محترم سید عمران صاحب سے گفتگو

نور وجدان

لائبریرین
السلام علیکم !

(اسٹیج تو پہلے سے سجا ہوا ہے ۔ حاضرین کی طویل تعداد موجود ہے ۔ محترم خلیل الرحمن بیٹھے ہیں ۔ یہ ہمارے چیف گیسٹ ہیں اور ہم انہی کی موجودگی میں ایک اور اہم مہمان کو بُلاتے ہیں ۔ سید عمران صاحب کو بُلانے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے ، کیونکہ محمد عدنان اکبری نقیبی صاحب کی صدائے بازگشت پر لبیک سب سے پہلے محترم سید عمران کہتے ہیں ۔ ان دو بھائیوں کی نوک جھونک میں چھُپے پیار کو دل والے ہی محسوس کرسکتے ہیں ۔ محترم سید عمران صاحب کی طبیعت میں تجسس کوٹ کوٹ کے بھرا ہے ، معلوم ہوتا ہے کہ تمام تفاسیرِ قران پاک سے مستفید ہوچکے ہیں ۔ ان کے نزدیک خیال بہت اہم ہے تو دیکھئے ان کے نزدیک خیال کی اہمیت
محفل پر وقت گزاریں اور محفلین سے ٹکراؤ نہ ہو...
ایں خیال است و محال است و جنوں
تو کھل کر بتائیں کہ محفلین سے مل کر، ان سے بات چیت کرکے، ان سے ہنس بول کر نیز محاذ آرائی و جنگ بندی کرنے کے دوران کیسے لگے آپ کو یہ محفلین؟؟؟
اور ہاں...
صرف تعریفوں کے پل ہی نہیں باندھنے...
دل کی بھڑاس بھی نکال سکتے ہیں...
بس ذرا بھائی اخلاق میاں کی حد میں رہیے گا...
ورنہ مدیران ذمہ دار ہوں گے!!!

بعض مرتبہ اچانک دماغ کو یہ خیال جکڑ لیتا ہے...
بلکہ بعض لوگ تو وقت کا تعین بھی کرلیتے ہیں...
اسی مہینے کی بات ہے ہمارے دفتر کے ایک ساتھی کو دوپہر کا کھانا کھاتے ہوئے اچانک یہ خیال آیا کہ یہ تمہاری زندگی کا دوپہر کا آخری کھانا ہے...
اب تمہیں کل دوپہر کا کھانا نصیب نہیں ہوگا...
اب جناب وسوسے کا شکار ہوگئے...
منہ فق، چہرہ پیلا...
خیر کسی سے کچھ کہا نہیں...
اگلے دن جیسے جیسے ظہر کا وقت قریب آتا گیا ہاتھ پاؤں ڈھیلے پڑتے گئے اور دل کی دھڑکن تیز سے تیز تر ہوتی گئی...
یہاں تک کہ ظہر کی نماز کے بعد سنتیں بھی نہیں پڑھیں اور نہایت گھبرائی ہوئی حالت میں مسجد سے باہر آگئے...
ایک صاحب ان کی حالت دیکھ کر پاس آئے کہ تمہیں کیا ہورہا ہے...
ڈرتے ڈرتے ان سے سارا ماجرا بیان کیا...
انہوں نے جلدی سے کسی سے روٹی منگوا کر دو لقمے انہیں کھلادیے...
اور کہا تمہارا وسوسہ جھوٹا ہوگیا...
دیکھو تمہیں دوپہر کا کھانا نصیب ہوگیا...
بس یہ سنتے ہی ان کی جان میں جان آگئی...
آج ہنستے ہیں کہ کیا واہیات خیال ذہن سے چمٹ گیا تھا...
لہذا اس وسوسے کو ذہن سے نکال دیں...
خود اپنی طرف سے یہ اندیشے مت پالیے کہ جلدی جاؤں گا یا فلاں سے پہلے...
یہ سوچنے کا آپ سے نہ خدا نے کہا نہ رسول نے...
آپ نے خود ہی بلا کسی کے کہے یہ وسوسہ پالا ہے...
اب آپ ہی اپنے ہاتھوں اس کا کریا کرم فرمائیں...
ورنہ ساری عمر کا روگ بنا رہے گا!!!

