تیرہویں سالگرہ پر عرض کیاہے۔۔۔

اکمل زیدی

محفلین
اس وقت مصروفیت زیادہ تھی. محترمی! بہت ہی اچھا لکھا ہے. ہم سمجھتے ہیں کہ آپ کے تین اور اردو محفل کے تیرہ اکٹھے آنے کے پیچھے کوئی بہت بڑا راز ہے. ویسے اس میں امریکہ کا ہاتھ بھی ہوسکتا ہے. یہ بھی ممکن ہے کہ یہ قرب قیامت کی نشانی ہو. بات آپ کی ہو رہی ہے تو کچھ بھی ہو سکتا ہے جناب! :sneaky:

اور ہاں! ہر مصرعہ کے شروع والے الفاظ سے اردو محفل لکھنے کا آئیڈیا تو بہت ہی بھایا!! بہت خوب! :)
بس جی شکریہ اسی آئیڈیے کا کسی نے ذکر نہیں کیا تھا ۔۔۔شکریہ اب لگا محنت سوارت ہو گئی۔۔۔:)
 
اکمل زیدی

محفلین
ہاہاہا.
لاریب میرا خیال ہے کہ تک بندی اس سینس میں مستعمل ہے کہ اگر مشکل سے خود کوشش کر کے لکھنا پڑے (یعنی کہ وہ جو شاعری کے متعلق ایک آئیڈیل کنڈیشن تصور کی جاتی ہے کہ یہ خود اپنے آپ کو لکھواتی ہے یوں آ کر، یہ نہ ہو) اور اس کے علاوہ یہ بھی کہ کوئی خاص سمت یا مقصد ذہن میں نہ ہو خود ہی چلے وغیرہ جدھر کو مصرعہ اور زمین لے چلے.
یعنی جس شاعری پہ شاعر کو محنت کرنی پڑے وہ تک بندی ہے۔ اور جو بغیر محنت کے بہت اچھی لکھی جائے وہ شاعری؟؟ :)
محمد وارث اور دیگر اساتذہ کرام سے بھی شاعری اور تک بندی کا فرق سمجھانے کی درخواست ہے۔ :)
نہیں بلکہ اس کو آورد اور آمد کہتے ہیں۔ کچھ اشعار نازل ہوتے ہیں اس کو آمد کہتے ہیں، جو محنت کر کے سوچ سوچ کر بنا بنا کر گھڑے یا کہے جاتے ہیں وہ آورد ہوتی ہے جسے شعرا عام طور دکھاوے کی حد تک پسند نہیں کرتے ورنہ زور سبھی لگاتے ہیں۔ :)
تُک ہندی کا لفظ ہے جس کے کئی مطلب ہیں اور ایک مطلب قافیہ بھی ہے، پس تُک بند عام طور پر اس شاعر کو کہا جائے گا جو محض قافیہ پیمائی کرے یا فضول اشعار کہے۔

سب نے ماشااللہ۔۔۔کافی سیر حاصل گفتگو کرلی۔۔۔کافی کچھ سیکھنے کو ملا مگر ۔۔۔مگر جواب نہیں ملا۔۔۔کے پھر میں کیا سمجھوں۔۔۔۔۔اپنے اس کلام کو ؟ کیا کٹیگری مختص کی گئ۔۔؟۔۔۔ مختصر یہ کے کچھ حاصل کلام تو بیان کیجیے۔۔۔۔:idontknow:
 
لاریب مرزا

عروض اور بحور کا تو اساتذہ ہی بتا سکتے ہیں۔ ہمیں علم نہیں۔ باقی سب آپ کی کاوش کو سراہ رہے ہیں تو اس سے زیادہ آپ کیا چاہتے ہیں؟؟ :)
 
La Alma

لائبریرین
بہت خوب۔ آپ میں اچھی خاصی شاعرانہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ عروض اور قوافی سے متعلق تھوڑی سی بنیادی معلومات حاصل کر لیں تو آپ کی شاعری پابند ہو جائے گی۔ تخیل اور شعریت تو موجود ہے۔ مصرعے بھی مربوط ہیں۔ مقطع تو کمال ہے۔ سنجیدہ کوشش جاری رکھیے۔ ویل ڈن۔
 
بہت..شکریہ....:)
 
آخری تدوین:
Top