خوبصورت ٹائپوگرافی

سعادت

تکنیکی معاون
میری طرف سے اردو ویب کے تمام ممبران کو السلام علیکم،

کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ میں اگر فوٹو شاپ میں کوئی ایسا عربی میں جملہ لکھو کہ اسکی زیر اور زبر کا کلر تبدیل کرسکو اور جملے کا الگ کلر ہو؟؟؟​

مثلاً،

لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ لَبَّيْكَ
إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكُ لَا شَرِيْكَ لَكَ

ایسا طریقہ ہو کہ میں اس جملے میں صرف اور صرف زیر اور زبر وغیرہ کا رنگ تبدیل کر سکوں ؟فوٹو شاپ یا کسی اور پروگرام میں، کیونکہ میں کافی پوسٹ دیکھی ہے جس میں کلر تبدیل ہوتا ہے .. اور بہت خوبصورت نظر آتی ہے....
اِس پوسٹ سے یاد آیا: اوپن‌ٹائپ فونٹس میں رنگین گلفس بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔ خالد حسنی نے اپنے امیری فونٹ کا ایک variantامیری قرآن کلرڈ‘ بنا رکھا ہے، جس کا ایک نمونہ یہ رہا (فائر‌فوکس، کروم، یا ایج میں دیکھیے)۔ سکرین‌شاٹ:

43642729024_4155bc48c2_o.png
 
سعادت

تکنیکی معاون
اوپن‌ٹائپ فونٹس میں رنگین گلفس بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔
دلچسپ اور عجیب بات یہ ہے کہ اوپن‌ٹائپ سٹینڈرڈ میں رنگین گلفس شامل کرنے کے چار طریقے ہیں!
  1. COLR/CPAL ٹیبلز: جو امیری قرآن کلرڈ میں مستعمل ہیں۔
  2. 'SVG ' ٹیبل (OpenType-SVG): جس کی ایک مثال اڈوب کا ایموجی‌ون کلر فونٹ ہے۔
  3. CBDT/CBLC ٹیبلز: گوگل کا نوٹو‌کلر‌ایموجی فونٹ اِن ٹیبلز کو استعمال کرتا ہے۔
  4. 'sbix' ٹیبل: گوگل فونٹس میں شامل Bungee کے کلر فونٹس تین فارمیٹس میں دستیاب ہیں؛ ایک تو یہی sbix، اور اس کے ساتھ COLR/CPAL اور OpenType-SVG بھی۔
ان چاروں طریقوں کی مختلف اپلیکیشنز میں سپّورٹ کا معاملہ بھی کھٹا میٹھا ہی ہے۔ ویب براؤزرز میں اِن کی سپّورٹ کی صورتحال دیکھنے کے لیے اِس صفحے کو مختلف براؤزرز میں کھول کر دیکھیں تو علم ہو جائے گا؛ اڈوب فوٹوشاپ اور السٹریٹر میں OpenType-SVG کی سپّورٹ موجود ہے؛ وغیرہ وغیرہ۔
 
SohaibAhmadu

محفلین

بہت خوب بھائی، لیکن اگر آپ فوٹو شاپ میں مکمل طریقہ بتادیں تو آپکی محنت کو چار چاند لگ جائے گے۔۔۔شکریہ
 
وجی

لائبریرین
کیا پاکستان یا انڈیا کے اردو پبلشر ان پیج کے علاوہ کوئی اور سوفٹویر استعمال کرتے ہیں؟
کیا کوئی اخبار یا میگزین ان پیج کے استعمال کے بغیر پبلش ہوتا ہے؟
بڑے پبلشر کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا مگر عام کتابت کرنے والےاور پرنٹرز انپیچ کو اردو ٹائپ کرنے کے لیئے استعمال کرتے ہیں
پھر اسکو کورل ڈرا پر انپورٹ کر کے یا تو اس پر کام کرتے ہیں مگر بہت کم بہت کم یہیں تک محدود رہتے ہیں اور زیادہ تر کورل ڈرا سے میکرو میڈیا فری ہینڈ پر لاکر پھر کام کرتے ہیں
بہت بڑی تعداد فری ہینڈ پر ہی کام کرتے ہیں ۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
بہت خوب بھائی، لیکن اگر آپ فوٹو شاپ میں مکمل طریقہ بتادیں تو آپکی محنت کو چار چاند لگ جائے گے۔۔۔شکریہ
فوٹوشاپ میں ورڈ کی مانند تو غالباً کوئی طریقہ نہیں، اور امیری قرآن کلرڈ بھی فوٹوشاپ میں کام نہیں کرے گا۔ ایک طریقہ تو وہی ہے جو ربیع م نے بتایا ہے لیکن وہ کافی دقت طلب ہے۔ ایک دوسرا دقت طلب طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کسی ایچ‌ٹی‌ایم‌ایل ڈاکیومنٹ میں امیری قرآن کلرڈ استعمال کریں، اُسے پی‌ڈی‌ایف میں کنورٹ کریں، اور اُس پی‌ڈی‌ایف کو فوٹوشاپ میں امپورٹ کر لیں (جہاں آپ کو بیک‌گراؤنڈ ہٹانے اور تحریر کو اپنی مطلوبہ شکل میں لانے کے لیے ایڈیٹنگ کی ضرورت پیش آ سکتی ہے)۔
 
ایک تیسرا طریقہ یہ ہے کہ ورڈ میں اعراب کا علاحدہ رنگ سیٹ کر کے اپنی تحریر لکھیں اور پھر اسے پی‌ڈی‌ایف میں کنورٹ کر کے فوٹوشاپ میں کھول لیں (فوٹوشاپ میں اُس پی‌ڈی‌ایف کو کھولتے وقت اس کا Mode: RGB Color ہونا چاہیے۔)
 
