پاکستان کا دورہ زمبابوے: ٹی20 سہ فریقی سیریز اور ون ڈے میچز

عظیم

محفلین
زمبابوے میں ہونے والی ٹرائی سیریز کے پانچھویں میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو ایک اچھے مارجن سے شکست دے دی ہے! تمام پاکستانی سپورٹرز کو پاکستان کی یہ جیت بہت بہت مبارک ہو!
 
فائنل میں اگر شاہینوں کو پہلی باری ملی اور وہ ایک اچھا اسکور کرنے کے بعد کم اسکور پر آسٹریلیا کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ٹورنامنٹ جیت سکتے ہیں۔

ایک اور صورتحال یہ بھی ہوسکتی ہے کہ اگر آسٹریلیا پہلے کھیلتے ہوئے زیادہ اسکور نہ کرسکے اور شاہین اس اسکور کو آسانی کے ساتھ برابر کرکے مزید ایک رن بنالیتے ہیں تب بھی ٹورنامنٹ میں جیت ان کے ہی قدم چومے گی۔
 
یاز

مستقبل شناسی کوئی آپ سے سیکھے جناب۔
یاد آیا کہ ایک دفعہ جمعرات کے روز آپ نے فرمایا تھا کہ کل جمعہ ہو گا۔ اور واقعی اگلے روز جمعہ ہی ہوا۔
اسی وقت سے ہم آپ کے مقلد و معتقد وغیرہ ہو لئے۔
 
Top