تیرہویں سالگرہ دربار عام: اراکین عملہ کٹہرے میں

نبیل

تکنیکی معاون
ہمیں ایک بار نوٹیکفیشن ملتا ہے بس دوبارہ شو نہیں ہوتا پہلے پانچ چھ دن تک اطلاعات ملتے تھے اب ایک دن کی لمٹ پر ہےبس

تو بھائی اس میں ایڈمن کا کیا کیا قصور ہے؟ اب تم کہو گے کہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اور گوشت مہنگا ہو گیا ہے، یہ بھی ایڈمن کی وجہ سے ہے۔ ہے نا؟
 
فرقان احمد

محفلین

جنگ عظیم اول اور جنگ عظیم دوم چھڑنے کی وجہ آپ ہو سکتے ہیں تو بے چاری لوڈشیڈنگ کی کیا مجال ہے؟
 
ہمیں ایک بار نوٹیکفیشن ملتا ہے بس دوبارہ شو نہیں ہوتا پہلے پانچ چھ دن تک اطلاعات ملتے تھے اب ایک دن کی لمٹ پر ہےبس
عبد الرحمن بھائی! آپ کی اطلاعات محدود نہیں کی گئیں، یہ انتظامیہ کے علاوہ کچھ مافوق الفطرت عناصر کی سازش ہو سکتی ہے تاکہ آپ ہر روز محفل پر آئیں. :)
 
زیک

مسافر
یہ سوال نہ صرف منتظمین اور مدیران سے ہے بلکہ تمام محفلین سے۔

کیا آپ کے خیال میں یہ لڑی محفل کے معیار پر پوری اترتی ہے؟ کیا یہ اسلامی تعلیمات کے معیار پر پوری اترتی ہے؟

کچھ عرصہ پہلے کچھ زمروں میں نئے ارکان پر کچھ پابندیاں تھیں۔ کیا وہ پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں؟

کچھ زمروں بشمول “اسلامی تعلیمات” ادارت کے تحت ہیں۔ یہاں کوئی لڑی یا مراسلہ اسی وقت ظاہر ہوتا ہے جب کوئی مدیر اسے اپروو کرے۔ ظاہر ہے کہ اس اپروول سے یہ نہیں سمجھا جا سکتا کہ مدیر یا محفل مراسلے کے متعلق کوئی رائے رکھتے ہیں۔ لیکن اس ادارت کا مقصد اور سٹینڈرڈ کیا ہے اور کیا ہونا چاہیئے؟ کیا غیر معیاری مواد کو رد کرنا اس کا حصہ ہونا چاہیئے؟ یا صرف لڑائی فساد کو روکنا؟
 
ہادیہ

محفلین
میں نے اس لڑی میں اپنی ساری بھڑاس نکالنی تھی ۔۔ مگر میرا پہلا مراسلہ ہی اپروو نہیں ہوا ایڈمنز کی طرف سے۔۔ مذاق سمجھا ہوا اسلام اور اس کی تعلیمات کو۔۔ عورتوں کو حکم دینے آجاتے ہیں مرد حضرات ۔۔ کیا اسلام کی تعلیمات صرف عورتوں کے لیے مختص کی گئیں تھیں۔۔ خیر یہ بحث یہاں نہیں بنتی۔۔ لیکن یہ تو جس ایڈمن نے اپروو کیا ہے ۔ وہی بہتر بتا سکتے ہیں ۔۔ بطور محفلین میں یہی کہوں گی یہ کسی بھی معیار پہ پورا نہیں اترتی۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ سوال نہ صرف منتظمین اور مدیران سے ہے بلکہ تمام محفلین سے۔

کیا آپ کے خیال میں یہ لڑی محفل کے معیار پر پوری اترتی ہے؟ کیا یہ اسلامی تعلیمات کے معیار پر پوری اترتی ہے؟

کچھ عرصہ پہلے کچھ زمروں میں نئے ارکان پر کچھ پابندیاں تھیں۔ کیا وہ پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں؟