ان کی گفتگو کا دوسرا پہلو : ایک جانب حقیقت پر یقین تو دوسری جانب خیال پر یقین اور تیسری جانب خیال کی حقیقت کا واہمہ ۔۔۔ یہ ایسی ہستی ہیں جو بال کی کھال اتارتے ہیں اور کھال سے بال نکال کرکے مزید کھال اتارتے ہیں ۔ یہ توصیفی کلمات پر مبنی بات ان کے پارہ صفتی کو ظاہر کرتی ہے ۔ ان کی شخصیت کا ایک اور پہلو ، بات میں سے مزاح کا رنگ نکالنا یعنی کہ زندہ دل انسان ہیں ۔۔تو آئیے آپ اور میں مل کے سوال کرتے ہیں اور جانتے ہیں ان کو :) میرے ساتھ ہیں فہد اشرف ، مریم افتخار ، محمد عدنان اکبر نقیبی صاحب انٹرویو پینل کا حصہ ہیں
 
نور وجدان

لائبریرین
) آپ کا نام کس نے رکھا اور اس کے آپ کی زندگی پر کیا اثرات ہیں؟ مزید یہ بھی بتائیے کہ اب تک آپ کو کن کن ناموں سے پکارا جاتا رہا؟

2) آپ کی تاریخ پیدائش کیا ہے اور عمر کی کتنی بہاریں دیکھ چکے ہیں؟

3) اب تک کن کن غیر نصابی اور فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لے چکے ہیں؟

4) اردو محفل پر کیسے آنا ہوا اور اس کے آپ کی زندگی پر کیا اثرات ہی؟

5) آپ کا روزمرہ کا معمول کیا ہے؟

6) آپ کے گھر پر اردو ادب میں دلچسپی کس کس کو ہے؟

7) آپ کا/کی پسندیدہ:
شاعر؟
نثرنگار؟
اداکار؟
گلوکار؟
سیاست دان؟
محفلین؟
کتاب؟
کھیل؟
فلم؟
ڈرامہ؟
قول؟
نعت؟
گانا؟

آ8)پ کا/کی پسندیدہ:
کتاب؟
فلم؟
کھیل؟
خوراک؟
مشروب

7) آپ کے خیال میں کن تین شخصیات نے دنیا پر سب سے زیادہ اثرات مرتب کیے؟

8) اپنے متعلق آپ کو کیا پسند ہے اور کیا ناپسند؟

9) اپنی زندگی کا کوئی شرارتی سا واقعہ شریک کیجیے.

10) وہ کون سی چیز ہے جو ہمیں زندگی میں مستقل مزاج اور بلند حوصلہ کے حامل بنانے کے لیے کافی ہے؟
11) اردو ادب می‍ں کس طرح کا انقلاب ضروری سمجھتے ہیں؟

12) ہمارے ملکی حالات میں تبدیلی کیونکر آ سکتی ہے؟

سوالنمبر 13: آپ نے قران پاک سے کیا سیکھا ؟

14) اب تک کس کس محفلین سے بالمشافہ ملاقات رہی اور آپ کے محسوسات کیسے رہے؟ مزید کس سے ملنے کی خواہش ہے؟

15 ) آپ کیا سمجھتے ہیں کہ انسان اپنی تقدیر خود بناتا ہے یا ہونی ہو کر رہے گی؟

16) آپ ذات پات پر یقین رکھتے ہیں ؟

17) آپ کے نزدیک بچوں کو موبائلز ٹیبز دے دینی چاہیے ،جیسے ہمارے خیبر کے حماد صافی 11 سال کی عمر میں پروفیسر ہیں.. وہ بھی تو استعمال کرتے ہوں.گے تو اس کے منفی اثرات سے کیسے بچا جائے

18)آپ کے خیال میں سوشل میڈیا پر انسان کا آئیڈیل رویہ کیا ہو سکتا ہے؟

19) آپ کے خیال میں وقت میں برکت کیسے آتی ہے اور کون سے ایسے کام ہیں جو انسان کو کرتے رہنے کا معمول بنانا چاہئیے؟

20)عشق مجازی عشقِ حقیقی کے لیے کتنا ضروری ہے جب کہ یہ محض اتفاقیہ واقعہ ہو؟
21)زندگی کی کوئی انتہائی وجدانی کیفیت اور کب طاری ہوئی ؟
22)آپ کے خیال میں روحانی سکون کے لیے سب سے اہم چیزکیاہے؟​
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین

