یاز بھائی کا انٹرویو

عرفان سعید

محفلین
حیرت کی بات کہ یہ لڑی کبھی نظر سے گزری ہی نہیں۔
ابتدائی سوالات کے کچھ جواب دیکھے تو اس لڑی کو کڑی نگرانی میں لے آیا ہوں۔ :)
ذرا فراغت ملتی ہے تو تسلی سے دیکھتا ہوں۔
 

یاز

محفلین
یعنی میں بھی وصیت لکھ رکھوں؟
یا بیمہ پالیسی ہی لے چھوڑوں!!
ویسے یہ بلیک کامیڈی بھی بڑی ستمگر چیز ہے۔ بیک وقت ہنساتی بھی ہے اور لہو کے آنسو رلاتی بھی ہے۔
اللہ تعالیٰ وارث بھائی کے درجات بلند کرے، اور ان کی فیملی کے ساتھ ساتھ احبابِ محفل کو بھی ان کی کمی کا صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ آمین
جیسے مستنصر نے احمد داؤد کی بابت کہا تھا کہ۔۔۔ اگر کوئی ایک شخص سارے شہر کو ویران کر جانے پہ قادر تھا تو وہ احمد داؤد تھا۔
اسی طور پہ ہم وارث بھائی اور اردو محفل کو ویران و لاوارث کر جانے کے بارے میں کہہ سکتے ہیں۔
لوگ بعد میں در در کی خاک چھانیں گے
ہم جیسوں کے نعم البدل نہیں ہوتے
 

زیک

مسافر
یعنی میں بھی وصیت لکھ رکھوں؟
یا بیمہ پالیسی ہی لے چھوڑوں!!
وارث اور میں اکٹھے ہی چلے تھے عدم کی جانب۔ فرق صرف اتنا کہ مجھے واپس بھیج دیا گیا۔

وصیت 20 سال سے لکھ رکھی ہے۔ جب مارٹگیج تھی تو بیمہ پالیسی بھی لے رکھی تھی۔
 
Top