یاز بھائی کا انٹرویو

ہادیہ

محفلین
بہت شکریہ نایاب بھائی۔
اتنی علم و آگہی کہاں کہ آپ کے سوال کا جواب قرار واقعی دے پاؤں، تاہم رسمِ لڑی کے باعث جواب دینا ہی پڑے گا۔

ویسے تو پورا چہرہ ہی سچ بولتا ہے۔ یعنی چہرے کی جزئیات کو الگ الگ پرکھنا اتنا آسان نہیں ہے۔ لیکن میرے خیال سے پیشانی اور ہونٹ سب سے زیادہ راز عیاں کرتے ہیں۔
آپ کی بات سے بھی اتفاق کرتی ہوں کچھ حد تک۔۔ یہاں کچھ کہنا چاہوں گی ۔۔ اگر آپ برا نا مانیں۔۔ ویسے تو آپ اتنے اچھے ہیں کبھی برا مانتے دیکھا نہیں آپ کو۔۔:)
ہمیشہ آنکھیں سچ بولتی ہیں۔۔زبان چاہے جھوٹ بھی بولے۔۔ ہماری خوشی، غم، نفرت غرض ہر جذبہ آنکھیں بیان کردیتی ہیں ۔۔۔
خیر زبردست انٹرویو۔۔ یہاں ابھی تک جن کے بھی انٹرویو پڑھے ہیں ۔۔ ہر کسی کی الگ ہی شخصیت۔۔ الگ ہی مقام ۔۔۔بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں بھی جان کر:)
خوش رہیے:)
انٹرویو پینل کی بہت شکر گزار ہوں ۔۔ ان کی بدولت ہم نکموں کو بھی کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا۔۔
نایاب بھائی کا بھی انٹرویو پڑھ رہی ہوں آج کل۔۔لیکن ان کی گفتگو اوپر سے ہی گزر گئی۔۔۔سوری یہ تبصرہ یہاں نہیں بنتا۔۔ لیکن ایسے ہی لکھ دیا:)
 
ویسے اٹک کا ایک چکر بھی لگانا ہے ہم نے، ایک دوست سے ملنے کے لئے۔ امید ہے کہ اس میں بھی ملاقات ہو گی۔
یہ پرلے درجے کی زیادتی ہوگی کہ اٹک آئیں اور ہمیں زیارت سے محروم کر جائیں۔ اگر پہلے نہیں تو اب نوٹ فرمالیں شرٹ سلوا لیں جس پر پرنٹڈ ہو۔ jamati in attock meet him ۔ قبلہ ہم منتظر رہیں گے آپ کی خدمت کے لیے۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
کبھی آپ نے بلوچستان کی سیاحت کی ہے؟
کہاں یا کس جگہ کرنا چاہیں گے؟
بلوچستان میں صرف گڈانی، سومیانی وغیرہ ہی دیکھا ہے۔ باقی کی زیارت کا ابھی تک موقع نہیں ملا۔
موقع ملا تو سب سے پہلے ہنگول نیشنل پارک، کنڈ ملیر اور نانی مندر وغیرہ دیکھنا چاہوں گا۔
 

زیک

مسافر
ایک سوال بہت عرصے سے کرنا چاہ رہا تھا
ہائیکنگ سے متعلق اپنے تجربات و مشاہدات سے آگاہ کریں.

یہ تو بہت ہی وسیع موضوع ہے بھائی۔

ویسے ایک الگ لڑی شروع کرنی چاہیے
لیکن خدشہ ہے کہ "کرتے ہیں کچھ" کے چکر میں ایسا نہ ہو کہ کچھ بھی ہاتھ نہ آئے!!
واقعی بہت وسیع موضوع ہے۔ الگ لڑی شروع کریں ربیع۔ پھر اسے بھرتے ہیں
 
Top