کچھ زمروں بشمول “اسلامی تعلیمات” ادارت کے تحت ہیں۔ یہاں کوئی لڑی یا مراسلہ اسی وقت ظاہر ہوتا ہے جب کوئی مدیر اسے اپروو کرے۔ ظاہر ہے کہ اس اپروول سے یہ نہیں سمجھا جا سکتا کہ مدیر یا محفل مراسلے کے متعلق کوئی رائے رکھتے ہیں۔ لیکن اس ادارت کا مقصد اور سٹینڈرڈ کیا ہے اور کیا ہونا چاہیئے؟ کیا غیر معیاری مواد کو رد کرنا اس کا حصہ ہونا چاہیئے؟ یا صرف لڑائی فساد کو روکنا؟
میرے خیال میں ہر کسی کو اپنی رائے اور نکتہ نظر بیان کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیئے ۔ اس لڑی میں جو رائے ہے وہ صرف مراسلہ نگار کی ہی نہیں ہے بلکہ کثیر عوام الناس اور بہت سے محفلین کی بھی ہو سکتی ہے، اور ہر محفلین کو اپنی رائے بیان کا حق حاصل ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ محفل کی پالیسی نئے ارکان کے بارے میں کیا ہے، یہی لڑی کوئی پرانا رکن بھی ارسال کر سکتا تھا، اس کو حق حاصل ہے۔

رائے سے اختلاف ہونے کا مطلب کسی دوسرے کو اس کی رائے سے روکنا نہیں ہے۔ کوئی اتفاق نہیں کرتا تو محفل قوانین کے اندر بحث مباحثہ کرے، محفل پالیسی اس کی اجازت دیتی ہے یا اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے وغیرہ۔

اور مجھے لگتا ہے یہی سوچ کر کسی مدیر نے اسے اپروو کیا ہوگا۔ اگر میں مدیر ہوتا اور میرے پاس بھی یہ کیس ہوتا تو میں اسے نکتہ نظر کی وجہ سے رد نہ کرتا بلکہ اس وجہ سے اپروو نہ کرتا کہ عنوان اور پوسٹ میں کوئی ربط نہیں ہے، عنوان کچھ اور ہے، پوسٹ میں پردےکے متعلق ہے یا کم از کم عنوان تبدیل کر کے اپروو کرتا۔
 
کیا آپ کے خیال میں یہ لڑی محفل کے معیار پر پوری اترتی ہے؟ کیا یہ اسلامی تعلیمات کے معیار پر پوری اترتی ہے؟
آپ کے اندازے میں محفل کے لگ بھگ بیس لاکھ مراسلوں میں کتنے مراسلے ہوں گے جو "محفل اور اسلامی تعلیمات" کے معیار پر نہیں اترتے؟ :)
ان سب کی خبر کیوں نہ لی جائے؟ اور ان سب کے اپروو کرنے والوں سے کیوں سوال نہ کیا جائے؟
 
یہ لڑی محض ایک مثال کے طور پر دی ہے کہ آج ہی نظر سے گزری تھی۔ اور مثالیں بھی آسانی سے مل جائیں گی۔
 
ہادیہ

محفلین
اور مجھے لگتا ہے یہی سوچ کر کسی مدیر نے اسے اپروو کیا ہوگا۔ اگر میں مدیر ہوتا اور میرے پاس بھی یہ کیس ہوتا تو میں اسے نکتہ نظر کی وجہ سے رد نہ کرتا بلکہ اس وجہ سے اپروو نہ کرتا کہ عنوان اور پوسٹ میں کوئی ربط نہیں ہے، عنوان کچھ اور ہے، پوسٹ میں پردےکے متعلق ہے یا کم از کم عنوان تبدیل کر کے اپروو کرتا۔
یہ آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے بھائی۔ عنوان اور پوسٹ میں کوئی ربط نہیں۔۔ مجھے غصہ اسی بات پہ زیادہ آیا ہے۔ پردے سے کوئی بھی مسلمان عورت انکار نہیں کرتی۔ بے شک ہر انسان کی اپنی رائے ہے ۔۔اور ہمیں احترم بھی کرنا چاہیے۔۔ لیکن اس تھریڈ میں بات کہی کچھ گئی عنوان کچھ بتایا گیا۔۔ ضروری نہیں کوئی خوشی سے مردوں کے ساتھ کام کرے۔۔حالات و واقعات مجبور بھی کردیتے ہیں۔۔ ۔ اگر یہ صاحب دلائل سے اس بات کی وضاحت کرتے کہ عورت کو کیوں سربراہی نہیں دینی چاہیے ۔۔ پھر تو بات بھی ٹھیک ہوتی۔۔۔
 
