں نے آنکھ جھپکی ہو اور عین اسی وقت کیمرہ باکمال ہوا ہو. :sneaky:
ویسے ماضی میں سائیں جی کی نیند پر کافی لطیفے اور چٹکلے بن چکے ہیں۔مجھے نہیں یاد پڑتا کہ کسی نے اسے تضحیک کی نظر سے دیکھا ہو۔ بلکہ پی پی پی اور سائیں جی تو اس سے بہت لطف اندوز ہوتے تھے۔
qaim3.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top