تیرہویں سالگرہ کیسے قصے تھے کہ چھڑ جائیں تو اڑ جاتی تھی نیند

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
کیسی ہیں عینی آپی آپ؟
آپ دونوں ہی اب نظر نہیں آتیں محفل پہ

اب یہ نہیں کہیے گا کہ میں ہی اصل میں نظر نہیں آتا :LOL::p
الحمداللہ! :)
چھوٹے بھیا لگتا ہے بہت مصروف ہو گئے ہیں کہ نظر ہی نہیں آتے.... آیا کیجیے! :)
اور آپ نے کوئی تازہ کلام بھی شریک نہیں کیا....
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
تمہیں یاد کر رہا تھا میں ، بنی کیوں نہیں بھلا۔
اب بن سکتی ہے دوبارہ مختصر کورس جاری ہے۔
میں وہ دھاگے دیکھتا ہوں۔ مجھے آج کل اشد ضرورت ہے کسی لینگوئج کی ریسرچ میں۔

ہوتے کہاں ہو آجکل؟
آج کل لمز سے ایم ایس فزکس کی ریسرچ چل رہی ہے۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
چھوٹے بھیا لگتا ہے بہت مصروف ہو گئے ہیں کہ نظر ہی نہیں آتے.... آیا کیجیے! :)
بس ذرا شعبۂ طبیعات نے تنگ کیا ہوا ہے پچھلے کچھ عرصے سے۔۔۔ کچھ کرنے ہی نہیں دیتے۔۔۔
اب انشاءاللہ دوبارہ سے معمول میں رہے گی محفل :):)
اور آپ نے کوئی تازہ کلام بھی شریک نہیں کیا....
کچھ لکھا بھی بہت کم لیکن دیکھتا ہوں کچھ نیا
 
میں وہ دھاگے دیکھتا ہوں۔ مجھے آج کل اشد ضرورت ہے کسی لینگوئج کی ریسرچ میں۔


آج کل لمز سے ایم ایس فزکس کی ریسرچ چل رہی ہے۔
زبردست تو بھئی بتاو کیا خدمت کروں۔

ذاتی پیغام میں تفصیل سے لکھ بھیجو تو انشاءللہ جو ہو سکا وہ کرتا ہوں۔
 
اس بار سالگرہ پر جتنے دھاگے کھولے گئے ہیں شاید پہلے کبھی اتنے دھاگے نہیں کھولے گئے۔ یہ میرا ذاتی اندازہ ہے جو غلط بھی ہو سکتا ہے۔ مگر آج سب دھاگوں کی فہرست پر نظریں دوڑاتے ہوئے بھی مجھے کہیں کسی یاد کی کھڑکی کھلی نظر نہیں آئی۔ کہیں پگھلتی برف ، کہیں کوئی بہتا جھرنا، کوئی پرانا منظر، کوئی گلہ، کوئی محبت بھرا شکوہ۔ یہ سب کیسے رہ گیا! یہ کیسے رہ سکتا ہے؟ ہو سکتا ہے ایسا کوئی دھاگا ہو اور میری نظروں سے اوجھل رہا ہو ایسی صورت میں میری گذارش ہے کہ اس کو اسی دھاگے میں ضم کر دیا جائے۔ ادارت والوں کو بھی تو کام دینا چاہیے نا۔
محفل پر ہی نظیری نیشا پوری کا ایک شعر (بشکریہ محمد وارث بھائی) پڑھا تھا کہ
چہ خوش است از دو یکدل سرِ حرف باز کردن
سخنِ گذشتہ گفتن، گلہ را دراز کردن
کیا ہی اچھا (ہوتا) ہے دو گہرے دوستوں کا (آپس میں) گفتگو کا آغاز کرنا، بیتی باتیں کرنا اور گلوں کو دراز کرنا۔
گو کہ یہ موقع گلوں کو دراز کرنے کا نہیں ہے مگر آپس میں گفتگو کا تو ہے۔ بیتی باتیں کرنے کا ہے۔ پھر بات جب پرانے دوستوں کی ہے تو قصہ بھی پرانا ہوگا۔ منظر بھی پرانا ہوگا۔ مجھے وہ دن یاد آرہے ہیں جب قرۃالعین اعوان ، تعبیر ملکر کسی ایک محفلین کے بارے میں سوال کیا کرتے تھے۔ مقابلہ ہوتا تھا۔ صحیح درست کا۔ کیسے رنگین تھے وہ دھاگے۔ وہ جب محمد بلال اعظم ، محمد ا حمد بھائی، عائشہ عزیز ، محب علوی بھائی اور مقدس پائتھون سیکھنے کے نام پر کہانیاں لکھا کرتے تھے۔ ایک دوسرے کا مذاق اڑایا کرتے تھے۔ شغل ہوتا تھا۔ قیصرانی بھائی بھی تو اب نہیں آتے۔ ان کے نرم چست جملے یاد آتے ہیں۔ صائمہ شاہ کبھی قطعات و انتخاب پیش کر دیتی تھیں اب تو وہ بھی سب سے ہاتھ اٹھا ایک طرف ہوگئیں۔ فاتح اور انیس الرحمن بھی اب مسلسل نشے میں رہنے لگے ہیں۔ کم ہی بولتے ہیں۔ عاطف بٹ بھی اپنی رنگینی سمیت غائب ہیں اور کاشفی بھائی نے بھی پسندیدہ کلام کے زمرے کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔ عمر سیف کے ایک لفظی تبصرے بھی ناپید ہوگئے ہیں اور ابن سعید بھائی کی مسکان بھی سنجیدگی میں بدلتی جاتی ہے۔

