ہم نے بھی کھانا پکایا

م حمزہ

محفلین
ایک سال کے بعد آپ اپنا یہ ہنر ہمیں دکھا رہے ہیں۔ کیا معلوم ابھی کیا کیا راز کھلنے والے ہیں۔

ساری ڈشز دکھنے میں نفیس ہیں۔ امید ہے ذائقہ اس سے بھی بڑھیا رہا ہوگا۔
 
بہت شکریہ!
میرا تجربہ یہ ہے کہ اچھی حلیم کے لیے انسٹنٹ تو بالکل استعمال نہ کی جائے۔
چکن حلیم کو حلیم کہنا میرے نزدیک چکن اور حلیم دونوں سے زیادتی ہے۔
سب دالیں اورگندم کو گھر میں بھگو کر استعمال کیا جائے۔
ہاتھ کا گھوٹا جو ذائقہ اور شکل لاتا ہے اس کا کوئی نعم البدل نہیں، لیکن اس میں لگتی ہے محنت زیادہ!
لوازمات کے بغیر حلیم کھانا ایسا ہی ہے جیسے عروسی لباس کے بغیر دلہن بیاہ لانا۔
متفق
ویسے تو ریٹنگ بھی دی یے، مگر سوچا لکھ بھی دوں۔
 
Top