سید عمران

محفلین
ہم نے ابھی یہ لڑی ملاحظہ فرمائی(مابدولت سے ملاقات کے اثرات)۔۔۔
صحیح بتاؤں سوالات میں مزہ نہیں آیا۔۔۔
وہی رٹے رٹائے سوالات جو سب سے کیے گئے۔۔۔
اب شاباش اچھی طرح محنت اور دماغ سوزی سے نئے سوالات تیار کریں۔۔۔
تاکہ ہمیں، آپ کو اور پڑھنے والوں کو اچھا لگے!!!
نوٹ: اگلے مراسلے میں کچھ سوالات کاپی پیسٹ کررہے ہیں جن کے جواب دینا آسان ہے۔۔۔:D:D:D
 
سید عمران

محفلین
ہمیں مندرجہ ذیل سوالات اچھے لگے ہیں، اس بنا پر کہ ان کے واسطے سے کچھ کام کی اور اچھی باتیں نشر ہو جائیں، جن سے کچھ سیکھنے کو بھی مل سکتا ہے اور کوئی عمل کرنا چاہے تو ان شاء اللہ اچھے اور بہترین نتائج ملنے کی قوی امید ہے۔۔۔
باقی آپ کی پسندیدہ خوشبو یا کھانا وغیرہ جیسے سوالات جو ڈائجسٹوں میں چھپتے ہیں ہمیں پسند نہیں۔۔۔
کوئی کباب کھائے یا گلاب سونگھے اس سے کسی کو غرض یا کیا فائدہ؟؟؟
بہرحال وہ سوالات یہ ہیں:

آپ نے قرآن پاک سے کیا سیکھا ؟
اب تک کن کن غیر نصابی اور فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لے چکے ہیں؟
اردو محفل پر کیسے آنا ہوا اور اس کے آپ کی زندگی پر کیا اثرات ہی؟
وہ کون سی چیز ہے جو ہمیں زندگی میں مستقل مزاج اور بلند حوصلہ کے حامل بنانے کے لیے کافی ہے؟
آپ کیا سمجھتے ہیں کہ انسان اپنی تقدیر خود بناتا ہے یا ہونی ہو کر رہے گی؟
آپ کے خیال میں سوشل میڈیا پر انسان کا آئیڈیل رویہ کیا ہو سکتا ہے؟
عشق مجازی عشقِ حقیقی کے لیے کتنا ضروری ہے جب کہ یہ محض اتفاقیہ واقعہ ہو؟
آپ کے نزدیک بچوں کو موبائلز ٹیبز دے دینی چاہیے ،جیسے ہمارے خیبر کے حماد صافی 11 سال کی عمر میں پروفیسر ہیں.. وہ بھی تو استعمال کرتے ہوں.گے تو اس کے منفی اثرات سے کیسے بچا جائے؟
آپ کے خیال میں وقت میں برکت کیسے آتی ہے اور کون سے ایسے کام ہیں جو انسان کو کرتے رہنے کا معمول بنانا چاہئیے؟
زندگی کی کوئی انتہائی وجدانی کیفیت اور کب طاری ہوئی ؟
آپ کے خیال میں روحانی سکون کے لیے سب سے اہم چیزکیاہے؟
وہ کون سی چیز ہے جو ہمیں زندگی میں مستقل مزاج اور بلند حوصلہ کے حامل بنانے کے لیے کافی ہے؟
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
اور رہی بات فلم، مووی ، تھیڑ کی، تو ہم اپنی ذات سے کتنے ہی برے اور خراب ہوں لیکن دوسروں کو تو حسن ظن رکھنا چاہیے کہ شاید یہ ایسا نہ کرتے ہوں ۔ کم از کم ہم سے پسندیدہ ٹی وی، فلم، مووی، تھیٹر کا پوچھنا کچھ نامناسب سا لگتا ہے۔۔۔
(اور کون سا آپ کے پوچھنے پر ہم بتادیں گے!!!)
:D:D:D
 