آپ بھی کوئی یاد شریک کیجیے۔ ان کا ذکر کیجیے جو اب اس محفل میں اپنی مصروفیات کے سبب نہیں آتے۔ وہ جو روز و شب کی بھٹی میں جل رہے ہیں یا آسودہ حال ہیں۔ گلے کیجئے لیکن محبت بھرے۔ شکوے کیجیے لیکن مان سے بھرے۔ جن کا تذکرہ میں نے کیا ہے یا جن کا تذکرہ آپ لوگ کریں گے یہ سب وہ لوگ ہیں جن پر ہم مکمل الگ الگ خاکے لکھ سکتے ہیں۔ مگر وقت کی بےرخی دیکھیے کہ ان سب سندرتاؤں کو چند لفظوں میں سمونا پڑ رہا ہے۔ سلیم احمد کی یاد آرہی ہے کہ
کیسے قصے تھے کہ چھڑ جائیں تو اڑ جاتی تھی نیند
کیا خبر تھی وہ بھی حرف مختصر ہو جائیں گے
نین بھائی وہ کیا ہے کہ ہم لوگ آئس کا نشہ کر رہے ہیں آج کل۔۔۔:grin:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اگر ہم گاف پہ "پیش" پڑھ لیں تو!!! :LOL:
تو ان کا دراز ہونا بھی معجزہ ہوگا۔ :ROFLMAO:

اور ساتھ ساتھ عینی شاہ سے "کراس کراس" کی گیم چلا کرتی تھی کہ میری اتنی سرخ پروفائل اُسی جنگ کا نتیجہ ہے :LOL::LOL::LOL:
عینی شاہ بھی اب کہاں آتی ہے۔

عمر سیف بھائی کی وہ یک لفظی سطریں شاید وٹس ایپ پہ منتقل ہوتی جا رہی ہیں اور ساری توپوں کا رخ میری جانب ہے :D:ROFLMAO::LOL::D
یک سطری توپ تھوڑی ہوئی۔ وہ تو ایسے سنگ باری ہوئی نا۔۔۔ :p

ابنِ سعید بھائی کا "بٹیا" کہنا بھی یاد آ رہا ہے۔
ابن سعید بھائی تم کو تمہاری زنانہ مٹی اور منے کہلوانے کی وجہ سے "بٹیا" کہتے ہوں گے۔ :laugh:

تعمیر و تخریب کا تناسب کیا رہا نین بھائی؟ :p:LOL:
یہ مت پوچھو۔۔۔ :devil:

چودھویں کا چاند چڑھانے میں ہمارے نیرنگ خیال (نین بھائی) پرانے کھلاڑی ہیں، بس نو بال کا انتظار کرتے ہیں۔ :D:D:D
:devil3::devil3:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
تو ان کا دراز ہونا بھی معجزہ ہوگا۔ :ROFLMAO:
اور ہم معجزوں پہ ہی یقین رکھنے والی قوم ہیں۔ :ROFLMAO:
عینی شاہ بھی اب کہاں آتی ہے۔
پتہ نہیں کہاں غائب ہو گئی ہیں وہ! کسی کا فیس بک پہ ان سے کانٹیکٹ ہے تو انہیں بلایا جا سکتا ہے سالگرہ کے موقع پر۔۔۔ مدیحہ آپا بھی نظر نہیں آتیں اب۔۔۔
یک سطری توپ تھوڑی ہوئی۔ وہ تو ایسے سنگ باری ہوئی نا۔۔۔ :p
ہاہاہاہاہاہا
مستقل سنگ باری :D
ابن سعید بھائی تم کو تمہاری زنانہ مٹی اور منے کہلوانے کی وجہ سے "بٹیا" کہتے ہوں گے۔ :laugh:
o_Oo_Oo_O
وہ مجھے نہیں کہتے تھے! :LOL:
ع۔
جو بات سب سے ضروری تھی وہ چھپا گیا ہوں :p:p:p
ع۔
نین ہمارے عہد کے شیطان ہو گئے! :p:p:p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اور ہم معجزوں پہ ہی یقین رکھنے والی قوم ہیں۔ :ROFLMAO:
صرف یقین ہی۔۔۔ ;)

پتہ نہیں کہاں غائب ہو گئی ہیں وہ! کسی کا فیس بک پہ ان سے کانٹیکٹ ہے تو انہیں بلایا جا سکتا ہے سالگرہ کے موقع پر۔۔۔ مدیحہ آپا بھی نظر نہیں آتیں اب۔۔۔
پتا کرو یاار۔۔۔۔

وہ مجھے نہیں کہتے تھے! :LOL:
اوہ اچھا۔۔۔ ہوہوہوہوہوہوووووو:devil:

ع۔
جو بات سب سے ضروری تھی وہ چھپا گیا ہوں :p:p:p
تمہاری پرانی عادت ہے۔ :laughing:

ع۔
نین ہمارے عہد کے شیطان ہو گئے! :p:p
منے ہمارے دور کے نادان ہیں ازل سے
نین بھلے عہد کے شیطان ہوگئے
:devil3:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
:ROFLMAO:
مقدس آپی
تمہاری پرانی عادت ہے۔ :laughing:
ع۔
روٹھنا اُس سے تو اوروں سے الجھتے رہنا :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
منے ہمارے دور کے نادان ہیں ازل سے
نین بھلے عہد کے شیطان ہوگئے
الحمدللہ
جلے جاتے ہیں بڑھ بڑھ کر مٹے جاتے ہیں گر گر کر
حضور شمع پروانوں کی نادانی نہیں جاتی
:LOL::LOL::LOL:
 
Top