تحریکِ انصاف حکومت: منشور اور وعدے

ویسے لازم ذاتی چیز کو بیچنا اور پھر اسی ضرورت کو کرائے کی چیز لے کر پورا کرنا اتنا اکنومیکل ہوتا تو لوگ کرائے کے گھروں سے بھاگ کر اپنا چاہے چھوٹا ہی سہی، گھر بنانے پر اتنا اصرار کیوں کرتے ہیں بھلا۔

آنٹی گورمے کا تو پتہ ہی ہو گا آپکو- جی جی وہی تو ، وغیرہ وغیرہ !!
 
آپا پھر کل چھٹی ماریں دفتر سے یہ این او سی والا کام تو مکائیں-
این او سی مل جائے گاڑی کی قیمت کے پیسے اللہ دیں گے- :)

ظاہر ہے جو نیا مالک ہے مینٹیننس کا خیال اسی نے رکھنا ہے نا۔ اب اگر عبداللہ محمد کی طرح مجھے بھی اگر این او سی فورا مل جائے تو میری گاڑی کا خیال وزیراعظم نہیں، مجھے خود ہی رکھنا ہو گا۔ اور اگر دوبارہ آپ مجھ سے کرائے پر گاڑی لینا چاہیں گے تو میں جتنی بھی محب وطن ہوں اور قربانی کے جذبے سے سرشار ہوں، مفت میں تو گاڑی دینے سے رہی کیوں کہ میں نے یہ گاڑی گھر میں چلانے کے لیے نہیں بلکہ گھر چلانے کے لیے خریدی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کی 3 کمیٹیاں تشکیل دے دیں. وزیراعظم نے سی پیک، توانائی اور نجکاری پر کمیٹیاں قائم کیں.
DmPoIUSXcAAyzxl.jpg

DmPom8PW4AA4tfj.jpg

DmPozETX4AAwgX8.jpg
 
جاسم محمد

محفلین
وعدہ کے مطابق قوم یوتھ کو صحت مند اور خراب صحبت سے دور رکھنے کیلئے جوان مرکز قائم کر دئے گئے ہیں۔ جہاں نوجوانوں کو دور جدید کی تمام تر سہولیات میسر ہوں گی۔ یہ جوان کلبز نوجوانوں کو آوارہ گردی اور دیگر ناقص سرگرمیوں سے پاک رکھنے کیلئے معاون بنیں گے۔
DmQl8QZWwAELyJe.jpg

DmQl8QYX4AA43tZ.jpg

DmQmACeW4AEUzKd.jpg

DmQmADJWsAIDq7Z.jpg

لیکن لیگی بضد ہیں: عمران خان نے کے پی کے میں کیا کر لیا؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
تحریک انصاف حکومت کے پاس دو انتخاب تھے۔ ان 102 سرکاری گاڑیوں کی فلیٹ کے تمام خرچے قومی خزانے سے لیتا رہے، یا ان کو نیلام کردے اور ضرورت کے تحت کرائے پر لے لے۔ حکومت نے پہلا فیصلہ کیا جو معاشی طور پر بہتر ہے۔ کیونکہ گاڑیوں کی فلیٹ باہر سے آئے سرکاری مہمانوں کو درکار ہوتی ہے۔ ہمہ وقت مہمان موجود نہیں ہوتے ۔
واہ واہ واہ
 
فرحت کیانی

لائبریرین
آپا پھر کل چھٹی ماریں دفتر سے یہ این او سی والا کام تو مکائیں-
این او سی مل جائے گاڑی کی قیمت کے پیسے اللہ دیں گے- :)
آج کا دن تو ضائع ہو گیا۔ کل کچھ کرتے ہیں۔ پیسہ تو مل ہی جائے گا۔ اور نہ سہی تو جب نیا پاکستان قرضے کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے لیے جائز سمجھتا ہے تو ہم بھی عسکری بینک تو جا ہی سکتے ہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
وعدہ کے مطابق قوم یوتھ کو صحت مند اور خراب صحبت سے دور رکھنے کیلئے جوان مرکز قائم کر دئے گئے ہیں۔ جہاں نوجوانوں کو دور جدید کی تمام تر سہولیات میسر ہوں گی۔ یہ جوان کلبز نوجوانوں کو آوارہ گردی اور دیگر ناقص سرگرمیوں سے پاک رکھنے کیلئے معاون بنیں گے۔
DmQl8QZWwAELyJe.jpg

DmQl8QYX4AA43tZ.jpg

DmQmACeW4AEUzKd.jpg

DmQmADJWsAIDq7Z.jpg

لیکن لیگی بضد ہیں: عمران خان نے کے پی کے میں کیا کر لیا؟
کیا کیا ہو گا ان کلبز میں؟ اور نوجوانی کی حد عمر کیا ہو گی کیونکہ خان صاحب تو ابھی بھی نوجوانوں میں شامل ہیں؟
 
جاسم محمد

محفلین
کیا کیا ہو گا ان کلبز میں؟ اور نوجوانی کی حد عمر کیا ہو گی کیونکہ خان صاحب تو ابھی بھی نوجوانوں میں شامل ہیں؟
جو جو نظر آ رہا ہے وہ سب کلبز میں ہوگا۔ دوسرا راستہ بازاروں میں آوارہ گردی والا موجود ہے۔
 
بوہت مذاقیہ اوہ پائن تُسی بوہت مذاقیہ اوہ!!