نور وجدان

لائبریرین
یہ سوال نہ صرف منتظمین اور مدیران سے ہے بلکہ تمام محفلین سے۔

کیا آپ کے خیال میں یہ لڑی محفل کے معیار پر پوری اترتی ہے؟ کیا یہ اسلامی تعلیمات کے معیار پر پوری اترتی ہے؟

کچھ عرصہ پہلے کچھ زمروں میں نئے ارکان پر کچھ پابندیاں تھیں۔ کیا وہ پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں؟

کچھ زمروں بشمول “اسلامی تعلیمات” ادارت کے تحت ہیں۔ یہاں کوئی لڑی یا مراسلہ اسی وقت ظاہر ہوتا ہے جب کوئی مدیر اسے اپروو کرے۔ ظاہر ہے کہ اس اپروول سے یہ نہیں سمجھا جا سکتا کہ مدیر یا محفل مراسلے کے متعلق کوئی رائے رکھتے ہیں۔ لیکن اس ادارت کا مقصد اور سٹینڈرڈ کیا ہے اور کیا ہونا چاہیئے؟ کیا غیر معیاری مواد کو رد کرنا اس کا حصہ ہونا چاہیئے؟ یا صرف لڑائی فساد کو روکنا؟

اس کو اسلامی تعلیمات سے انحراف نہیں کہا جاسکتا ہے مگر یہ عصر حاضر کی ضرورت کے تقاضے سے پرے ہے. اسلام قدامت پسند دین نہیں ہے یہ تو وقت کے ساتھ مسلسل بدلتا رہا ہے اس لیے آج بھی موجود ہے ... رضیہ سلطانہ بھی سلطان التتمش کی.بیٹی تھیں ... سلطان نے ان کو جو اپنے وقت کے ولی اللہ تھے، بطور ولی عہد نامزد کردیا تھا جبکہ ان کے بیٹے موجود تھے. تاریخ.شاہد ہے ان کے چار بیٹے نا اہل نکلے. دو بیٹوں نے رضیہ سلطانہ کو حکومت نہیں کرنے دی اور خود حکومت کرنے لگے مگر بالآخر رضیہ سلطانہ دو سال حکمران رہیں .. ان کو حکومت سے ہٹانے کے لیے یہی فتوی لگا تھا کہ وہ مردانہ لباس پہنتی تھیں ...

مجھے محترم وارث صاحب کی بات اچھی لگی کہ ہر شخص کی رائے محترم ہے جبتکہ اختلافات نہ بڑھ جائیں
.
 
منتظمین سے سوال: کیا محفل میں عبد الرحمن اور عبد الرحمٰن کی گنجائش ہے؟ کیا اعراب اور بغیر اعراب دونوں طرح کے نام کی اجازت ہونی چاہیئے؟ کیا ZWNJ ڈال کر بھی نام رکھا جا سکتا ہے؟
اوہ خدایا! میں ان عبدالرحمن بھائی کو اور اُن عبدالرحمن بھائی کو ایک ہی سمجھتی رہی!!!
 
سین خے

محفلین
مجھے منتظمین سے بے انتہا شکایت پیدا ہو چکی ہے۔ جی ہاں!
حد درجہ نرم ہیں۔ اتنی نرمی کا کوئی فائدہ ہے کیا؟ کسی نے آپ حضرات کو آپ کی اس اچھائی کا کریڈٹ دینا پسند کیا؟ نہیں! میری گزارش ہے دونوں بروقت تنبیہ دینے کی عادت بنائیے۔ لوگوں کو آپ کی آخر کی کاروائی نظر آتی ہے لیکن آپ کا چھوٹ دینا نظر نہیں آتا۔ شرمندہ نہ کرنے کے چکر میں آپ لوگوں کی مفت میں سلواتیں سنتے ہیں! سلام ہے جناب آپ لوگوں کی وسعتِ قلبی پر! کبھی میں بھی ایسی ہوا کرتی تھی پر اب میں نے کان پکڑے۔
 
Top