بہت شکریہ بھائی، یہ طریقہ انتہائی آسان بھی ہے اور بہت اعلی بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکریہ بھائی
 
بڑے پبلشر کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا مگر عام کتابت کرنے والےاور پرنٹرز انپیچ کو اردو ٹائپ کرنے کے لیئے استعمال کرتے ہیں
پھر اسکو کورل ڈرا پر انپورٹ کر کے یا تو اس پر کام کرتے ہیں مگر بہت کم بہت کم یہیں تک محدود رہتے ہیں اور زیادہ تر کورل ڈرا سے میکرو میڈیا فری ہینڈ پر لاکر پھر کام کرتے ہیں
بہت بڑی تعداد فری ہینڈ پر ہی کام کرتے ہیں ۔
وجی بھائی ذرا وضاحت سے بتائیے کہ کورل میں کام کے بعد میکرو میڈیا فری ہینڈ کی کیا ضرورت باقی رہ جاتی ہے؟
مطلب یہ ہے کہ اس میں کورل سے اضافی کیا فیچر ہیں؟
 
جناب ہمارے پیغام کی آخری سطر پر غور کریں
دراصل پاکستان میں اسی فیصد چھوٹے گرافکس دیزائنر صرف فری ہینڈ پر ہی کام کرتے ہیں
یا پھر انکے استاد کو صرف فری ہینڈ ہی پر کام آتا تھا۔
اس لیئے کورل ڈرا صرف ایک پل کا کام کرتا ہے ۔
 
متلاشی

محفلین
ہمارے ہاں گوجرانوالہ میں عام رواج تو انپیج ہی کا ہے۔ البتہ ایک مشہور خطاط جو "استاد نجمی" کے نام سے معروف ہیں، فونٹ ساز بھی ہیں۔ انہوں نے اپنا فونٹ تیار کر رکھا ہے۔ غالبا ورڈ میں ہی استعمال کرتے ہیں۔ کیلک بھی ان کے زیر استعمال دیکھا ہے۔
موقع ملا تو کے کام کا نمونہ شئیر کروں گا۔
نجمی بھائی میرے اچھے دوست ہیں ۔۔ فیس بک پر ہمارے فونٹ سازی گروپ کے ممبر ہیں ۔ انہوں نے پہلے نوری نستعلیق کو ری پلیس کیا تھا جو صرف ان پیج میں ہی چلتا تھا۔۔ بعد میں ہمارے گروپ کی رہنمائی میں وہ جمیل نوری نستعلیق پر اپنا فونٹ سیٹ کر رہے ہیں ۔۔
 
واہ زبردست۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے خود بھی ذکر کیا تھا کہ وہ ایک فونٹ ساز گروپ کے ممبر ہیں۔ یہ تو بہت اچھا ہوا کہ کہیں نہ کہیں وہ بھی اردو محفل کے ممبران سے ہی جڑے ہوئے ہیں۔
 
متلاشی

محفلین
کیا پاکستان یا انڈیا کے اردو پبلشر ان پیج کے علاوہ کوئی اور سوفٹویر استعمال کرتے ہیں؟
کیا کوئی اخبار یا میگزین ان پیج کے استعمال کے بغیر پبلش ہوتا ہے؟
جی ڈائریکٹ ان ڈیزائن سے یہاں لاہور میں کچھ میگزینز شائع ہوتے ہیں ۔۔۔ جمیل نوری نستعلیق ۳ فونٹ میں ۔۔
 
متلاشی

محفلین
احمد گرافکس والوں کو ہم نے قرآن پاک کے ایک فونٹ کی خطاطی کر کے دی تھی جس پر کام کرتے ہوئے قاری اکرم محمدی صاحب نے مہرقرآنک نسخ فونٹ تیار کیا ہے۔ فونٹ کی پروگرامنگ میں قاری اکرم کی سی کچھ مدد میں نے بھی کی ہے۔ اس کے نمونے احمد گرافکس والوں کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔۔۔
مہر قرآنک نسخ | Welcome to Ahmed Grafics
 
متلاشی

محفلین
پاکستان کے مشہور خطاط سید نفیس شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی طرز پر مشتمل ایک فونٹ مہرنستعلیق نفیسی پر ہم کام کر رہے ہیں :۔
یہ نستعلیق کا پہلا کریکٹر بیسڈ فونٹ ہے جو کورل ڈرا میں مکمل طور پر صحیح ٹائپ کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ان ڈیزائن اور ہر یونی کوڈ بیسڈ سوفٹ وئیر پر استعمال ہو سکتا ہے۔
خطاطی کی جملہ خصوصیات کے ساتھ ایک مکمل ترین فونٹ ہے ۔ اس میں ہر وہ سہولت موجود ہے جو اوپن ٹائپ اسٹینڈرڈ میں موجود ہے۔ نمونے ملاحظہ ہوں ۔

40110046_335567163667821_7445629680847159296_n.jpg

38670064_303083146916223_8086123271637958656_n.jpg

29542414_1592823847462189_8017483173373097368_n.jpg
 
متلاشی

محفلین
دستیاب نسخ فونٹس میں زہیر البازی صاحب کا عمرنسخ پہلے نمبر پر ہے۔۔۔ ویسے تو عبدو کا مصحفِ مصرپہلے نمبر پر ہے مگر وہ دستیاب نہیں ۔
Omar Naskh
 
سویدا

محفلین
متلاشی بھائی مہر نستعلیق نفیسی کہاں سے مل سکے گا ؟اگر اس کی کوئی قیمت مقرر کی گئی ہے تو اس سے آگاہ فرمایے ، شکریہ
 
Top