دوڑ پیچھے کی طرف اے گردشِ ایام تُو

فہد اشرف

محفلین
بچپن میں گھروں میں مچھردانی بھی ہوا کرتی تھی
حاضر ہے
IMG_20180712_233929.jpg
 

شکیب

محفلین
کشمیر کا چکر ضرور لگائیں ۔ شاید آپ کے کشمیر میں بھی ہو۔
کشمیر ہمارا ہی ہے!!! :unsure:
واہ...
زبردست...
بروقت، برمحل جملہ!!!
نئی لڑی کھولی جائے؟ گراف توڑنے کے کام آئے گی...
 
کیا سل یعنی mortar اور بٹہ یعنی pestle ؟
مقصد ایک جیسا ہی ہے۔
سل تو پتھر کی سلیب کو کہتے ہیں، جس پر چٹنی وغیرہ پیسی جاتی ہے۔ اور جس پتھر سے پیسی جاتی ہے، اسے بٹہ کہتے ہیں۔
آپ نے جو لکھا یہ تو پیسنے سے زیادہ کوٹنے کے لیے مستعمل ہے۔ اس کا نام ابھی ذہن میں نہیں آ رہا۔
 
مقصد ایک جیسا ہی ہے۔
سل تو پتھر کی سلیب کو کہتے ہیں، جس پر چٹنی وغیرہ پیسی جاتی ہے۔ اور جس پتھر سے پیسی جاتی ہے، اسے بٹہ کہتے ہیں۔
آپ نے جو لکھا یہ تو پیسنے سے زیادہ کوٹنے کے لیے مستعمل ہے۔ اس کا نام ابھی ذہن میں نہیں آ رہا۔
ہاون دستہ
 

عثمان

محفلین
محکمہ ڈاک اور پوسٹ آفس وغیرہ شاید ابھی بھی چل رہے ہوں۔ لیکن خط کا لفافہ بھی آخری بار بیسویں صدی میں ہی کبھی استعمال کیا تھا۔
08.jpg

d67bfdc20fc3a1a5ba65a9ea3b530944.jpg
محکمہ ڈاک کی سروسز تو یہاں بہت استعمال ہوتی ہیں۔۔ اکثر دستاویزات اور پارسل اس کے ذریعے بھجوائے جاتے ہیں۔
 

عثمان

محفلین
امی جان یہ واقعہ سناتی ہیں کہ ہماری ایک خالہ جان نے اپنی کسی سہیلی کو عید کارڈ بھیجنے کا قصد کیا۔ عید کارڈ منگوایا گیا۔ اس پہ خوشخطی سے عید مبارک اور نام وغیرہ لکھے گئے۔ اس کے بعد لفاٍفے میں بند کیا اور جب باری آئی کہ لفافے پہ کیا لکھا جائے تو کسی عقل مند نے مشورہ دیا کہ سب سے اہم چیز تو اپنا نام ہے کہ وصول کنندہ کو علم تو ہو کہ کس نے اور کہاں سے بھیجا ہے۔ سو اپنا نام اور پتا لکھ کر اس کو لیٹر باکس میں ڈالنے کے لئے "شہر" بھیجا گیا۔ چند دن بعد کامیابی سے اپنے ہی گھر میں موصول ہو گیا۔
میں نے کچھ ڈالر خرچ کر کے محکمہ ڈاک کی ایکسپریس سروس کے ذریعہ بھجوایا تھا۔ اگلے ہی دن واپس موصول ہوگیا۔
 
Top