پینٹنگ

السلام علیکم و رحمتہ اللہ

آپ سب نے بہت اچھی اچھی پینٹنگز تو دیکھ رکھی ہوں گی. ا س لڑی کو بنانے کے پیچھے ایک عظیم سازش کار فرما ہے اور وہ ہے آپ کی بصرخراشی کی. اس کے ساتھ ساتھ میں یہ بھی چاہتی ہوں کہ سبھی محفلین اپنے اپنے مشاغل کی لڑیاں بنا کر جو کچھ نیا کرتے ہوں اسے شریک محفل کرتے رہا کریں. اس کے بہت سے فوائد ہیں تاہم میں تو سب سے پہلے یہ فائدہ حاصل کرنا چاہوں گی کہ جو میری ایک بار بصر خراشی کرے، میں دو بار کروں گی! :D
 
ایک ہوتا ہے مبتدی، ایک ہوتا ہے مبتدی تر اور ایک ہوتا ہےمبتدی ترین. میرا تعلق مؤخر الذکر قبیلے سے ہے اور اپنے شوق کی خاطر کوشش شروع کی ہے کہ کچھ رنگ بکھیر سکوں اور ہرپینٹنگ میں کی گئی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے آہستہ آہستہ اس میدان میں آگے بڑھوں. امید ہے اس حوالے سے اربابِ نظر کی جانب سے مفید آراء حاصل رہیں گی. کوشش ہو گی کہ ہر ہفتے یا جب بھی نئی پینٹنگ بناؤں یہاں شریک کیا کروں اور یہی نہیں بلکہ سبھی محفلین ایسا کر سکتے ہیں. ہر ہفتے کم از کم کوئی ایک کری ایٹو کام کرنے کا ٹارگٹ اچیو کرنا اچھی بات ہے، تاہم میری پینٹنگز فی الحال کر ایٹو نہیں ہیں. ٹیوٹوریلز سے سیکھ رہی ہوں اور اس کا پچاس فیصد بھی ابھی نہیں بنا پاتی. :)
 

زیک

مسافر
میں نے تو کبھی پینٹنگ نہیں کی البتہ باقی گھر والوں کی چند کی تصاویر شیئر کر سکتا ہوں۔ انہیں بھی میرا ہی مانا جائے
 
یہ ہماری عرصہ دراز قبل کی کوشش ہے جو ہم نے دیوار خراب کرنے کی صورت کی تھی۔ حاضر ہے :)


976120_579136595440237_58277783_o_zpsvlkbaodn.jpg
[/URL][/IMG]
 
Top