تیرہویں سالگرہ کاونٹ ڈاؤن: فورم پر دو ملین پیغامات کی تکمیل کے اہم سنگِ میل کی جانب پیش قدمی

السلام علیکم!
تمام محفلین کو بصد فرحت و انبساط مطلع کیا جاتا ہے کہ اردو محفل فورم اپنی تیرہویں سالگرہ کے موقع پر ایک اہم سنگِ میل عبور کرنے جا رہا ہے. دو ملین پیغامات کا لبِ بام محض دو چار ہاتھ کی دوری پر ہے اور آپ ایسی ہستیاں منزل کی جانب بڑھ رہی ہوں تو خود منزل کی بے تابیاں قابلِ دید ہوتی ہیں. مجھے یہاں سے منزل کی صدائے بے تاب کی بازگشت سنائی دے رہی ہے جو یوں کہتی ہوئی محسوس ہوتی ہے کہ 'تیرہ برس سے راہ دیکھ رہی ہوں اور جب سے قافلہ دور سے آتا ہوا محسوس ہو رہا ہے تو قدم گنتے گنتے نہیں تھکتی. گنتی رہوں گی، گنتی رہوں گی جب تک میں ان سبھی قدموں کو خود بڑھ کر چوم نہ لوں.' :)
 

عظیم

محفلین
عدنان بھائی کے لیے تو بہت آسان ہیں...
اخباروں کی دلچسپ و سنسنی خیز خبروں کے کاپی پیسٹ کے وہ ڈھیر لگائیں گے کہ...
سات ہزار مراسلے سات منٹ میں ڈھیر!!!
اگر آپ دونوں کی لڑائی اس بات پر کرا دی جائے کہ کون زیادہ مراسلے کرتا ہے تو یہ ہدف ایک ہی دن میں پورا ہو سکتا ہے
 
Top