آخری تدوین:
ہمیں مندرجہ ذیل سوالات اچھے لگے ہیں، اس بنا پر کہ ان کے واسطے سے کچھ کام کی اور اچھی باتیں نشر ہو جائیں، جن سے کچھ سیکھنے کو بھی مل سکتا ہے اور کوئی عمل کرنا چاہے تو ان شاء اللہ اچھے اور بہترین نتائج ملنے کی قوی امید ہے۔۔۔
باقی آپ کا پسندیدہ خوشبو، کھانا وغیرہ جیسے سوالات جو ڈائجسٹوں میں چھپتے ہیں ہمیں پسند نہیں۔۔۔
کوئی کباب کھائے یا گلاب سونگھے اس سے کسی کو غرض یا کیا فائدہ؟؟؟
وہ سوالات یہ ہیں:

اب تک کن کن غیر نصابی اور فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لے چکے ہیں؟
اردو محفل پر کیسے آنا ہوا اور اس کے آپ کی زندگی پر کیا اثرات ہی؟
وہ کون سی چیز ہے جو ہمیں زندگی میں مستقل مزاج اور بلند حوصلہ کے حامل بنانے کے لیے کافی ہے؟
آپ کیا سمجھتے ہیں کہ انسان اپنی تقدیر خود بناتا ہے یا ہونی ہو کر رہے گی؟
آپ کے خیال میں سوشل میڈیا پر انسان کا آئیڈیل رویہ کیا ہو سکتا ہے؟
عشق مجازی عشقِ حقیقی کے لیے کتنا ضروری ہے جب کہ یہ محض اتفاقیہ واقعہ ہو؟
آپ کے نزدیک بچوں کو موبائلز ٹیبز دے دینی چاہیے ،جیسے ہمارے خیبر کے حماد صافی 11 سال کی عمر میں پروفیسر ہیں.. وہ بھی تو استعمال کرتے ہوں.گے تو اس کے منفی اثرات سے کیسے بچا جائے؟
آپ کے خیال میں وقت میں برکت کیسے آتی ہے اور کون سے ایسے کام ہیں جو انسان کو کرتے رہنے کا معمول بنانا چاہئیے؟
زندگی کی کوئی انتہائی وجدانی کیفیت اور کب طاری ہوئی ؟
آپ کے خیال میں روحانی سکون کے لیے سب سے اہم چیزکیاہے؟
آپ کو جو سوالات پسند ہیں ان کے جوابات تو لکھئیے، ان شاء اللہ سوالات کی اگلی کھیپ آپ کے ذوق کے مطابق حاضر ہو جائے گی. :)
 
سید عمران

محفلین
آپ کو جو سوالات پسند ہیں ان کے جوابات تو لکھئیے، ان شاء اللہ سوالات کی اگلی کھیپ آپ کے ذوق کے مطابق حاضر ہو جائے گی. :)
اگر واقعی سوچ سمجھ کر لکھنے ہیں تو کچھ وقت دیں۔۔۔
تھوڑا تھوڑا کرکے جواب دے دوں گا، ان شاء اللہ!!!
 
ابھی تو ہم نے آپ سے اور بھی بہت سے سوالات کرنے ہیں! بہت کچھ سیکھنا ہے محترمی!!! ان کے جوابات ہوں گے تو اگلے سوالات کر پائیں گے. :)
 
سین خے

محفلین
ہم نے ابھی یہ لڑی ملاحظہ فرمائی(مابدولت سے ملاقات کے اثرات)۔۔۔
صحیح بتاؤں سوالات میں مزہ نہیں آیا۔۔۔
وہی رٹے رٹائے سوالات جو سب سے کیے گئے۔۔۔
اب شاباش اچھی طرح محنت اور دماغ سوزی سے نئے سوالات تیار کریں۔۔۔
تاکہ ہمیں، آپ کو اور پڑھنے والوں کو اچھا لگے!!!
نوٹ: اگلے مراسلے میں کچھ سوالات کاپی پیسٹ کررہے ہیں جن کے جواب دینا آسان ہے۔۔۔:D:D:D

انٹرویو پینل آپ سے سوالات کر لے۔ ان کے بعد میں سوالات کروں گی اور امید ہے کہ چونکہ آپ کے مزاج کو کسی حد تک سمجھ چکی ہوں تو سوالات کسی حد تک آپ کو پسند آجائیں گے :)

بس یہ یاد رکھا جائے کہ آسانی سے تو آپ کی جان خلاصی نہیں ہونے والی ہے :p
 
Top