تیرہویں سالگرہ پیراگراف کی تلخیص کریں اور مناسب عنوان تجویز کریں!

مرحوم مختار مسعود کی تحریر سے ایک اقتباس،

۔۔۔۔۔۔۔

"دور تک پھیلے ہوئےسلسلہ کوہ کی برف سے پٹی ہوئی خوبصورت وادیوں اور ڈھکی ہوئی بارُعب چوٹیوں کو ہوائی جہاز کے دریچہ سے پہلی بار دیکھا تو پتہ چلا کہ گمراہی میں بے ذوقی اور کفر میں کم نظری کو کتنا دخل ہے۔ اتنے خوش منظر اور پائیدار برف کدے کے ہوتے ہوئے لوگ کیونکر آتش پرست ہوگئے۔ آگ میں وہ کیا بات ہے جو برف میں نہیں۔ اُس میں حدّت اس میں شدّت، وہ طلائی یہ نقرئی، وہ دھواں دھواں یہ اُجلی اور بے داغ۔ اور دونوں معمولاتِ زندگی کے لیے درکار اور کارآمد۔ ایک جنگ میں آتشِ انتقام بھڑکائی جاتی ہے اور دوسری سرد جنگ کہلاتی ہے۔ شعر کا ایک مصرع اگر آتشِ شوق کے ذکر سے شروع ہو تو دوسرا آہِ سرد پر ختم ہوتا ہے۔ رزم ہو کہ بزم، اگر آگ لازم ہے تو یخ ملزوم۔"

۔۔۔۔۔۔۔

معزز محفلین سے گزارش ہے کہ اس پیراگراف کی تلخیص فرمائیں اور مناسب عنوان بھی تجویز کریں، شکریہ!
عنوان : لباس آئینہ
 
فرقان احمد

محفلین

خوب سر پھٹول کے بعد بھی مذکورہ بالا اقتباس سے ہم 'لباس' اور 'آئینہ' کشید نہ کر پائے؛ اسے ہماری کم فہمی پر محمول فرمائیے گا۔
 
سید عمران

عدنان بھائی کی جلیبی کے مافق سیدھی بات سمجھ میں نہیں آرہی؟؟؟
فورا سے پیشتر نیورو فزیشن کو دکھائیں!!!
 
نبیل

تکنیکی معاون
"دور تک پھیلے ہوئےسلسلہ کوہ کی برف سے پٹی ہوئی خوبصورت وادیوں اور ڈھکی ہوئی بارُعب چوٹیوں کو ہوائی جہاز کے دریچہ سے پہلی بار دیکھا تو پتہ چلا کہ گمراہی میں بے ذوقی اور کفر میں کم نظری کو کتنا دخل ہے۔ اتنے خوش منظر اور پائیدار برف کدے کے ہوتے ہوئے لوگ کیونکر آتش پرست ہوگئے۔ آگ میں وہ کیا بات ہے جو برف میں نہیں۔ اُس میں حدّت اس میں شدّت، وہ طلائی یہ نقرئی، وہ دھواں دھواں یہ اُجلی اور بے داغ۔ اور دونوں معمولاتِ زندگی کے لیے درکار اور کارآمد۔ ایک جنگ میں آتشِ انتقام بھڑکائی جاتی ہے اور دوسری سرد جنگ کہلاتی ہے۔ شعر کا ایک مصرع اگر آتشِ شوق کے ذکر سے شروع ہو تو دوسرا آہِ سرد پر ختم ہوتا ہے۔ رزم ہو کہ بزم، اگر آگ لازم ہے تو یخ ملزوم۔"

زندگی تضادات کا مجموعہ ہے اور بعض متضاد پہلو ایک ہی نظریے کو جنم دیتے ہیں۔
 
سید عمران

محفلین
مرحوم مختار مسعود کی تحریر سے ایک اقتباس،

۔۔۔۔۔۔۔

"دور تک پھیلے ہوئےسلسلہ کوہ کی برف سے پٹی ہوئی خوبصورت وادیوں اور ڈھکی ہوئی بارُعب چوٹیوں کو ہوائی جہاز کے دریچہ سے پہلی بار دیکھا تو پتہ چلا کہ گمراہی میں بے ذوقی اور کفر میں کم نظری کو کتنا دخل ہے۔ اتنے خوش منظر اور پائیدار برف کدے کے ہوتے ہوئے لوگ کیونکر آتش پرست ہوگئے۔ آگ میں وہ کیا بات ہے جو برف میں نہیں۔ اُس میں حدّت اس میں شدّت، وہ طلائی یہ نقرئی، وہ دھواں دھواں یہ اُجلی اور بے داغ۔ اور دونوں معمولاتِ زندگی کے لیے درکار اور کارآمد۔ ایک جنگ میں آتشِ انتقام بھڑکائی جاتی ہے اور دوسری سرد جنگ کہلاتی ہے۔ شعر کا ایک مصرع اگر آتشِ شوق کے ذکر سے شروع ہو تو دوسرا آہِ سرد پر ختم ہوتا ہے۔ رزم ہو کہ بزم، اگر آگ لازم ہے تو یخ ملزوم۔"

۔۔۔۔۔۔۔

معزز محفلین سے گزارش ہے کہ اس پیراگراف کی تلخیص فرمائیں اور مناسب عنوان بھی تجویز کریں، شکریہ!

'' چراغ تلے''
آفتاب کے رخ تابا‌ں کے ہوتے ہوئے لوگ نجانے ہاتھوں میں چراغ لیے کس کی تلاش میں حیراں و سرگرداں پھرتے رہتے ہیں!!!
 
Top