مزید وعدے جو آج پورے ہوئے

اچھا وہ پوچھنا تھا اب بیکن ہاؤس میں سرکاری سکولز والا نصاب پڑھا جائے گا یا سرکاری سکولز میں بیکن ہاؤس والا؟

جاسم بھائی اسی محفل پر سرکاری و پرائیویٹ اسکول ٹیچر موجود ہیں ان سے ہی پوچھ لیں کہ کیا یہ اصول پہلے ہی موجود نہیں؟

مزید وعدے جو آج پورے ہوئ

اوہ وہ یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کے وعدے کا ذکر بھول گئے-
 
جاسم محمد

محفلین
جاسم بھائی اسی محفل پر سرکاری و پرائیویٹ اسکول ٹیچر موجود ہیں ان سے ہی پوچھ لیں کہ کیا یہ اصول پہلے ہی موجود نہیں؟
موجود ہیں لیکن عملی طور پر ان کا اطلاق کتنا ہے؟ اس سال کی چند خبریں ملاحظہ کریں
ٹیچر کے تشدد سے خوفزدہ پہلی جماعت کے طالبعلم نے تعلیم چھوڑ دی‘ انصاف دلایا جائے‘ والد
خاتون ٹیچر کا بصارت سے محروم طالبہ پر تشدد، بچی کا چہرہ سوج گیا
ہارون آباد:سکول ٹیچر کے مبینہ تشدد سے کمسن طالبعلم کا سر پھٹ گیا،والدین تھانے جا پہنچے
کمسن طالب علم پر ڈنڈوں کی برسات
یہ صرف میڈیا پر رپورٹ ہونے والے چند کیسز ہیں۔ ان کے نیچے کتنے کیسز ہوں گے جو رپورٹ نہیں ہوتے۔ تحریک انصاف حکومت تمام سکولوں میں تشدد کا اختتام یقینی بنائے گی۔
 
ایک دفعہ پھر ہاہاہاہہاہاہاہاہہاہا
شکریہ :)

موجود ہیں لیکن عملی طور پر ان کا اطلاق کتنا ہے؟ اس سال کی چند خبریں ملاحظہ کریں
ٹیچر کے تشدد سے خوفزدہ پہلی جماعت کے طالبعلم نے تعلیم چھوڑ دی‘ انصاف دلایا جائے‘ والد
خاتون ٹیچر کا بصارت سے محروم طالبہ پر تشدد، بچی کا چہرہ سوج گیا
ہارون آباد:سکول ٹیچر کے مبینہ تشدد سے کمسن طالبعلم کا سر پھٹ گیا،والدین تھانے جا پہنچے
کمسن طالب علم پر ڈنڈوں کی برسات
یہ صرف میڈیا پر رپورٹ ہونے والے چند کیسز ہیں۔ ان کے نیچے کتنے کیسز ہوں گے جو رپورٹ نہیں ہوتے۔ تحریک انصاف حکومت تمام سکولوں میں تشدد کا اختتام یقینی بنائے گی۔
 
جاسم محمد

محفلین
اچھا وہ پوچھنا تھا اب بیکن ہاؤس میں سرکاری سکولز والا نصاب پڑھا جائے گا یا سرکاری سکولز میں بیکن ہاؤس والا؟
تمام اسکولوں کا ایک بنیادی نصاب ہوگا خواہ وہ دینی مدارس ہوں یاسیکولر تعلیمی ادارے۔ اسے کیسے لاگو کیا جائے اس پر کام حکومت کر رہی ہے۔
 
تمام اسکولوں کا ایک بنیادی نصاب ہوگا خواہ وہ دینی مدارس ہوں یاسیکولر تعلیمی ادارے۔ اسے کیسے لاگو کیا جائے اس پر کام حکومت کر رہی ہے۔

اب ہاہاہاہا خود ہی تصور کر لیا کریں-
وہ کیا ہے کہ محفل کا گراف ایسی پوسٹس کو برادشت نہ کرتا ہوئے چھت پھاڑ جاتا ہے-
 
جاسم محمد

محفلین
اوہ وہ یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کے وعدے کا ذکر بھول گئے-
جو جو قومی ادارے و محکمے قومی خزانہ پر غیر ضروری بوجھ ہیں۔ اور بے وجہ گردشی قرضوں میں اضافے کا باعث ہیں۔ ان کی نجکاری کر دی جائے گی یا اختتام۔ یہ بہترن اقدام ہیں۔
 
Top